مرے دم میں دم ہے اسی کے ہی دم سے

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2013 5:02 شام
ہے یہ زندگی بھی اسی کے کرم سے
مرے دم میں دم ہے اسی کے ہی دم سے
جو جیتا(فتح یاب ہوا) تو اس کا ہی تھا دستِ نصرت
جو جیتا(سانس لیتا) ہوں تو اس کے ہی دم قدم سے
یہ عشقِ حقیقی ہے مے خانے والو!
یہی رستہ پاکیزہ ہے اک قسم سے
یہاں وصْلِ پیہم ہے آکر تو دیکھو
گزارش ہے میری عرب اور عجم سے
یہ حمدیں ، یہ نعتیں ، یہ غزلیں ، یہ نظمیں
نکلتی ہیں دل سے ، سنورتی قلم سے
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
شرابِ محبت کے بن جاؤ مے خوار
نہ ہو ”مے“ تو ہے ”خوار“ حرماں کے غم سے
ہے عشقِ حقیقی سے چہروں پہ رونق
اسامہ! نہیں گھلتے ہم اب الم سے
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2013 5:12 شام
مزمل شیخ بسمل, محمد یعقوب آسی, الف عین, کاشف عمران, خرم شہزاد خرم, علم اللہ اصلاحی, متلاشی, وارث, قیصرانی
مہ جبین — فروری 18، 2013 5:15 شام
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
بہت عمدہ محمد اسامہ سَرسَری
نایاب — فروری 18، 2013 5:17 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2013 5:17 شام
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
بہت عمدہ محمد اسامہ سَرسَری
جزاکِ اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 18، 2013 5:19 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
جزاکم اللہ خیرا۔ پسند کرنے پر ممنون ہوں۔
نایاب — فروری 18، 2013 5:27 شام
سمندر ہے عشق اور اس کا احاطہ
نہ تم سے ہوا ہے ، نہ ہوگا یہ ہم سے
بہت عمدہ محمد اسامہ سَرسَری
ماشاءاللہ
محترم بہنا سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
"جذب " سے بھرپور ہے آپ کی ہستی ۔۔
مہ جبین — فروری 18، 2013 5:30 شام
ماشاءاللہ
محترم بہنا سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
"جذب " سے بھرپور ہے آپ کی ہستی ۔۔

آپکا حسنِ ظن ہے بھائی ، بہت شکریہ
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 19، 2013 7:28 صبح
کاشف عمران
کاشف عمران — فروری 19، 2013 12:10 شام
بہت خوب۔ توجہ دلانے کے لیے شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%AF%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D9%85-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%DB%81%DB%8C-%D8%AF%D9%85-%D8%B3%DB%92.60094/