مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — ستمبر 23، 2014 4:47 شام
السلام علیکم
Large Intestine کی سرجری کے بعد پہلی باقاعدہ غزل۔۔۔۔ شاید کسی قابل ہو۔۔۔ تنقید اور اصلاح کے لئے

مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت
واقعہ ہے کہ مر گیا ہوں میں
دکھ تو یہ ہے کہ حادثہ نہیں ہے
مسئلہ ہے کہ سوچتا ہوں بہت
سوچتا ہوں کہ مسئلہ نہیں ہے
آپ نے زندگی گزاری ہے
آپ نے سوچا، کیا خدا نہیں ہے
حبس دل میں اداس موسم کا
اور نکلنے کا راستہ نہیں ہے
تیرا کوئی ترے علاوہ نہیں
یعنی تیرا بھی سلسلہ نہیں ہے
زندگی دائرہ بنی ہے مگر
زندگی تیرا دائرہ نہیں ہے
کئی آوازیں میرے اندر ہیں
اور باہر بھی تخلیہ نہیں ہے
بادشاہ تُو، فقیر میں ہوں، آ
مجھ میں خوفِ مکالمہ نہیں ہے
میرا رشتہ ازل سے ہے خدا سے
اِس سے بڑھ کر تو سلسلہ نہیں ہے
موجِ خوں سے الجھ گیا تھا بلال
جانتا تھا کہ راستہ نہیں ہے
سید عاطف علی — ستمبر 23، 2014 4:54 شام
اللہ تعالی کامل شفا دے آپ کو ۔
مجھے لگتا ہے بحر اور دریف میں ہم آہنگی نہیں اس لیے اوزان کو قابو میں رکھنے میں اکثر بندشیں کمزورہوگئیں ہیں۔ باقی غزل تو اچھی ہے۔
خدا کا الف گر نا اچھا محسوس نہیں ہو رہا۔
سید عاطف علی — ستمبر 23، 2014 5:33 شام
اور ہاں بلال بھائی۔ مطلع کہاں ہے ۔ غزل قطعہ بن جائے گی یوں تو ۔:)
ملائکہ — ستمبر 23، 2014 5:38 شام
محمد بلال اعظم کیا ہوا تمھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
ویسے غزل تو بہت اچھی لگی مجھے۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 23، 2014 7:45 شام
اللہ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔
غزل تو خوب کہی ہے۔
اگر ’’نہیں ہے‘‘ کو ’’ہی نہیں‘‘ سے تبدیل کردیں تو؟؟؟
قیصرانی — ستمبر 23، 2014 8:34 شام
صحت یاب ہوں جلدی سے بھتیجے :(

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B3%D8%A6%D9%84%DB%81-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%81-%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D8%A8%DB%81%D8%AA%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.77742/