مسکرانا حرام کر دیجے

راحیل فاروق — مارچ 1، 2016 5:08 شام
تازہ بہ تازہ۔۔۔
شیخ جی، ایک کام کر دیجے
آج حجت تمام کر دیجے
عشق کا سدِ باب اور نہیں
مسکرانا حرام کر دیجے​
محمد تابش صدیقی — مارچ 1، 2016 5:16 شام
تازہ بہ تازہ۔۔۔
شیخ جی، ایک کام کر دیجے
آج حجت تمام کر دیجے
عشق کا سدِ باب اور نہیں
مسکرانا حرام کر دیجے​
کیا بات ہے راحیل بھائی۔ بہت خوب
یاز — مارچ 1، 2016 5:43 شام
بہت عمدہ جناب
حمیرا عدنان — مارچ 1، 2016 5:46 شام
بہت خوب راحیل بھائی
یہ کون سے شیخ صاحب کو مخاطب کیا جا رہا ہے شیخ امام کو یا شیخ لطیفے والے کو؟
محمد تابش صدیقی — مارچ 1، 2016 6:07 شام
بہت خوب راحیل بھائی
یہ کون سے شیخ صاحب کو مخاطب کیا جا رہا ہے شیخ امام کو یا شیخ لطیفے والے کو؟
اب لطیفے والے حرام کرنے سے تو رہے۔ :p
ابن رضا — مارچ 1، 2016 6:11 شام
بہت خوب قبلہ ۔بہت سی داد قبول کیجے
اسی زمین نے تحریک دی کہ ایک قطعہ فی البدیہہ فوری آپ کی نذر کیا جائے سو حاضر ہے:p:LOL::ROFLMAO:
صدر ممنون نے کہا اے شیخ
کچھ بھی کرکے یہ کام کر دیجے
سود خوری حلال ہو جائے:cowboy1:
جینا بے شک حرام کردیجے:(
کاشف اختر — مارچ 2، 2016 3:01 صبح
بہت خوب! واہ واہ واہ
یوسف سلطان — مارچ 2، 2016 3:47 صبح
بہت خوب!​
یوسف سلطان — مارچ 2، 2016 3:49 صبح
بہت خوب قبلہ ۔بہت سی داد قبول کیجے
اسی زمین نے تحریک دی کہ ایک قطعہ فی البدیہہ فوری آپ کی نذر کیا جائے سو حاضر ہے:p:LOL::ROFLMAO:
صدر ممنون نے کہا اے شیخ
کچھ بھی کرکے یہ کام کر دیجے
سود خوری حلال ہو جائے:cowboy1:
جینا بے شک حرام کردیجے:(
(y)
جاسمن — مارچ 2، 2016 4:03 صبح
واہ واہ۔ بہت خوب!
مسکرانا حرام کر دیجیے۔۔واہ واہ!
محمد تابش صدیقی — مارچ 2، 2016 4:06 صبح
ابن رضا بھائی سے تحریک پاتے ہوئے کچھ تحریفی گستاخی میری طرف سے بھی۔ :p
"جورو "جی، ایک کام کر دیجے
"آج حجت تمام کر دیجے"
بعد میں انتظام اور نہیں
بام کا اہتمام کر دیجے​
ناصر رانا — مارچ 2، 2016 9:29 صبح
عشق کا سدِ باب اور نہیں
مسکرانا حرام کر دیجے
واہ بھئی کیا کہنے!
بہت عمدہ اور لاجواب۔
ناصر رانا — مارچ 2، 2016 9:43 صبح
بعد میں انتظام اور نہیں
بام کا اہتمام کر دیجے
اب ذرابام کی وضاحت کر دیجئے۔:p
ابن رضا — مارچ 2، 2016 10:10 صبح
ابن رضا بھائی سے تحریک پاتے ہوئے کچھ تحریفی گستاخی میری طرف سے بھی۔ :p
"جورو "جی، ایک کام کر دیجے
"آج حجت تمام کر دیجے"
بعد میں انتظام اور نہیں
بام کا اہتمام کر دیجے​

محترم راحیل فاروق صاحب سے معذرت کے ساتھ۔۔۔آپ کے اس قطعے کو کچھ اصلاح کی ضرورت ہے:) اس لیے کہ آپ کے درد کا درست ابلاغ نہیں ہو رہا اس سے:ROFLMAO:۔ ہم چونکہ آپ کے خیر اندیش ہیں اس لیے کچھ ردوبدل کیے دیتے ہیں امید ہے آپ عدم اتفاق سے گریز برتیں گے۔:ROFLMAO::LOL:
یہ کہا ہم نے نصفِ بہتر سے:oops:
اک ہمارا یہ کام کر دیجے:unsure:
خوب پھینٹی ہمیں لگا لیں ، پر:beating::boxing:
بام کا انتظام کر لیجے:yell:

اب ذرابام کی وضاحت کر دیجئے۔:p

امید ہے آپ کی بھی تشفی ہو گئی ہوگی
محمد تابش صدیقی — مارچ 2، 2016 10:15 صبح
محترم راحیل فاروق صاحب سے معذرت کے ساتھ۔۔۔آپ کے اس قطعے کو کچھ اصلاح کی ضرورت ہے:) اس لیے کہ آپ کے درد کا درست ابلاغ نہیں ہو رہا اس سے:ROFLMAO:۔ ہم چونکہ آپ کے خیر اندیش ہیں اس لیے کچھ ردوبدل کیے دیتے ہیں امید ہے آپ عدم اتفاق سے گریز برتیں گے۔:ROFLMAO::LOL:
یہ کہا ہم نے نصفِ بہتر سے:oops:
اک ہمارا یہ کام کر دیجے:unsure:
خوب پھینٹی ہمیں لگا لیں پر:beating::boxing:
بام کا انتظام کر لیجے:yell:

امید ہے آپ کی بھی تشفی ہو گئی ہوگی
یہاں میں "المعنى في بطن الشاعر" ہی رکھنا چاہتا تھا۔ :p
حمیرا عدنان — مارچ 2، 2016 10:29 صبح
اب ذرابام کی وضاحت کر دیجئے۔:p
ناصر بھائی بام بام ہوتی ہے چاہئے iodex بام ہو چاہئے zandu بام ہو
تکلیف زیادہ ہے تو میرا ووٹ iodex کی طرف ہے عدنان کہتے ہیں یہ بہترین ہے :rollingonthefloor:
ابن رضا — مارچ 2، 2016 10:33 صبح
ناصر بھائی بام بام ہوتی ہے چاہئے iodex بام ہو چاہئے zandu بام ہو
تکلیف زیادہ ہے تو میرا ووٹ iodex کی طرف ہے عدنان کہتے ہیں یہ بہترین ہے :rollingonthefloor:
تابش بھائی سے پوچھیں گے تو وہ وولٹرل ایمرجل یا وینٹوجینو کا نام بھی بتا دیں گے:p
محمد تابش صدیقی — مارچ 2، 2016 10:34 صبح
ناصر بھائی بام بام ہوتی ہے چاہئے iodex بام ہو چاہئے zandu بام ہو
تکلیف زیادہ ہے تو میرا ووٹ iodex کی طرف ہے عدنان کہتے ہیں یہ بہترین ہے :rollingonthefloor:

تابش بھائی سے پوچھیں گے تو وہ وولٹرل ایمرجل یا وینٹوجینو کا نام بھی بتا دیں گے:p

جو بھی ہو، ایکسپورٹ کوالٹی ہونی چاہئے۔ :p
حمیرا عدنان — مارچ 2، 2016 10:40 صبح
تابش بھائی سے پوچھیں گے تو وہ وولٹرل ایمرجل یا وینٹوجینو کا نام بھی بتا دیں گے:p
چوٹ اگر بیلن یا نمک مرچ والے ڈانڈے کی ہو تو پھر وینٹوجینو ہی بہتر ہے :rollingonthefloor:
اگر جھاڑو یا ڈوئی کی چوٹ ہے تب iodex زیادہ کارآمد ہے :rollingonthefloor:
اپنے اپنے تجربات کھل کر بیان کئے جائیں بات کو راز رکھا جائے گا:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ناصر رانا — مارچ 2، 2016 10:49 صبح
ناصر بھائی بام بام ہوتی ہے چاہئے iodex بام ہو چاہئے zandu بام ہو
تکلیف زیادہ ہے تو میرا ووٹ iodex کی طرف ہے عدنان کہتے ہیں یہ بہترین ہے :rollingonthefloor:
ہاہاہاہا کوئی حال نہیں آپ لوگوں کا۔:yell:
اردو شعر میں بام (مرہم) لفظ کو سمو دیا۔ اور ہم سمجھے کہ تابش بھائی بام (دریچہ وغیرہ) کا ذکر کر رہے ہیں۔
ایک انتہائی غیر ادبی حرکت وہ بھی ایک منجھے ہوئے شاعر کے شاعر نما پوتے سے متوقع ہی نہیں تھی۔:surprise:
اسی وجہ سے وضاحت طلب کرنے کا گناہگار بھی ہوا۔:atwitsend:
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B3%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%AC%DB%92.88386/