مشکل گہے کہنا، گہے آسان میں رکھنا

نمرہ — مئی 14، 2018 8:19 شام
مشکل گہے کہنا، گہے آسان میں رکھنا
میرا وہ تخیل کو بھی امکان میں رکھنا
جانا ہو اگر اس بت طناز کے در پر
کچھ خوئے پرستش ذرا سامان میں رکھنا
بے خواب کواڑوں کو مرا کرنا مقفل
اک شمع سر شام ہی ایوان میں رکھنا
یزداں سے ملا ایک ہنر کیا ہے، سزا ہے
مجھ کو جو بھلائے اسے پہچان میں رکھنا
صد حیف ہمیں عمر کے اس دور میں ایماں
آنکھوں کی زبانی کئے پیمان میں رکھنا
پڑنا جو محبت کی نگہ کا مرے رخ پر
میرا پھر اسے دہر کے احسان میں رکھنا
سلجھانا وہ ہستی کے معموں کا مسلسل
اور خم بھی الگ زلف پریشان میں رکھنا
گزری ہے شب ہجر جسے دیکھ کر اکثر
وہ ایک ستارا بھی کبھی دھیان میں رکھنا
ازبسکہ ہے لازم کہ جلے جس کی تپش سے
اس آس کا پھر سے دل ویران میں رکھنا
سید ذیشان — مئی 15، 2018 2:10 شام
واہ۔
آج کل کافی آمد ہو رہی ہے۔(y)
نمرہ — مئی 15، 2018 2:18 شام
واہ۔
آج کل کافی آمد ہو رہی ہے۔(y)
فارغ رہنے کی علامات ہیں سب۔
عینی مروت — مئی 15، 2018 2:46 شام
سلجھانا وہ ہستی کے معموں کا مسلسل
اور خم بھی الگ زلف پریشان میں رکھنا
واااااااہ ۔۔۔بہت عمدہ شعر عرض کیا ہے نمرہ
پوری غزل زبردست ہے :)
الف عین — مئی 15، 2018 3:37 شام
ماشاء اللہ ۔ کیا اچھی غزل کہی ہے۔ واہ!
قرۃالعین اعوان — مئی 15، 2018 4:18 شام
یزداں سے ملا ایک ہنر کیا ہے، سزا ہے
مجھ کو جو بھلائے اسے پہچان میں رکھنا

بہت خوب!
قرۃالعین اعوان — مئی 15، 2018 4:19 شام
سلجھانا وہ ہستی کے معموں کا مسلسل
اور خم بھی الگ زلف پریشان میں رکھنا
واااااااہ ۔۔۔بہت عمدہ شعر عرض کیا ہے نمرہ
پوری غزل زبردست ہے :)

آپ بھی بہت خوب کہتی ہیں عینی
کوئی تازہ آمد شریک محفل کیجیے :)
نمرہ — مئی 16، 2018 3:47 شام
ماشاء اللہ ۔ کیا اچھی غزل کہی ہے۔ واہ!
آپ کی داد سند کا درجہ رکھتی ہے۔ بہت شکریہ!
نمرہ — مئی 16، 2018 3:49 شام
سلجھانا وہ ہستی کے معموں کا مسلسل
اور خم بھی الگ زلف پریشان میں رکھنا
واااااااہ ۔۔۔بہت عمدہ شعر عرض کیا ہے نمرہ
پوری غزل زبردست ہے :)
شکریہ عینی۔ بالکل آپ بھی اپنی شاعری ہمیں پڑھوائیے۔
نمرہ — مئی 16، 2018 3:50 شام
شکریہ قرۃالعین :)
ساران خالق — مئی 19، 2018 7:44 شام
نظر لگے نہ کہیں اس کے زورِ بازو کو
یہ لوگ کیوں مرے زخمِ جگر کو دیکھتے ہیں
محمداحمد — مئی 23، 2018 8:31 صبح
واہ!
بہت خوب!
خوبصورت غزل ہے۔
نمرہ — مئی 23، 2018 8:36 شام
واہ!
بہت خوب!
خوبصورت غزل ہے۔
شکریہ :)
عینی مروت — جون 3، 2018 8:15 شام
آپ بھی بہت خوب کہتی ہیں عینی
کوئی تازہ آمد شریک محفل کیجیے :)
آپ کی محبت اور حسن نظر ہے عینی :) باقی شعر کے نام پر جو کچھ کہتی ہوں شریک محفل کرتی رہوں گی ان شاءاللہ
عینی مروت — جون 3، 2018 8:24 شام
شکریہ عینی۔ بالکل آپ بھی اپنی شاعری ہمیں پڑھوائیے۔
ضرور نمرہ جی۔۔۔۔سلامت رہیے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84-%DA%AF%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%81%D9%86%D8%A7%D8%8C-%DA%AF%DB%81%DB%92-%D8%A2%D8%B3%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7.101362/