معاش چھوڑے تو جائیں پلٹ کے گھر اپنے

سید علی رضوی — اکتوبر 21، 2020 8:36 صبح
معاش چھوڑے تو جائیں پلٹ کے گھر اپنے
تمہارا ہجر منائیں گے ڈٹ کے گھر اپنے
وصال یار بھی رکھتے ہیں آنکھ میں اپنی
حساب ہجر بھی جاتے ہیں رَٹ کے گھر اپنے
دمِ فراق سہولت ہے یاد شعلہ کی
ہے سرد رات سو رہیے سِمَٹ کے گھر اپنے
تو میرے جسم نہیں روح تک رسائی چاہ
پہنچنا ہے تجھے اب سب سے کَٹ کے گھر اپنے
وہ میرے پاس مکمل نہیں پہنچ پایا
سو ہم بھی جاتے ہیں ہر روز بَٹ کے گھر اپنے
جدائی ٹھیک سے تقسیم کر رہی ہے بدن
پہنچنے لگ گئے ہیں روز گَھٹ کے گھر اپنے
خوشی سےخودکشی کی سمت جانے والے لوگ
سکون پاگئے ہیں کیا اُلَٹ کے گھر اپنے
سید عاطف علی — اکتوبر 21، 2020 8:54 صبح
ابھی تو بیٹھے ہیں دفتر میں کام پر اپنے ۔
سو داد دیں گےجو جائیں گے ہٹ کے گھر اپنے
سید عمران — اکتوبر 21، 2020 10:51 صبح
معاش چھوڑے تو جائیں پلٹ کے گھر اپنے
تمہارا ہجر منائیں گے ڈٹ کے گھر اپنے
کس کا ہجر منانا ہے؟؟؟
سید عاطف علی — اکتوبر 21، 2020 10:54 صبح
کس کا ہجر منانا ہے؟؟؟
اتنے پیار سے کہہ تو رہے ہیں "تمہارا" :)
سید عمران — اکتوبر 21، 2020 10:56 صبح
اتنے پیار سے کہہ تو رہے ہیں "تمہارا" :)
وہی تو پوچھنا ہے کہ یہ ’’تمہارا‘‘ کون ہے؟؟؟
کیا معاش کو کہا ہے؟؟؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 21، 2020 11:18 صبح
وہی تو پوچھنا ہے کہ یہ ’’تمہارا‘‘ کون ہے؟؟؟
کیا معاش کو کہا ہے؟؟؟
نہیں۔ بدمعاش کو۔
سید عمران — اکتوبر 21، 2020 11:21 صبح
وہ تو آج کل محفل پر نہیں آرہا!!!
:terror::terror::terror:
سید عاطف علی — اکتوبر 21، 2020 11:29 صبح
وہ تو آج کل محفل پر نہیں آرہا!!!
نام خدا ۔ لاحول ولا قوۃ
سید عمران — اکتوبر 21، 2020 11:31 صبح
نام خدا ۔ لاحول ولا قوۃ
اب تو اور بھی نہیں آئیں گے!!!
سید علی رضوی — اکتوبر 21، 2020 12:08 شام
اتنے پیار سے کہہ تو رہے ہیں "تمہارا" :)
وہی تو پوچھنا ہے کہ یہ ’’تمہارا‘‘ کون ہے؟؟؟
کیا معاش کو کہا ہے؟؟؟

پاربتی سے
سید عمران — اکتوبر 21، 2020 12:18 شام
ہجر منائیں گے یا وصل؟؟؟
سید علی رضوی — اکتوبر 21، 2020 12:55 شام
ہجر منائیں گے یا وصل؟؟؟
پاربتی کسی اور کی ہوگئی ہے رام بابو
سید عاطف علی — اکتوبر 21، 2020 1:05 شام
یہ کیا بلا ہے بھئی ۔ پہلی بار سنی ہے ۔
سید عمران — اکتوبر 22، 2020 5:11 صبح
یہ کیا بلا ہے بھئی ۔ پہلی بار سنی ہے ۔
ہم نے بھی!!!
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 22، 2020 5:28 صبح
کیا پاروتی کی بات ہورہی ہے؟ ہم بھی تو سنیں وہ "ہمارے" ہوتے کسی کی کیسے ہوسکتی ہے؟
سید عاطف علی — اکتوبر 22، 2020 6:22 صبح
اچھا تو یہ رام بابو کون ہیں ۔ شاید ان سے کوئی سراغ مل سکے۔
سید عمران — اکتوبر 22، 2020 6:51 صبح
اچھا تو یہ رام بابو کون ہیں ۔ شاید ان سے کوئی سراغ مل سکے۔
اس کا سراغ تو سید علی رضوی صاحب سے بآسانی مل سکتا ہے!!!
سید عمران — اکتوبر 22، 2020 6:53 صبح
کیا پاروتی کی بات ہورہی ہے؟ ہم بھی تو سنیں وہ "ہمارے" ہوتے کسی کی کیسے ہوسکتی ہے؟
اس نے تقریباً ستائیس سال آپ کا انتظار کیا۔۔۔
مگر جب آپ کسی اور کے ہوگئے تو مجبوراً اس کو بھی شمشاد بھائی کے شادی دفتر رابطہ کرنا پڑا۔۔۔
پھر وہ جس کی ہوئی اس کی ساری ذمہ داری شمشاد بھائی کے سر ہوئی!!!
سید علی رضوی — اکتوبر 22، 2020 8:25 صبح
کیا پاروتی کی بات ہورہی ہے؟ ہم بھی تو سنیں وہ "ہمارے" ہوتے کسی کی کیسے ہوسکتی ہے؟
کیوں آپ ٹھاکر لگے ہیں رام گڑھ کے
محمد احسن سمیع راحلؔ — اکتوبر 22، 2020 10:19 صبح
یہ کیا بلا ہے بھئی ۔ پہلی بار سنی ہے ۔
اگربتی کی دور کی رشتہ دار معلوم ہوتی ہے، جو کسی دور میں دہلیز پار کر گئی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%B4-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91%DB%92-%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D9%84%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%DA%AF%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92.113612/