ملیں گے رہنما ایسا نہیں ہے

عاطف ملک — مارچ 11، 2019 1:29 شام
ایک طرحی غزل استادِ محترم الف عین اور محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔

ملیں گے رہنما ایسا نہیں ہے
کہ الفت راستہ ایسا نہیں ہے
جو خود جل کر کرے دنیا کو روشن
یہاں کوئی دیا ایسا نہیں ہے
کبھی ان پھول سے ہونٹوں پہ ٹھہرے
ہمارا تذکرہ ایسا نہیں ہے
چلو مانا اسے تھی فکر میری
مگر وہ پیار تھا ایسا نہیں ہے
کہا میں نے مجھے تم چھوڑ دو گے
مگر اس نے کہا ایسا نہیں ہے
وہ اب کیسا ہے یہ مجھ سے نہ پوچھو
کہ اس سے رابطہ ایسا نہیں ہے
اسے تکلیف ہو اور میں نہ تڑپوں
ہمارا فاصلہ ایسا نہیں ہے
جلا کر آگ میں لوگوں کو، خوش ہو
سنو، میرا خدا ایسا نہیں ہے
کوئی موقع اسے دے کر تو دیکھو
کہ عاطفؔ پارسا ایسا نہیں ہے

عاطفؔ ملک
مارچ ۲۰۱۹
فرحان محمد خان — مارچ 11، 2019 1:56 شام
چلو مانا اسے تھی فکر میری
مگر وہ پیار تھا ایسا نہیں ہے
واہ واہ
جلا کر آگ میں لوگوں کو، خوش ہو
سنو، میرا خدا ایسا نہیں ہے
واہ بھائی واہ
الف عین — مارچ 11، 2019 8:31 شام
واہ، درست ہے غزل
محمد وارث — مارچ 12، 2019 4:08 صبح
خوب غزل ہے ڈاکٹر صاحب۔
لاریب مرزا — مارچ 12، 2019 4:14 صبح
بہت خوب!!
عاطف ملک — مارچ 12، 2019 6:48 صبح
چلو مانا اسے تھی فکر میری
مگر وہ پیار تھا ایسا نہیں ہے
واہ واہ
جلا کر آگ میں لوگوں کو، خوش ہو
سنو، میرا خدا ایسا نہیں ہے
واہ بھائی واہ
بہت بہت شکریہ فرحان محمد خان بھائی:)
ارے واہ، یعنی پاس ہو گئے ہم:in-love:
بہت بہت شکریہ استادِ محترم:)
خوب غزل ہے ڈاکٹر صاحب۔
نوازش محمد وارث سر، آپ اساتذہ کے ایسے تبصرے ہمارے لیے سند ہیں:)
شکریہ لاریب مرزا :)
بیہت نوازش۔
تمام احباب بالخصوص محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی اور جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب کا بھی شکریہ۔
سردار محمد نعیم — مارچ 12، 2019 7:40 صبح
وااہ واااہ بہت خوب ڈھیروں داد وصول کریں !!!
محمد فہد — مارچ 12، 2019 1:56 شام
لاجواب غزل مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ میں اس غزل میں کہاں سے اقتباس لوں ۔!
ماشاء اللہ ایک ایک حروف کو محبت خلوص کے سے لکھا آپ نے
اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر
یاسر شاہ — مارچ 13، 2019 5:23 صبح
کبھی ان پھول سے ہونٹوں پہ ٹھہرے
ہمارا تذکرہ ایسا نہیں ہے

اسے تکلیف ہو اور میں نہ تڑپوں
ہمارا فاصلہ ایسا نہیں ہے
واہ-
نوید ناظم — مارچ 13، 2019 5:40 شام
اچھی غزل عاطف بھائی۔۔۔۔ ماشاءاللہ
محمداحمد — مارچ 16، 2019 1:37 شام
جو خود جل کر کرے دنیا کو روشن
یہاں کوئی دیا ایسا نہیں ہے
اسے تکلیف ہو اور میں نہ تڑپوں
ہمارا فاصلہ ایسا نہیں ہے
جلا کر آگ میں لوگوں کو، خوش ہو
سنو، میرا خدا ایسا نہیں ہے

کیا کہنے عاطف بھائی!
خوبصورت اشعار ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92.105913/