مناجات

نوید رزاق بٹ — اپریل 13، 2014 7:09 شام
جزوی طور پر سورہ فاتحہ کے مفہوم پر مبنی چند اشعار۔

"مناجات"
خداوندا
تِرا بندہ
تِری تعریف کرتا ہے
کہ تُو مالک جہانوں کا
کہ تُو خالق جہانوں کا
کہ تُو رحمن ہے مولا
تُو عالی شان ہے مولا
مُصور تُو
جہاں تیرا
زمیں تیری
زماں تیرا
تِرے در پر
جُھکا کر سر
تِرا بندہ
تجھے مانگے!
دِکھا دے راہ وہ مولا
جو تجھ تک لے چلے مجھ کو،
کہ تیری دِید کو ترسیں
یہ آنکھیں رات دن برسیں!

(نوید رزاق بٹ)​
الف نظامی — اپریل 13، 2014 7:22 شام
تِرے در پر
جُھکا کر سر
تِرا بندہ
تجھے مانگے!
سبحان اللہ!
نوید رزاق بٹ — اپریل 14، 2014 6:15 شام
بے حد شکریہ محترم الف نظامی صاحب اور محترم قیصرانی صاحب :)۔
فلک شیر — اپریل 14، 2014 6:21 شام
ماشاءاللہ بٹ صاحب، عمدہ کاوش ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%AA.73492/