مناجات: میرے پیارے بھائی کی پہلی کاوش

شکیب — اکتوبر 29، 2015 2:14 شام
میرے بھائی اور 'بہت ہی زیادہ' دوست مبشر الحسن نے ایک کلام لکھا ہے، دعائیہ کلمات ہیں، دعاؤں اور تبصروں سے نوازیں، ابتدائی اور پہلی کاوش محفل کی نذر
مبشر الحسن
مناجات

اللہ تو کردے مرے سارے ہی گناہ معاف
ہے میں نے کیا برسوں سے باطن کو بہت صاف
دے دے مجھے تو اپنے محمد ٖ کی غلامی
آجائیں گے مجھ میں ترے محبوب کے اوصاف
اصحاب کے میں نقش قدم پر ہی چلوں گا
نافذ مجھے کرنا ہے جو فاروق کا انصاف
مل جائے مبشر کو مبشر ٖ کی شفاعت
محشر میں جگہ مجھ کو ملے اُن کے ہی اطراف
فاروق احمد بھٹی — اکتوبر 29، 2015 2:48 شام
خیالات اچھے ہیں لیکن۔
کلام کا پہلا مصرعہ بحر سے خارج ہے۔
عروضی پابندی شاعری میں بنیادی چیز ہے۔
باقی لوازمات سب اس کے بعد ہیں۔
ادب دوست — اکتوبر 29، 2015 3:10 شام
بہت اچھے خیالات ہیں انداز بھی صاف ہے
فاروق احمد بھٹی بھائی کی بات پر توجہ ہو
آجائیں گے مجھ میں ترے محبوب کے اوصاف
اس کو ذرا دیکھ لیجئے گا مجھے کچھ کھٹک رہا ہے اساتذہ سے رائے لے لیں
ابن رضا — اکتوبر 29، 2015 4:53 شام
اچھی کوشش ہے۔ جاری رکھیں نکھار آتے آتے آئے گا۔
پہلے مصرعے کے بحر سے خارج ہونے کا سبب معاف کا غلط تلفظ ہے۔ اس کو بطور ماف بروزن صاف باندھا گیا ہے جنکہ اصل تلفظ معاف بروزن لحاف ہے ۔ اور گناہ کو گنہ باندھا جا سکتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4.85549/