منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

محمد عبدالرؤوف — اگست 9، 2022 5:13 شام
استاد صاحب!
السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔
لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا
اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا
یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا
حاجت نہیں کسی کے غلو کی انہیں، کہ ہے
سردار جنتوں کا گھرانا حسین کا
یوں نقش اُن کا نام ہوا لوحِ وقت پر
محشر تلک چلے گا زمانہ حسین کا
عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا
نیاز مند عبدالرؤوف

یاسر شاہ — اگست 9، 2022 5:57 شام
بہت خوب ماشاء الله عمدہ منقبت لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے -
سیما علی — اگست 9، 2022 7:01 شام
لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا
بہت عمدہ ۔۔
بہترین بہت بہترین منقبت
ماشاء اللہ
عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا
سبحان اللہ سبحان اللہ
مالک کے حضور دعا ہے یہ سعادت بار بار عطا فرمائے آمین
محمد عبدالرؤوف — اگست 9، 2022 7:13 شام
بہت خوب ماشاء الله عمدہ منقبت لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے -
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔ سلامت رہیں
محمد عبدالرؤوف — اگست 9، 2022 7:15 شام
بہت عمدہ ۔۔
بہترین بہت بہترین منقبت
ماشاء اللہ
بہت شکریہ، سلامت رہیں
سبحان اللہ سبحان اللہ
مالک کے حضور دعا ہے یہ سعادت بار بار عطا فرمائے آمین
آمین، آمین۔۔۔ اللہ پاک آپ کے الفاظ کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائے۔ آمین
محمد عبدالرؤوف — اگست 11، 2022 10:29 صبح
استاد صاحب!
اکمل زیدی — اگست 11، 2022 11:40 صبح
ماشاءاللہ ۔۔۔بھائی صاحب ۔۔ماشاءاللہ۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا
محمد عبدالرؤوف — اگست 11، 2022 1:14 شام
ماشاءاللہ ۔۔۔بھائی صاحب ۔۔ماشاءاللہ۔۔۔۔جزاک اللہ خیرا
بہت شکریہ اکمل بھائی، سلامت رہیں
گُلِ یاسمیں — اگست 11، 2022 1:37 شام
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔
سلامت رہئیے۔
محمد عبدالرؤوف — اگست 11، 2022 1:47 شام
ماشاءاللہ۔۔۔۔۔۔
سلامت رہئیے۔
جزاک اللہ خیرا
عرفان علوی — اگست 12، 2022 1:16 صبح
استاد صاحب!
السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔
لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا
اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا
یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا
حاجت نہیں کسی کے غلو کی انہیں، کہ ہے
سردار جنتوں کا گھرانا حسین کا
یوں لوحِ وقت پر ہوا ہے کندہ اُن کا نام
محشر تلک چلے گا زمانہ حسین کا
عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا
نیاز مند عبدالرؤوف

سبحان اللہ! ماشاءاللہ!
محمد عبدالرؤوف — اگست 12، 2022 3:17 صبح
سبحان اللہ! ماشاءاللہ!
بہت شکریہ عرفان بھائی، سلامت رہیں
الف عین — اگست 12، 2022 3:31 شام
اچھی منقبت ہے، بس اس مصرعے کا اسقاط ناگوار لگتا ہے، کچھ الفاظ بدلے جائیں تو بہتر ہے
یوں لوحِ وقت پر ہوا ہے کندہ اُن کا نام
محمد عبدالرؤوف — اگست 12، 2022 4:00 شام
اچھی منقبت ہے، بس اس مصرعے کا اسقاط ناگوار لگتا ہے، کچھ الفاظ بدلے جائیں تو بہتر ہے
یوں لوحِ وقت پر ہوا ہے کندہ اُن کا نام
یوں نقش ان کا نام ہوا لوحِ وقت پر
الف عین — اگست 12، 2022 5:01 شام
یوں نقش ان کا نام ہوا لوحِ وقت پر
ہاں، اب بہتر ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D9%82%D8%A8%D8%AA-%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D8%B1%D8%B6%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%B9%D9%86%DB%81.118746/