موت کا خوف

Wajih Bukhari — فروری 5، 2020 11:13 صبح
کیا کیمیا گری ہے عناصر کا ارتباط!
بُنتا ہے آب و گِل سے حسیں جامۂِ حیات
بے جان جسمِ خاک نے پائی ہے زندگی
ذرّوں کے امتزاج سے ہوتے ہیں معجزات!
ہر عضو شاہکار ہے ذوقِ جمال کا
اس نازنیں بدن کو ہے زیبا غرورِ ذات
مدت سے ارتقا کا سفر کر رہا تھا جسم
اب جا کے اِس میں ذہن کی پیدا ہوئیں صفات
جب ذہن مل گیا تو ہوئی جستجو شروع
کیا رازِ زندگی ہے؟ بنی کیوں ہے کائنات؟
انجام اپنا سوچتا ہے ذہن بار بار
سائنس جواب دے گی اسے یا کہ دینیات؟
جتنا بھی ناگوار ہو مرنا ہے ایک دن
کرنا پڑے گا پار کبھی یہ پلِ صراط!
گر ذہن روشنی ہے چراغِ دماغ کی
معدوم ہو گی روشنی بجھتے دیے کا ساتھ
کیوں ہولناک موت کا منظر ہے نفس کو
مرنے کے بعد ذہن بچے گا نہ نفسیات
گر ذہن مثلِ شمع ہے اور طاق ہے دماغ
پھر جسم کی فنا سے نہیں ذہن کی ممات
تاریکیوں میں گور کی بس جسم قید ہے
آئے گی ذہن پر نہ کبھی یہ اندھیری رات
اب ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے موت سے
مرقد میں ہونگے ذہن سے خالی بدن کے ہاتھ
مرنے کا خوف ذہن پہ اتنا ہے کیوں سوار
ڈرنے کی اس میں کون سی اتنی بڑی ہے بات!
--۔ -۔-۔ ۔--۔ -۔-​
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 5، 2020 1:15 شام
زبردست ۔۔۔ بہت عمدہ اور اعلی نظم کہی ہے جناب ۔۔۔ بہت خوب!
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 5، 2020 1:16 شام
زبردست ۔۔۔ بہت عمدہ اور اعلی نظم کہی ہے جناب ۔۔۔ بہت خوب!
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 5، 2020 2:56 شام
کیا کیمیا گری ہے عناصر کا ارتباط!
بُنتا ہے آب و گِل سے حسیں جامۂِ حیات
بے جان جسمِ خاک نے پائی ہے زندگی
ذرّوں کے امتزاج سے ہوتے ہیں معجزات!
ہر عضو شاہکار ہے ذوقِ جمال کا
اس نازنیں بدن کو ہے زیبا غرورِ ذات
مدت سے ارتقا کا سفر کر رہا تھا جسم
اب جا کے اِس میں ذہن کی پیدا ہوئیں صفات
جب ذہن مل گیا تو ہوئی جستجو شروع
کیا رازِ زندگی ہے؟ بنی کیوں ہے کائنات؟
انجام اپنا سوچتا ہے ذہن بار بار
سائنس جواب دے گی اسے یا کہ دینیات؟
جتنا بھی ناگوار ہو مرنا ہے ایک دن
کرنا پڑے گا پار کبھی یہ پلِ صراط!
گر ذہن روشنی ہے چراغِ دماغ کی
معدوم ہو گی روشنی بجھتے دیے کا ساتھ
کیوں ہولناک موت کا منظر ہے نفس کو
مرنے کے بعد ذہن بچے گا نہ نفسیات
گر ذہن مثلِ شمع ہے اور طاق ہے دماغ
پھر جسم کی فنا سے نہیں ذہن کی ممات
تاریکیوں میں گور کی بس جسم قید ہے
آئے گی ذہن پر نہ کبھی یہ اندھیری رات
اب ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے موت سے
مرقد میں ہونگے ذہن سے خالی بدن کے ہاتھ
مرنے کا خوف ذہن پہ اتنا ہے کیوں سوار
ڈرنے کی اس میں کون سی اتنی بڑی ہے بات!
--۔ -۔-۔ ۔--۔ -۔-​
بہت اعلیٰ۔ خوب صورت خوب صورت۔ بہت سی داد!
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 6:04 صبح
زبردست ۔۔۔ بہت عمدہ اور اعلی نظم کہی ہے جناب ۔۔۔ بہت خوب!
بہت مہربانی جناب کی۔
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 6:05 صبح
بہت اعلیٰ۔ خوب صورت خوب صورت۔ بہت سی داد!
بہت مہربانی حوصلہ افزائی کی
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 6:08 صبح
آپ احباب نے میری نظم پڑھی جس کا میں مشکور ہوں۔ کافی قارئین نے اس کو پسند نہیں کیا اور کچھ نے تو اسے شاعری بھی نہیں گردانا۔:)
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 6، 2020 6:53 صبح
آپ احباب نے میری نظم پڑھی جس کا میں مشکور ہوں۔ کافی قارئین نے اس کو پسند نہیں کیا اور کچھ نے تو اسے شاعری بھی نہیں گردانا۔:)
ہائیں!!!! ہمیں بھی تو پتہ چلے وہ کون سے قارئین ہیں :)
میں تو کل سے کئی بار پڑھ چکا ہوں، اور رشک کررہا ہوں کہ کاش میں بھی ایسی نظم کہنے کے پر قادر ہوتا!
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 7:19 صبح
ہائیں!!!! ہمیں بھی تو پتہ چلے وہ کون سے قارئین ہیں :)
میں تو کل سے کئی بار پڑھ چکا ہوں، اور رشک کررہا ہوں کہ کاش میں بھی ایسی نظم کہنے کے پر قادر ہوتا!
آپ کا بڑا پن ہے جو آپ حوصلہ افزائی فرما رہے ہیں۔ آپ کی شاعری کے بارے میں معلومات مجھ سے تو زیادہ ہیں۔
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 7:30 صبح
جن قارئین کو نظم پسند نہیں آئی ان میں کچھ تو ہمارے ڈاکٹر بھائی ہیں۔ کچھ ناپسند کرنے والے تو خود شعرا بھی ہیں۔ ایک بھائی نے بتایا کہ آپ نے ایسا ہی کام کیا ہے جیسے کوئی اقتصادیات پر غزل لکھ ڈالے! میں ان سے کہہ نہ پایا کہ خاکسار نے اسی طرح کا کلام بابا بلھے شاہ کا بھی دیکھا ہے۔ ایک اور صاحب، جو کہ رومانوی شاعر ہیں، نے بتلایا کہ لفظِ ذہن کی اتنی تکرار تھی کہ سب مزہ کرکرا ہو گیا۔ میں ان کے احترام میں یہ عرض نہ کر سکا کہ نظم کا موضوع ہی دماغ اور ذہن کی ثنویت تھا۔ میں کونسا بڑا شاعر ہوں کہ ذہن کے موضوع پر ایک نظم لکھوں جس میں لفظِ ذہن کا استعمال نہ ہو۔ :curl-lip:
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 6، 2020 7:36 صبح
جن قارئین کو نظم پسند نہیں آئی ان میں کچھ تو ہمارے ڈاکٹر بھائی ہیں۔ کچھ ناپسند کرنے والے تو خود شعرا بھی ہیں۔ ایک بھائی نے بتایا کہ آپ نے ایسا ہی کام کیا ہے جیسے کوئی اقتصادیات پر غزل لکھ ڈالے! میں ان سے کہہ نہ پایا کہ خاکسار نے اسی طرح کا کلام بابا بلھے شاہ کا بھی دیکھا ہے۔ ایک اور صاحب، جو کہ رومانوی شاعر ہیں، نے بتلایا کہ لفظِ ذہن کی اتنی تکرار تھی کہ سب مزہ کرکرا ہو گیا۔ میں ان کے احترام میں یہ عرض نہ کر سکا کہ نظم کا موضوع ہی دماغ اور ذہن کی ثنویت تھا۔ میں کونسا بڑا شاعر ہوں کہ ذہن کے موضوع پر ایک نظم لکھوں جس میں لفظِ ذہن کیا استعمال نہ ہو۔ :curl-lip:
اپنے اپنے ذوق کی بات ہے ۔۔۔ وگرہ ت اور ط والے قوافی (کی کلاسیکی بحث) کے علاوہ شاید ہی کوئی قابل نزع بات ہو اس میں۔
بہرحال، عین ممکن ہے کہ مذکورہ احباب انسانی فطرت کے اسیر ہوگئے ہوں :)
سید عاطف علی — فروری 6، 2020 7:50 صبح
جن قارئین کو نظم پسند نہیں آئی ان میں کچھ تو ہمارے ڈاکٹر بھائی ہیں۔ کچھ ناپسند کرنے والے تو خود شعرا بھی ہیں۔ ایک بھائی نے بتایا کہ آپ نے ایسا ہی کام کیا ہے جیسے کوئی اقتصادیات پر غزل لکھ ڈالے! میں ان سے کہہ نہ پایا کہ خاکسار نے اسی طرح کا کلام بابا بلھے شاہ کا بھی دیکھا ہے۔ ایک اور صاحب، جو کہ رومانوی شاعر ہیں، نے بتلایا کہ لفظِ ذہن کی اتنی تکرار تھی کہ سب مزہ کرکرا ہو گیا۔ میں ان کے احترام میں یہ عرض نہ کر سکا کہ نظم کا موضوع ہی دماغ اور ذہن کی ثنویت تھا۔ میں کونسا بڑا شاعر ہوں کہ ذہن کے موضوع پر ایک نظم لکھوں جس میں لفظِ ذہن کا استعمال نہ ہو۔ :curl-lip:
یہاں تو سب پسندیدگیاں اور پزیرائیاں ہی نظر آرہی ہیں وجیہ بخاری صاحب ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 6، 2020 9:35 صبح
یہاں تو سب پسندیدگیاں اور پزیرائیاں ہی نظر آرہی ہیں وجیہ بخاری صاحب ۔
شاید وجیہ بھائی کا اشارہ اپنے حلقہ احباب کی جانب ہے۔
سید عاطف علی — فروری 6، 2020 9:41 صبح
شاید وجیہ بھائی کا اشارہ اپنے حلقہ احباب کی جانب ہے۔
لگتا تو یہی ہے لیکن یہاں کسی تبصرے کو یہیں کے فورم کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 6، 2020 9:45 صبح
لگتا تو یہی ہے لیکن یہاں کسی تبصرے کو یہیں کے فورم کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔
وجیہ بھائی نے محفلین کی جانب سے پذیرائی ملنے پر اپنے احساسات بیان کیے ہیں ۔اردومحفل فورم کی یہی تو ایک منفرد خصوصیت ہے کہ یہاں محفلین اپنے دکھ سکھ کہہ سنا لیتے ہیں ۔
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 12:43 شام
اپنے اپنے ذوق کی بات ہے ۔۔۔ وگرہ ت اور ط والے قوافی (کی کلاسیکی بحث) کے علاوہ شاید ہی کوئی قابل نزع بات ہو اس میں۔
بہرحال، عین ممکن ہے کہ مذکورہ احباب انسانی فطرت کے اسیر ہوگئے ہوں :)
ایک دفعہ پھر آپ کی مہربانی کا شکریہ-
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 12:44 شام
یہاں تو سب پسندیدگیاں اور پزیرائیاں ہی نظر آرہی ہیں وجیہ بخاری صاحب ۔
جی، بالکل آپ لوگوں کی نوازش ہے۔
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 12:46 شام
شاید وجیہ بھائی کا اشارہ اپنے حلقہ احباب کی جانب ہے۔
آپ درست فرما رہے ہیں۔ میں نے کچھ سخن شناس لوگوں سے شناسائی رکھی ہے تاکہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔ مذکورہ بالا آراء مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی تھیں۔
Wajih Bukhari — فروری 6، 2020 12:47 شام
لگتا تو یہی ہے لیکن یہاں کسی تبصرے کو یہیں کے فورم کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔
میری کوتاہی کہ میں نے پہلے وضاحت نہ کی جو ب کر دی ہے۔
عرفان سعید — فروری 6، 2020 12:50 شام
آپ درست فرما رہے ہیں۔ میں نے کچھ سخن شناس لوگوں سے شناسائی رکھی ہے تاکہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔ مذکورہ بالا آراء مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی تھیں۔
رائے زنی ہر شخص کا حق ہے۔ اور ہر شخص کی رائے بھی ایک جیسی ہو یہ ممکن نہیں۔ اس حقیقت کو کشادہ دلی سے تسلیم کرنا چاہیے۔ البتہ کسی رائے کے رد و قبول کا مکمل اختیار رائے لینے والے پر ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%88%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D9%88%D9%81.110366/