مگر افسوس کہ دل پیاس کا خوگر نکلا ۔

نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 4، 2015 6:15 صبح
مرے حصے کا ہر اک قطرہ سمندر نکلا
مگر افسوس کہ دل پیاس کا خوگر نکلا
بدنمائی کے اسے طعنے دیے دنیا نے
مگر اخلاق میں وہ حسن کا پیکر نکلا
ایک مدت سے یہ گوہر مری آنکھوں میں تھا
اب جو نکلا تو غموں کو بھی رلا کر نکلا
جس میں رکھتا تھا مرے خط وہ بڑی چاہت سے
محو حیرت ہوں ! اسی جیب سے خنجر نکلا
ہم ہی دیتے رہے یاقوت سے اس کو تشبیہ
کیوں کریں غم اگر اب دل وہی پتھر نکلا ۔
عرفان سعید — اگست 4، 2015 6:24 صبح
واہ واہ ! سبحان اللہ
نظام الدین — اگست 4، 2015 10:21 صبح
اب جو نکلا تو غموں کو بھی رلا کر نکلا
کیا کہنے ۔۔۔۔ بہت عمدہ
نایاب — اگست 4، 2015 10:50 صبح
بہت خوب
ہم ہی دیتے رہے یاقوت سے اس کو تشبیہ
کیوں کریں غم اگر اب دل وہی پتھر نکلا ۔

بہت دعائیں
لئیق احمد — اگست 4، 2015 11:06 صبح
بہت خوب
ہم نے سمجھا تھا اسی پائے کا شاعر ان کو
دل ہے مسرور کہ وہ خیال بہت بہتر نکلا​
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 4، 2015 5:53 شام
بہت خوب
ہم ہی دیتے رہے یاقوت سے اس کو تشبیہ
کیوں کریں غم اگر اب دل وہی پتھر نکلا ۔

بہت دعائیں
بہت شکریہ سر !
ادب دوست — اگست 4، 2015 9:02 شام
ماشاء الله
بہت اچھی غزل ہے
بہت سی داد قبول ہو
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 5، 2015 8:29 صبح
ماشاء الله
بہت اچھی غزل ہے
بہت سی داد قبول ہو
بہت شکریہ !
:)
الف عین — اگست 7، 2015 4:49 صبح
داد اور دعائیں
ابن رضا — اگست 7، 2015 5:29 صبح
بہت خوب۔۔۔۔۔
نور وجدان — اگست 7، 2015 11:36 صبح
بہت خوب !
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 8، 2015 10:34 شام
بہت شکریہ سر !
آپ کی حوصلہ افزائی میرا سیروں خون بڑھا دیتی ہے ۔
:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 8، 2015 10:34 شام
شکریہ سر !
نوشین فاطمہ عبدالحق — اگست 8، 2015 10:34 شام
شکریہ بہنا !
کاشف اسرار احمد — اگست 18، 2015 7:15 شام
عمدہ نوشین۔ ما شا اللہ
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 20، 2015 3:38 صبح
بہت داد قبول فرمائیے
عاطف ملک — مارچ 30، 2017 9:02 شام
ایک مدت سے یہ گوہر مری آنکھوں میں تھا
اب جو نکلا تو غموں کو بھی رلا کر نکلا
ماشااللہ۔۔۔۔بہت خوب!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DA%AF%D8%B1-%D8%A7%D9%81%D8%B3%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%81-%D8%AF%D9%84-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D9%88%DA%AF%D8%B1-%D9%86%DA%A9%D9%84%D8%A7-%DB%94.83738/