میری دسویں غزل۔بجلیوں کا وہی نشانہ ہے

سید عاطف علی — اپریل 30، 2015 1:34 شام
میری ایک طرحی غزل ۔ دسویں غزل (نویں غزل کے بعد )
طرحی مصرع ۔دل کا موسم بہت سہانا ہے۔
بجلیوں کا وہی نشانہ ہے
وہ شجر جس پہ آشیانہ ہے
-
کیوں بڑھائی گئی سزا میری ؟
کیا مرا جرم مسکرا نا ہے
-
شیخ کی پارسائی کی مانند
تیری نظروں کا تازیانہ ہے
-
میں سمجھ ہی نہ پایا آخر تک
اس کا انداز دوستانہ ہے
-
مسکرانے سے التفات گیا
اس سے بہتر تو روٹھ جانا ہے
-
پہلے قید قفس میں تھی بلبل
اب وہ پابند آب و دانہ ہے
-
چشم گریاں سے ہو گیا ظاہر
دل کا موسم بہت سہانا ہے​
فاروق احمد بھٹی — اپریل 30، 2015 1:49 شام
واہ واہ جناب کیا کہنے بہت خوبصورت غزل داد قبول فرمائیے
محمداحمد — اپریل 30، 2015 1:51 شام
واہ واہ!
سبحان اللہ! بہت اچھی غزل ہے عاطف بھائی
بہت سی داد حاضرِ خدمت ہے۔
سید عاطف علی — اپریل 30، 2015 2:08 شام
واہ واہ جناب کیا کہنے بہت خوبصورت غزل داد قبول فرمائیے
بہت آداب و سپاس بھٹی صاحب۔۔۔
سید عاطف علی — اپریل 30، 2015 4:24 شام
بہت بہت آداب محمد احمد بھائی
ادب دوست — اپریل 30، 2015 4:29 شام
سید عاطف علی بھائی بہت اعلیٰ ڈھیروں داد ، بہت خوب
پہلے قید قفس میں تھی بلبل
اب وہ پابند آب و دانہ ہے

یہ شعر مجھے بہت پسند آیا واہ واہ
باقی بھی سب بہت اچھے ہیں
سید عاطف علی — مئی 1، 2015 2:26 شام
بہت بہت آداب دوست ۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 1، 2015 2:33 شام
بہت خوبصورت غزل ہے سید عاطف علی بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے
الف عین — مئی 2، 2015 7:12 صبح
’سمت‘ کے لئے منتخب
سید عاطف علی — مئی 3، 2015 5:55 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے سید عاطف علی بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے
بہت بہت شکریہ و آداب خلیل بھائی ۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 3، 2015 4:40 شام
سبحان اللہ!
ایک خوبصورت ترین غزل ، داد قبول فرمائیے۔ :)
loneliness4ever — مئی 3، 2015 6:10 شام
ڈھیروں داد اس عمدہ شاہکار پر قبول فرمائیں
اللہ نظر ِبد سے محفوظ فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
سید عاطف علی — مئی 6، 2015 9:58 صبح
سبحان اللہ!
ایک خوبصورت ترین غزل ، داد قبول فرمائیے۔ :)
بہت بہت شکریہ اور بہت آداب سرسری بھائی۔
محمد وارث — مئی 7، 2015 4:11 صبح
خوب غزل ہے سید صاحب قبلہ، لاجواب
ہما حمید ناز — مئی 12، 2015 7:50 شام
بہت خوب ! اچھی غزل ہے ۔ داد قبول کیجئے ۔
چشم گریاں سے ہو گیا ظاہر
دل کا موسم بہت سہانا ہے
یہ شعر پسند آیا ۔ بہت داد!
ایک چھوٹا سا سوال یہ ہے کہ تیسرے شعر میں آپ نے " پارسائی کی مانند" باندھا ہے ۔ کیا اسے " پارسائی کے مانند " نہیں ہونا چاہیئے ؟! امید ہے جواب دیکر میرے علم میں اضافہ فرمائیں گے ۔ :)
سید عاطف علی — مئی 12، 2015 9:20 شام
بہت شکریہ ہما حمید ناز صاحبہ پذیرائی پر ممنون ہوں اور آپ نے ایک اچھے نکتے کی طرف اشارہ فرمایا ۔ ویسے تو زبان و بیان کے لحاظ سے مانند کے ساتھ کی اور کے ،دونوں ہی اہل زبان کے موافق لگتے ہیں ۔ تا ہم مجھے آج کے مروج معیار کی نسبت کی زیادہ موافق تر لہجہ "کی" ہی لگا۔سو اسی کو استعمال کر لیا۔۔۔ الف عین صاحب سے رائے بھی لے لیتے ہیں۔آپ بھی کوئی مثال پیش کریں ۔میر تقی صاحب کے ہاں کے مانند کی ایک غزل ہے کے مانند کی ردیف کی۔تجھ بن اے نوبہار کے مانند۔چاک ہے دل انار کے مانند۔
تاہم میر ہی کا ایک شعر لڑکپن کے زمانے سے یونہی یاد پڑتا ہے۔۔۔۔نیز میر تقی صاحب کے زمانے کا املا ءبھی ی اور ے کے اعتبار سے اتنا مستحکم نہ تھا ۔
سر اٹھاتے ہی ہو ئے پامال
سبزہء نودمیدہ کی مانند

محسن نقوی صاحب کی ایک غزل ردیف کی مانند کی نظر سے گزری ہے ذہن میں آرہی ہے
مقروض کہ بگڑے ہوئے حالات کی مانند
مجبور کہ ہونٹوں پہ سوالات کی مانند
دل کا تیری چاہت میں عجب حال ہوا ہے
سیلاب سے برباد مکانات کی مانند
میں ان میں بھٹکے ہوئے جگنو کی طرح ہوں
اس شخص کی آنکھیں ہیں کسی رات کی مانند
دل روز سجاتا ہوں میں دلہن کی طرح سے
غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند
اب یہ بھی نہیں یاد کہ کیا نام تھا اس کا
جس شخص کو مانگا تھا مناجات کی مانند
کس درجہ مقدس ہے تیرے قرب کی خواہش
معصوم سے بچے کے خیالات کی مانند
اس شخص سے ملنا محسن میرا ممکن ہی نہیں ہے
میں پیاس کا صحرا ہوں وہ برسات کی مانند
------------------------
ایک بار پھر آداب و سپاس۔
الف عین — مئی 13، 2015 11:31 صبح
میرے خیال میں ’مانند‘ کے ساتھ کے اور کی دونوں مستعمل ہیں
ابن رضا — مئی 13، 2015 11:59 صبح
واہ جناب بہت عمدہ۔ بہت سی داد۔ سلامت رہیے
سید عاطف علی — مئی 13، 2015 9:29 شام
آداب و شکریہ رضآ بھائی۔
Mystic Enigma — مئی 14، 2015 12:33 صبح
شیخ کی پارسائی کی مانند
تیری نظروں کا تازیانہ ہے
-
براہ مہربانی اس شعر کو سمجھادیا جا ئے
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AF%D8%B3%D9%88%DB%8C%DA%BA-%D8%BA%D8%B2%D9%84%DB%94%D8%A8%D8%AC%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%DB%81%DB%8C-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%DB%81%DB%92.81661/