میری غزل -شب ِ تاریک میں لرزا ں شرار ِ زندگانی ہے

سید عاطف علی — جون 14، 2014 2:55 شام
ایک غز ل کی تازہ کاوش احباب و محفلین کی خدمت میں ۔
شب ِ تاریک میں لرزا ں شرار ِ زندگانی ہے
ترے غم کی رفاقت سے یہ عمر ِجاودانی ہے
مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے
مرا دھیما تکلّم ہی مری شعلہ بیانی ہے
فقیہِ شہر کا اب یہ وظیفہ رہ گیا باقی،
امیر ِ شہر کی دہلیز پہ بس دُم ہلانی ہے
کوئی زنداں میں جب بھی نو گرفتارِ وفا آیا
مجھے ایسا لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے
فغاں ہے خام تیری گر تجھے سودا ہے جلووں کا
کہ تو ناواقفِ رمزِ ِ ندائے لن ترانی ہے
سیاہی سے ترے گیسو کی پانی ہیں گھٹائیں بھی
زمیں کے آگے شرمندہ بلائے آسمانی ہے​
فرحت کیانی — جون 14، 2014 4:40 شام
واہ. بہت خوب.
ساقی۔ — جون 14، 2014 7:57 شام
مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے
مرا دھیما تکلّم ہی مری شعلہ بیانی ہے۔۔۔
فقیہِ شہر کا اب یہ وظیفہ رہ گیا باقی،
امیر ِ شہر کی دہلیز پہ بس دُم ہلانی ہے۔۔۔
کوئی زنداں میں جب بھی نو گرفتارِ وفا آیا
مجھے ایسا لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے۔۔۔
لاجواب !
محمد خلیل الرحمٰن — جون 14، 2014 8:24 شام
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
ترادھیما تکلّم ہی تری شعلہ بیانی ہے​
الف عین — جون 15، 2014 6:40 صبح
بہت خوب، خوب استادانہ کلام ہے ماشاء اللہ
نایاب — جون 15، 2014 10:08 صبح
ماشاءاللہ
بہت خوب
فقیہِ شہر کا اب یہ وظیفہ رہ گیا باقی،
امیر ِ شہر کی دہلیز پہ بس دُم ہلانی ہے

بہت سی دعاؤں بھری داد
محمد محبوب — جون 15، 2014 2:21 شام
واہ کیا بات ہے۔ سبحان اللہ
ابن رضا — جون 15، 2014 3:15 شام
بہت عمدہ عزیزم. کیا کہنے.ماشاءاللہ
محمد بلال اعظم — جون 15، 2014 4:05 شام
واہ واہ واہ
کیا خوب کہا ہے۔
قبلہ اشعار ہیں یا نگینے۔۔۔۔ ماسٹر پیس
سید عاطف علی — جون 15، 2014 7:37 شام
بہت شکریہ و آداب فرحت کیانی صاحبہ ۔
محمداحمد — جون 16، 2014 9:59 صبح
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!
بہت خوبصورت غزل ہے۔
سید عاطف علی — جون 16، 2014 10:38 صبح
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔!
بہت خوبصورت غزل ہے۔
ممنون ہوں احمد بھائی۔بہت آداب
سید عاطف علی — جون 16، 2014 7:23 شام
واہ واہ واہ
کیا خوب کہا ہے۔
قبلہ اشعار ہیں یا نگینے۔۔۔ ۔ ماسٹر پیس
ممنون ہوں پذیرائی پہ جناب محمد بلال اعظم صاحب۔ بہت آداب
محمد وارث — جون 17، 2014 7:08 صبح
خوب غزل ہے قبلہ سید صاحب، کیا کہنے
سید ذیشان — جون 17، 2014 8:28 صبح
بہت خوب جناب!
سید عاطف علی — جون 17، 2014 8:53 صبح
شکریہ و آداب ۔ ذیشان صاحب۔
سید عاطف علی — جون 19، 2014 11:38 صبح
شکریہ رضا بھاءی۔
نیرنگ خیال — جون 19، 2014 12:15 شام
مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے
مرا دھیما تکلّم ہی مری شعلہ بیانی ہے
فغاں ہے خام تیری گر تجھے سودا ہے جلووں کا
کہ تو ناواقفِ رمزِ ِ ندائے لن ترانی ہے
واہ ماشاءاللہ۔۔۔ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک شعر جڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید برکت عطا فرمائے۔
سید عاطف علی — ستمبر 2، 2014 1:31 شام
مرا پیہم تبسم ہی مرے غم کی نشانی ہے
مرا دھیما تکلّم ہی مری شعلہ بیانی ہے
فغاں ہے خام تیری گر تجھے سودا ہے جلووں کا
کہ تو ناواقفِ رمزِ ِ ندائے لن ترانی ہے
واہ ماشاءاللہ۔۔۔ کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک شعر جڑا ہے۔ اللہ تعالیٰ مزید برکت عطا فرمائے۔
شکریہ نیرنگ بھائی ۔ممنون ہوں پذیرائی پر۔
جاسمن — جولائی 7، 2020 8:30 شام
خوبصوووورت غزل۔ دلکش اشعار۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%B4%D8%A8-%D9%90-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%D8%B1%D8%B2%D8%A7-%DA%BA-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D9%90-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92.75238/