میکدے میں شام کو

اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 8:40 صبح
میکدے میں شام کو
آپ کیوں اداس ہیں
پاس آ کے بیٹھئیے
ایک جام لیجئیے
جھوم جھوم جائیے
میکدے میں شام کو
دکھ کسی کا کچھ بھی ہو
سو دوا سبو میں ہے
دیکھئیے صراحیاں
ساغروں کا بوسہ لیں
میکدے میں شام کو
دو گھڑی کی بات ہے
کھل کے پی رہے ہیں رند
حوصلہ بڑھائیے
دل لگا کے پی جئیے
میکدے میں شام کو
شیخ مست ہے مگر
مستیاں کئیے بغیر
لوگ اس کے نام کا
گھونٹ گھونٹ پی گئے
میکدے میں شام کو
کس قدر گرانیاں
شام کی ہیں رانیاں
آس پاس دیکھئیے
اور لطف لیجئیے
میکدے میں شام کو
رنجشوں سے دور دور
آگیا ہے اب سرور
تیرے لب کی خیر ہو
ساقیا! پلا ہمیں
میکدے میں شام کو
لی فقیر کی دعا
اس سیاہ چشم نے
جس کے ہاتھ جام تھے
جس کے سب غلام تھے
میکدے میں شام کو
اسامہ جمشید ۱۲ اپریل ۲۰۱۷
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 8:43 صبح
بھیا ۔ ۔ ۔ آپ پر بھی نثری ہوا کا اتنا اثر ہوا کے۔۔۔غزل کو ۔۔۔ اسی صورت لکھ دیا ۔ ۔ ۔ :D
محمد تابش صدیقی — مئی 9، 2017 8:47 صبح
بھیا ۔ ۔ ۔ آپ پر بھی نثری ہوا کا اتنا اثر ہوا کے۔۔۔غزل کو ۔۔۔ اسی صورت لکھ دیا ۔ ۔ ۔ :D
اکمل بھائی، غزل نہیں ہے آزاد نظم ہے۔ :)
لئیق احمد — مئی 9، 2017 8:48 صبح
میکدے میں شام کو
ہم نے دیکھا جام کو
بھول گئے آم کو
چھوڑ دیا کام کو
امی نے ڈانٹا شام کو
ابا نے پیٹا شام کو
شاعری شاید اس سے ملتی جلتی چیز ہے :thinking:
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 8:49 صبح
میکدے میں شام کو
ہم نے دیکھا جام کو
بھول گئے آم کو
چھوڑ دیا کام کو
امی نے ڈانٹا شام کو
ابا نے پیٹا شام کو
شاعری شاید اس سے ملتی جلتی چیز ہے :thinking:
اس میں کام کی بات صرف آم کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ :D
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 8:50 صبح
اکمل بھائی، غزل نہیں ہے آزاد نظم ہے۔ :)
ہاں اب ٹھیک ہو گیا ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 8:50 صبح
بھئی خوب کہا ۔ ۔
لئیق احمد — مئی 9، 2017 8:51 صبح
اس میں کام کی بات صرف آم کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ :D
اس کے لئے آپ ایک مہینہ اور ہم دو ماہ انتظار فرمائیں گے۔
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 8:56 صبح
گستاخی کیخلاف احتجاج ۔ ۔ ۔ انتظامیہ متوجہ ہو ۔ ۔ اعجا عبید
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 9:03 صبح
گستاخی کیخلاف احتاج ۔ ۔ ۔ انتظامیہ متوجہ ہو ۔ ۔ اعجا عبید
جمشید بھائی chillکرو یار ۔ ۔ ۔ عمدہ تخلیق ہے ۔ ۔ ۔ آپکو پتہ ہی نہیں کتنے نامی گرامی لوگوں نے آپ کے دھاگے پر قدم رنجہ فرمایا ۔ ۔ :D
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 9، 2017 9:06 صبح
شیخ مست ہے مگر
مستیاں کئیے بغیر
لوگ اس کے نام کا
گھونٹ گھونٹ پی گئے
میکدے میں شام کو
بہت خوب بھیا ۔ بہت اچھی نظم ہے ۔ ڈھیروں داد
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 9:11 صبح
جمشید بھائی chillکرو یار ۔ ۔ ۔ عمدہ تخلیق ہے ۔ ۔ ۔ آپکو پتہ ہی نہیں کتنے نامی گرامی لوگوں نے آپ کے دھاگے پر قدم رنجہ فرمایا ۔ ۔ :D
غصہ برقرار ہے محترم ۔ ۔ ۔
لئیق احمد — مئی 9، 2017 9:15 صبح
اسامہ جمشید صاحب آپ نے بہت عمدہ غزل کہی ۔غصہ تھوک دیجئے اور خوش رہئے
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 9:20 صبح
غصہ برقرار ہے محترم ۔ ۔ ۔
معذ رت چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ اگر کچھ برا لگا ۔ ۔ ۔۔ استاد محترم خود ہمارے باذوق ہونے کی گواہی دینگے ۔ ۔ ۔ وہ مذکورہ ۔ ۔ ۔ تو ازراہ تفنن تھا جسے برطرف فرمائے گا ۔ ۔ ۔:-o
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 9:21 صبح
سپاس گزار ہوں حضور ۔ ۔ ڈاکٹرعامر شہزاد
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 9:23 صبح
معذ رت چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ اگر کچھ برا لگا ۔ ۔ ۔۔ استاد محترم خود ہمارے باذوق ہونے کی گواہی دینگے ۔ ۔ ۔ وہ مذکورہ ۔ ۔ ۔ تو ازراہ تفنن تھا جسے برطرف فرمائے گا ۔ ۔ ۔:-o
جزاکم اللہ خیرا ۔ ۔ اب دل صاف ہے ۔ ۔ اللہ عزت دے ۔ ۔ شاد رہیں ۔ ۔
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 9:25 صبح
اسامہ جمشید صاحب آپ نے بہت عمدہ غزل کہی ۔غصہ تھوک دیجئے اور خوش رہئے
نوازش حضور ۔ ۔ وہ نظم تھی ۔ ۔ شاید جلد بازی کا اور کم توجہی کا شکار ہوئی ہے ۔ ۔ سچ یہ ہے کہ یا نا مکمل یا دم کٹی معلوم ہوتی ہے ۔ ۔ یا اور بھی ڈھیروں نقص ہیں ۔ ۔ مجھے از خود پانچواں اور آخری بند کچھ اچھا معلوم ہوا ہے ۔ ۔
اکمل زیدی — مئی 9، 2017 9:26 صبح
جزاکم اللہ خیرا ۔ ۔ اب دل صاف ہے ۔ ۔ اللہ عزت دے ۔ ۔ شاد رہیں ۔ ۔
بہت شکریہ ۔ ۔ ۔
رنجشوں سے دور دور
آگیا ہے اب سرور
تیرے لب کی خیر ہو
ساقیا! پلا ہمیں
میکدے میں شام کو :)
لئیق احمد — مئی 9، 2017 9:26 صبح
نوازش حضور ۔ ۔ وہ نظم تھی ۔ ۔ شاید جلد بازی کا اور کم توجہی کا شکار ہوئی ہے ۔ ۔ سچ یہ ہے کہ یا نا مکمل یا دم کٹی معلوم ہوتی ہے ۔ ۔ یا اور بھی ڈھیروں نقص ہیں ۔ ۔ مجھے از خود پانچواں اور آخری بند کچھ اچھا معلوم ہوا ہے ۔ ۔
مجھے آپ کی ساری نظم ہی اچھی لگی
اسامہ جمشید — مئی 9، 2017 9:27 صبح
بہت شکریہ ۔ ۔ ۔
رنجشوں سے دور دور
آگیا ہے اب سرور
تیرے لب کی خیر ہو
ساقیا! پلا ہمیں
میکدے میں شام کو :)
اور یوں آپ نے ہنسا بھی دیا حضرت ۔ ۔ ہہہہہ ہ ہہ ہ ۔ خوش رہیں ۔ ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%AF%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D9%88.96328/