میں

توقیر عالم — فروری 22، 2019 12:21 شام
کہیں خود میں پڑا سہما ہوا میں
کسی کے دل سے اب اترا ہوا میں
مرے غم پر زمانہ رو رہا تھا
مگر چپ چاپ تھا بیٹھا ہوا میں
چلی جب موسمِ ہجراں کی آندھی
بکھرتا ہی گیا ٹوٹا ہوا میں
غموں کی تیز ہوتی بارشوں میں
بتا جاوں کہاں بھیگا ہوا میں
دلاسے دے رہا تھا رات خود کو
مرے ہی سامنے بیٹھا ہوا میں
جلا دوں گا یہ بستی اک نظر سے
کسی دن وجد میں آیا ہوا میں
محمد فہد — فروری 24، 2019 12:56 شام
ایک امام صاحب کے پاس بندہ آیا اور کہا کہ میرا ایک سوال ہے ابلیس کو جنت سے کس چیز نے نکلوایا تھا؟
امام صاحب نے کہا کہ بیٹھ جاؤ تمہیں دیتے ہیں تمہارے سوال کا جواب تھوڑی دیر گزرنے کے بعد امام صاحب نے کہا کہ وہ کہاں ہے جس نے ابھی سوال کیا تھا
تو ان صاحب نے ہاتھ آٹھا کر کہا کہ
میں
تو امام صاحب نے کہا کہ اسی میں نے نکلوایا تھا ابلیس کو جنت سے :)
محمد فہد — فروری 24، 2019 12:57 شام
ماشاء اللہ
بہت عمدہ کلام شراکت محفل
توقیر عالم — مارچ 3، 2019 4:19 شام
شکریہ پسندیدگی کا میں کی طرف تو دھیان ہی نہیں گیا آئند احتیاط کی۔جائے گی
الف عین — مارچ 3، 2019 10:33 شام
اچھی غزل ہے، نظم کی طرح عنوان دینے کی ضرورت نہیں
توقیر عالم — مارچ 11، 2019 2:09 شام
اچھی غزل ہے، نظم کی طرح عنوان دینے کی ضرورت نہیں

استادِ محترم ❤
آپ کی محبت کا مشکور سلامت رہیں
عنوان نہیں دیں گے
الف عین — مارچ 11، 2019 8:46 شام
میں اس کو اچھی غزل مانتا ہوں اس لیے عنوان کی ضرورت نہیں سمجھتا
توقیر عالم — مارچ 12، 2019 6:15 صبح
میں اس کو اچھی غزل مانتا ہوں اس لیے عنوان کی ضرورت نہیں سمجھتا
آپکی محبت ہے
سلامت رہیں استادِ محترم ❤❤❤
محمد فہد — مارچ 12، 2019 1:15 شام
شکریہ پسندیدگی کا میں کی طرف تو دھیان ہی نہیں گیا آئند احتیاط کی۔جائے گی

توقیر عالم بھائی، میرا قصد کہیں بھی آپ کی لکھی غزل پر ےتنقید کرنا نہیں تھا اور
نا میں نے آپ کو طنزیہ کہا میں نے عنوان میں کا لکھا دیکھا اور کلک کرتے ہی آپ کی خلوص اور محبت سے لکھی گئی غزل پڑھنے کو ملی
اللہ تعالی آپ کو دین و دنیا کی کامیابی و کامرانی سے نوازے آمین ۔۔
توقیر عالم — مارچ 12، 2019 3:27 شام
توقیر عالم بھائی، میرا قصد کہیں بھی آپ کی لکھی غزل پر ےتنقید کرنا نہیں تھا اور
نا میں نے آپ کو طنزیہ کہا میں نے عنوان میں کا لکھا دیکھا اور کلک کرتے ہی آپ کی خلوص اور محبت سے لکھی گئی غزل پڑھنے کو ملی
اللہ تعالی آپ کو دین و دنیا کی کامیابی و کامرانی سے نوازے آمین ۔۔

میں تو مزاق کر رہا تھا بھائی
سلامت رہیں شاد آباد رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA.105673/