میں تجھے یار باندازِ دگر چاہتا ہوں (الزبتھ بیرٹ براؤننگ سے ماخوذ) ۔ فاتح الدین فاتح

فاتح — مارچ 17، 2014 6:03 شام
میں تجھے یار باندازِ دگر چاہتا ہوں
(الزبتھ بیرٹ براؤننگ سے ماخوذ)
میں تجھے یار باندازِ دگر چاہتا ہوں
تیری دیوارِ حرم میں کوئی در چاہتا ہوں
نالۂ شعر میں آثارِ اثر چاہتا ہوں
گو ہوں درماندہ مگر دستِ ہنر چاہتا ہوں
بے کراں ایک سمندر ہے محبت میری
چار اطراف میں اعجازِ اثر چاہتا ہوں
جسم کی حد سے پرے روح کی منزل سے بعید
تیری ہی ذات میں تا حد نظر چاہتا ہوں
روز مرّہ کی ضرورت کی طرح صبح و مسا
میں تجھے مثلِ چراغ اور سحر چاہتا ہوں
عالمِ تیرگی میں تیرے بدن کی شمعیں
مثلِ تابانیِ خورشید و سحر چاہتا ہوں
زیست کی تیرگی میں اے کہ مری مشعلِ جاں
شبِ پر نور و جہاں تاب سحر چاہتا ہوں
کسی کھوئی ہوئی معصوم محبت کی طرح
ہر اک انجام سے بے خوف و خطر چاہتا ہوں
جبر کی قید میں پامردی و بیباکی سے
اپنی معصوم دعاؤں کا ثمر چاہتا ہوں
چاہتا ہوں کہ ہر اک ڈال پہ ہوں برگ و ثمر
اور پرندوں سے بھی آباد شجر چاہتا ہوں
گر خدا چاہے تو چاہوں میں تجھے بعد الموت
یوں نہیں ہے کہ فقط زندگی بھر چاہتا ہوں
(فاتح الدین فاتح)​
سید ذیشان — مارچ 17، 2014 6:06 شام
واہ۔ کیا خوبصورت غزل ہے!
آبی ٹوکول — مارچ 17، 2014 6:07 شام
واہ سبحان اللہ کیے کہنے جناب کیا کہنے
محمد محبوب — مارچ 17، 2014 6:13 شام
کیا ہی بات ہے جناب۔ بہت خوب :)
ناعمہ عزیز — مارچ 17، 2014 6:17 شام
گر خدا چاہے تو چاہوں تجھے بعد الموت
یوں نہیں ہے کہ فقط زندگی بھر چاہتا ہوں
خوبصورت ۔۔۔ بہت ہی خوبصورت ہے :)
صائمہ شاہ — مارچ 17، 2014 6:30 شام
واہ بہت خوب فاتح
صائمہ شاہ — مارچ 17، 2014 6:30 شام
جسم کی حد سے پرے روح کی منزل سے بعید
تیری ہی ذات میں تا حد نظر چاہتا ہوں
ساقی۔ — مارچ 17، 2014 6:35 شام
واہ ۔۔ سبحان اللہ۔۔ لا جواب
جسم کی حد سے پرے روح کی منزل سے بعید
تیری ہی ذات میں تا حد نظر چاہتا ہوں
باباجی — مارچ 17، 2014 6:42 شام
گر خدا چاہے تو چاہوں تجھے بعد الموت
یوں نہیں ہے کہ فقط زندگی بھر چاہتا ہوں
واہ واہ بہت خوبصورت
عبد الرحمن — مارچ 17، 2014 7:00 شام
واہ بہت خوب فاتح بھائی!
محمد علم اللہ — مارچ 17، 2014 7:02 شام
سبحان اللہ
کیا عمدہ کلام ہے ۔
سید عاطف علی — مارچ 17، 2014 7:55 شام
زیست کی تیرگی ۔ اور۔ بعدالموت۔ والے مصرعوں کے اوزان ( شاید کتابت کی کسی معمولی فروگزاشت کے باعث ) بقیہ نظم کے شایاں نہیں لگ رہے۔۔۔یا میرا وہم ہے؟۔:)
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 18، 2014 1:47 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
الف عین — مارچ 18، 2014 1:51 صبح
خوب
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 18، 2014 4:00 صبح
واہ بہت خوب۔۔۔۔
بہت ہی عمدہ غزل ہے۔۔۔۔
فرحت کیانی — مارچ 18، 2014 4:08 صبح
واہ واہ واہ۔
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 4:28 صبح
آپ کی اردو زبان پر گرفت کا مجھے آج اندازہ ہوا۔ بہترین کلام ہے۔
داد پیش ہے۔:)
محمداحمد — مارچ 18، 2014 6:14 صبح
سبحان اللہ ۔ سبحان اللہ
لاجواب غزل ہے فاتح بھائی ۔۔۔!
کیا کہنے۔ (y)
نیرنگ خیال — مارچ 18، 2014 6:23 صبح
واہ۔۔۔ لاجواب
جبر کی قید میں پامردی و بیباکی سے
اپنی معصوم دعاؤں کا ثمر چاہتا ہوں
لئیق احمد — مارچ 18، 2014 6:38 صبح
واہ۔۔۔ لاجواب
جبر کی قید میں پامردی و بیباکی سے
اپنی معصوم دعاؤں کا ثمر چاہتا ہوں
ہمم
معصوم دعائیں :thinking:
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%AC%DA%BE%DB%92-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2%D9%90-%D8%AF%DA%AF%D8%B1-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A8%D8%AA%DA%BE-%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%B9-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A4%D9%86%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%AE%D9%88%D8%B0-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD.72888/