میں زندہ ہوں!

عین عین — جولائی 16، 2011 2:41 شام
ہاں ابّا، میں بول رہا ہوں
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔۔
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔!
تین دھماکے یہاں ہوئے ہیں
کافی سارے لوگ مرے ہیں
میں زندہ ہوں
اچھا، امّاں جی کو کہہ دیں، مت گھبرائیں۔۔۔۔
میں آتا ہوں
اچھا اچھا، بات کرائیں
جی، امّاں جی۔۔۔۔
ہاں ہاں امّاں، آپ کا بیٹا
ٹھیک ہے بالکل
جی امّاں جی۔۔۔۔۔
تین دھماکے یہاں ہوئے ہیں
کافی سارے لوگ مرے ہیں
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہوں بالکل
گھر کی جانب چل نکلا ہوں
یوں سمجھو کہ پہنچ گیا ہوں
گڑیا بھی کچھ بول رہی ہے۔۔۔۔۔
کیا وہ مجھ سے بات کرے گی؟
اچھا دیجے فون اسے بھی،
ہاں گڑیا مت فکر کرو تم
تین دھماکے یہاں ہوئے ہیں
کافی سارے لوگ مرے ہیں
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔
ہاں ہاں گڑیا، یاد ہے مجھ کو
قلم نیا اور ایک رجسٹر،
لے آؤں گا
اُف! پپّو بھی بات کرے گا؟
بات کراؤ!
ہاں پپّو، میں بول رہا ہوں
تین دھماکے یہاں ہوئے ہیں
کافی سارے لوگ مرے ہیں
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔
اوہو پپّو، تم بھی ناں بس!
اچھا بابا میں آتا ہوں، آ کر تم سے بات کروں گا
گھر کی جانب چل نکلا ہوں
یوں سمجھو کہ پہنچ گیا ہوں
عارف عزیز
محمد وارث — جولائی 18، 2011 5:41 صبح
بہت خوب عارف صاحب
عین عین — جولائی 18، 2011 6:54 صبح
وارث صاحب ! میری اس معمولی نظم کو نظر سے گزارنے پر شکر گزار ہوں، براہ کرم خامی اور کمی کی نشان دہی ضرور کیا کیجے
عین عین — جولائی 18، 2011 6:58 صبح
وارث صاحب ! اس سے پہلے بھی ایک نظم یہاں نقل کی تھی ، بیٹے نے وعدہ نبھایا نہیں " کے عنوان سے وہاں آپ کی نظر نہیں گئی۔ خواہش ہے کہ آپ اسے بھی دیکھیں۔
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 17، 2011 8:47 صبح
ہاں پپّو، میں بول رہا ہوں
تین دھماکے یہاں ہوئے ہیں
کافی سارے لوگ مرے ہیں
میں زندہ ہوں۔۔۔۔۔
ماشا اللہ، خوبصورت انداز سے خیالات نظم کیے ہین
بہت سی داد آپ کے لیے قبول کیجیے جناب
ناعمہ عزیز — اکتوبر 17، 2011 10:59 صبح
بہت خوب لالہ :)
عین عین — اکتوبر 17، 2011 11:11 صبح
اچھا جی آج دیکھی ہے آپ نے۔
فاروق درویش — اکتوبر 18، 2011 9:33 صبح
بہت خوب عارف عزیزصاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عین حسب حال نوحہ ء وطن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش آباد
آج کسی نے اس دھرتی پر پھر اک بم چلایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب ہلالی متوالوں پر بڑا ہی ظلم کمایا ہے۔
ام نور العين — اکتوبر 18، 2011 8:23 شام
بہت موثر ! بہت عمدہ۔
اللہ تعالى ہميں امن وامان كى دولت عطا فرمائے كہ كسى انسان كو اس انداز ميں خيريت كى اطلاع نہ دينی پڑے۔
الف عین — اکتوبر 19، 2011 8:12 صبح
خوب عارف عزیزصاحب ۔ ماشاء اللہ اچھی نظم ہے
عین عین — اکتوبر 19، 2011 9:09 صبح
شکریہ احباب کا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DB%81-%DB%81%D9%88%DA%BA.34229/