احمد وصال — فروری 18، 2019 9:45 صبح
مَیں نے تُمھارے ہِجر کی یُوں دیکھ بھال کی
جیسے عَزیز ہُوتی ہے روزی حَلال کی
وہ ساتھ دینا چاہے تو قِسمت بھی ساتھ دے
اَب اِس میں فَلسَفے کی ضَرورت نہ فال کی
جب سے پتہ چلا کہ سکوں چھینتی ہے یہ
نفرت، سبھی نے گاؤں سے باہر نکال کی
اے ہجر یار بنتا ہے تیرا بھی شکریہ
تو نے خزاں سے میری رفاقت بَحال کی
چاہت ہے کارِ عشق اِسے دیوانہ وار کر
دیکھی نہیں ہیں شدتیں تُو نے دھمال کی ؟
حد نفرتوں کی اس نے بھی چھوڑی نہیں کوئی
میں نے بھی شدتوں میں محبت فعال کی
فرحان محمد خان — فروری 18، 2019 9:50 صبح
داد قبول کیجیے
مطلع کی داد الگ سے
احمد وصال — فروری 18، 2019 10:13 صبح
داد قبول کیجیے
مطلع کی داد الگ سے
ممنونم ۔۔
بہت محبت
سلامتی کی دعائیں
محمداحمد — مارچ 16، 2019 1:44 شام
بہت خوب عمدہ غزل ہے جناب!
بہت سی داد!
فہد اشرف — مارچ 16، 2019 2:39 شام
بہت خوب احمد وصال بھائی کیا پیاری غزل کہی ہے۔
غزل پڑھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی مقطع میں تخلص بطور قافیہ آئے گا لیکن مایوسی ہوئی۔
احمد وصال — مارچ 16، 2019 2:46 شام
بہت خوب عمدہ غزل ہے جناب!
بہت سی داد!
بہت محبت جناب۔۔
سلامتی ہو
احمد وصال — مارچ 16، 2019 2:48 شام
بہت خوب احمد وصال بھائی کیا پیاری غزل کہی ہے۔
غزل پڑھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی مقطع میں تخلص بطور قافیہ آئے گا لیکن مایوسی ہوئی۔
پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں محترم
تخلص مقطع میں لانے شعر کے بے مزہ ہونے کا خدشہ تھا
احمد وصال — مارچ 16، 2019 2:49 شام
بہت خوب احمد وصال بھائی کیا پیاری غزل کہی ہے۔
غزل پڑھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی مقطع میں تخلص بطور قافیہ آئے گا لیکن مایوسی ہوئی۔
پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں محترم
تخلص مقطع میں لانے شعر کے بے مزہ ہونے کا خدشہ تھا
محمداحمد — مارچ 16، 2019 2:52 شام
پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں محترم
تخلص مقطع میں لانے شعر کے بے مزہ ہونے کا خدشہ تھا
فہد اشرف بھائی کے نام

احمدؔ نے آکے بزم میں احمدؔ کو داد دی
اچھی لگی غزل اُسے احمد وصال کی

Khaaki — مارچ 16، 2019 2:53 شام
بہت عمدہ ماشاءاللہ
فہد اشرف — مارچ 16، 2019 6:00 شام
فہد اشرف بھائی کے نام

احمدؔ نے آکے بزم میں احمدؔ کو داد دی
اچھی لگی غزل اُسے احمد وصال کی
ہاہاہاہا زبردست احمد بھائی۔
فاخر رضا — مارچ 17، 2019 6:11 صبح
کبھی روزی حلال کی، کبھی محبت فعال کی
یہ کیا کررہے ہیں بھائی
مذاق برطرف بہت اچھی غزل ہے
الف عین — مارچ 17، 2019 5:28 شام
واہ، اچھی غزل ہے ۔ داد قبول کریں
یاسر شاہ — مارچ 17، 2019 6:33 شام
مَیں نے تُمھارے ہِجر کی یُوں دیکھ بھال کی
جیسے عَزیز ہُوتی ہے روزی حَلال کی
وہ ساتھ دینا چاہے تو قِسمت بھی ساتھ دے
اَب اِس میں فَلسَفے کی ضَرورت نہ فال کی
واہ -خوب
دھمال والا شعر کچھ جچا نہیں-
حد نفرتوں کی اس نے بھی چھوڑی نہیں کوئی
میں نے بھی شدتوں میں محبت فعال کی
فعال کا درست تلفّظ ع مشدد ہے یعنی فَعّال-
یہاں دیکھیے :
Urdu Lughat
احمد وصال — مارچ 21، 2019 12:44 شام
فہد اشرف بھائی کے نام

احمدؔ نے آکے بزم میں احمدؔ کو داد دی
اچھی لگی غزل اُسے احمد وصال کی
بہت محبت اور دعائیں
احمد وصال — مارچ 29، 2019 5:21 صبح
بہت محبت اور دعائیں محترم
سلامتی ہو
احمد وصال — مارچ 29، 2019 5:22 صبح
کبھی روزی حلال کی، کبھی محبت فعال کی
یہ کیا کررہے ہیں بھائی
مذاق برطرف بہت اچھی غزل ہے
سلامتی ہو۔۔
سپاس گزار ہوں محترم
احمد وصال — مارچ 29، 2019 5:23 صبح
واہ، اچھی غزل ہے ۔ داد قبول کریں
سپاس گزار ہوں استاد محترم
سلامتی ہو
احمد وصال — مارچ 29، 2019 5:24 صبح
واہ -خوب
دھمال والا شعر کچھ جچا نہیں-
فعال کا درست تلفّظ ع مشدد ہے یعنی فَعّال-
یہاں دیکھیے :
Urdu Lughat
یاسر شاہ سپاس گزار ہوں محترم کہ آپ نے غزل کو اتنی باریک بینی سے دیکھا ۔
سید عمران — مارچ 29، 2019 7:20 صبح
وصال نے ہجر کی دیکھ بھال کی۔۔۔
واہ، بہت عمدہ غزل ہے!!!