میں کنودہوں، میں عجول ہوں،میں ظلوم ہوں،میں جہول ہوں

یاسر شاہ — جنوری 30، 2025 12:11 شام
۔۔۔
میں کنودہوں، میں عجول ہوں،میں ظلوم ہوں،میں جہول ہوں
مری خوش نصیبی تو دیکھیے تجھے ہر ادا میں قبول ہوں
جسے بلبلوں نے بھلا دیاتجھے یاد ہے میں وہ بھول ہوں
تری یاد نے جو کھلا دیا میں خزاں رسیدہ وہ پھول ہوں
یہ جو اول فول ہوں بک رہا یہ جو میں الول جلول ہوں
ترا کر رہا ہوں میں غم غلط کہ بچھڑ کے تجھ سے ملول ہوں
میں وہ خاک تھا ترے ہاتھ نے کبھی چھو کے جس کوشرف دیا
کسی دل کا اب میں غبار ہوں کسی آنکھ کی ابھی دھول ہوں
محمد عبدالرؤوف — جنوری 30، 2025 2:41 شام
ماشاء اللّٰه ، ماشاء اللّٰه ۔۔۔۔ بہت خوب
لیکن، آخری شعر ذرا کَھل رہا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 30، 2025 3:46 شام
۔۔۔
میں کنودہوں، میں عجول ہوں،میں ظلوم ہوں،میں جہول ہوں
مری خوش نصیبی تو دیکھیے تجھے ہر ادا میں قبول ہوں
جسے بلبلوں نے بھلا دیاتجھے یاد ہے میں وہ بھول ہوں
تری یاد نے جو کھلا دیا میں خزاں رسیدہ وہ پھول ہوں
یہ جو اول فول ہوں بک رہا یہ جو میں الول جلول ہوں
ترا کر رہا ہوں میں غم غلط کہ بچھڑ کے تجھ سے ملول ہوں
میں وہ خاک تھا ترے ہاتھ نے کبھی چھو کے جس کوشرف دیا
کسی دل کا اب میں غبار ہوں کسی آنکھ کی ابھی دھول ہوں
میں وہ شمعِ محفلِ شوروغل کہ جو خلوتوں میں ہوئی ہے گل
جسے کچھ لحاظِ خدا نہیں میں وہ ایک عشقِ رسولﷺ ہوں
خوبصورت، خوبصورت! بہت سی داد قبول فرمائیے!
یاسر شاہ — جنوری 30، 2025 3:48 شام
ماشاء اللّٰه ، ماشاء اللّٰه ۔۔۔۔ بہت خوب
لیکن، آخری شعر ذرا کَھل رہا ہے۔
جزاک اللہ خیر ۔
لیجیے حذف کردیا آپ کی خاطر سے ،بس آپ خوش رہیں بھائی روفی۔:)
یاسر شاہ — جنوری 30، 2025 3:50 شام
خوبصورت، خوبصورت! بہت سی داد قبول فرمائیے!
عنایت،عنایت۔جزاک اللہ خیر۔:)
محمد عبدالرؤوف — جنوری 30، 2025 4:15 شام
جزاک اللہ خیر ۔
لیجیے حذف کردیا آپ کی خاطر سے ،بس آپ خوش رہیں بھائی روفی۔:)
سلامت رہیں، آباد رہیں۔۔
الشفاء — جنوری 31، 2025 5:19 صبح
مری خوش نصیبی تو دیکھیے تجھے ہر ادا میں قبول ہوں
واہ۔
بہت خوب ماشاءاللہ۔۔۔
یاسر شاہ — جنوری 31، 2025 9:34 صبح
سلامت رہیں، آباد رہیں۔۔
آمین۔
یاسر شاہ — جنوری 31، 2025 9:35 صبح
واہ۔
بہت خوب ماشاءاللہ۔۔۔
جزاک اللہ خیر شفا بھائی۔نوازش۔
محمد شکیل خورشید — مارچ 3، 2025 5:24 صبح
بہت اعلیٰ یاسر شاہ صاحب
داد قبول کیجیئے
یاسر شاہ — مارچ 9، 2025 9:38 صبح
بہت اعلیٰ یاسر شاہ صاحب
داد قبول کیجیئے
قبول کر لی گئی شکریہ کے ساتھ -جزاک الله خیر -
الف عین — مارچ 11، 2025 6:36 صبح
اچھی غزل ہے مگر یہ الول جلول کیا ہوتا ہے؟ مجھے تو یہ بالکل اول جلول لگتا ہے
یاسر شاہ — مارچ 16، 2025 5:18 صبح
اچھی غزل ہے مگر یہ الول جلول کیا ہوتا ہے؟ مجھے تو یہ بالکل اول جلول لگتا ہے
محترمی آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی -الله تعالیٰ آپ کو طویل حیات سے، بمع صحت و عافیت، سرفراز کرے -آمین
اصل تو اول جلول ہی ہے -مگر الول جلول بھی رائج ہے انھی معنوں میں :

صریر — مارچ 17، 2025 11:47 شام
بہت عمدہ سر، دیر سے آنے والوں کی بھی داد قبول فرمائیے! 😁👍🏻
یاسر شاہ — مارچ 22، 2025 6:45 صبح
بہت عمدہ سر، دیر سے آنے والوں کی بھی داد قبول فرمائیے! 😁👍🏻
دل سے قبول ہے ۔:)داد پر دادی یاد آگئیں اور ان کا فرمانا ہمیشہ دیر کر دیتی ہوں میں ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%86%D9%88%D8%AF%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%AC%D9%88%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%8C%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B8%D9%84%D9%88%D9%85-%DB%81%D9%88%DA%BA%D8%8C%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%DB%81%D9%88%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%BA.121277/