فاطمہ شیخ — فروری 13، 2018 3:17 صبح
میں کون ہوں
اک احساس فقط
احساس نمو پاتے پاتے
اُس بند گلی تک جا پہنچے
جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی
جہاں، جبر...... جزا
جہاں، فکر..... سزا
احساس...... عطا؟
ہر پل راضی، ہر آن خفا
احساس بشر، احساس خدا
جہاں مجھ جیسے افراد بہت
جہاں لفظوں کی بہتات بہت
(احساس بہت)
میں کون ہوں؟
اک احساس فقط
(فاطمہ)
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 13، 2018 3:49 صبح
واہ لاجواب ،بہت بہت زبردست ،
بہن کیا آپ تصوف سے لگاؤ رکھتی ہیں ؟
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 13، 2018 4:01 صبح
خوبصورت نظم
فاطمہ شیخ — فروری 13، 2018 7:24 صبح
واہ لاجواب ،بہت بہت زبردست ،
بہن کیا آپ تصوف سے لگاؤ رکھتی ہیں ؟
بہت شکریہ
جی تصوف پڑھنے کا کبھی وقت نہیں ملا
فاطمہ شیخ — فروری 13، 2018 7:25 صبح
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 13، 2018 7:27 صبح
بہت شکریہ
جی تصوف پڑھنے کا کبھی وقت نہیں ملا
آپ کی نظم میں تصوف کی جھلک نمایاں ہے۔
فاطمہ شیخ — فروری 13، 2018 7:48 صبح
آپ کی نظم میں تصوف کی جھلک نمایاں ہے۔
کیا آپ نشاندہی کر سکتے ہیں
کہ تصوف سے کیا مراد ہے اور" کس" طرح کی جھلک "کن" جملوں سے عیاں ہے
آپ کی نظم میں تصوف کی جھلک نمایاں ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 13، 2018 8:09 صبح
آپ کی
معلومات کے لیے لنک حاضر ہے ۔
" کس" طرح کی جھلک "کن" جملوں سے عیاں ہے
جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی
انسان کا اپنے وجود ،اپنی خواہشات اور نفس کی نفی کر کے صرف اللہ کریم کی ذات کا اقرار ہی کامل ایمان کی پہچان ہے۔آپ نے ان جملوں میں یہ بات خوب بندھی ہے۔
حضرت ابوالحسن نوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ،تصوف نفس کی ہر خواہش اور لذت چھوڑ دینے کا نام ہے۔
فاطمہ شیخ — فروری 13، 2018 8:23 صبح
بیش قیمت معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ
سلامت رہیں
آپ کی
معلومات کے لیے لنک حاضر ہے ۔
انسان کا اپنے وجود ،اپنی خواہشات اور نفس کی نفی کر کے صرف اللہ کریم کی ذات کا اقرار ہی کامل ایمان کی پہچان ہے۔آپ نے ان جملوں میں یہ بات خوب بندھی ہے۔
حضرت ابوالحسن نوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ،تصوف نفس کی ہر خواہش اور لذت چھوڑ دینے کا نام ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 13، 2018 8:27 صبح
بیش قیمت معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ
سلامت رہیں
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا،
بہن یہ سب میرے مرشد حضرت خواجہ صوفی رانا محمداکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ کا فیضان کرم ہے ،ورنہ میں کیا اور میری اوقات کیا۔
نور وجدان — اگست 31، 2020 10:38 صبح
میں کون ہوں
اک احساس فقط
احساس نمو پاتے پاتے
اُس بند گلی تک جا پہنچے
جہاں وجد، وجود، ثبات.... نفی
جہاں حُسن، جمال، کمال.... نفی
جہاں سوز، فراق، وصال.... نفی
جہاں ہڈ بیتی کا حال.... نفی
جہاں، جبر...... جزا
جہاں، فکر..... سزا
احساس...... عطا؟
ہر پل راضی، ہر آن خفا
احساس بشر، احساس خدا
جہاں مجھ جیسے افراد بہت
جہاں لفظوں کی بہتات بہت
(احساس بہت)
میں کون ہوں؟
اک احساس فقط
(فاطمہ)
نظم شروع سے لے کے آخر تک بہترین ساخت/structure کا نمونہ ہے اور جدید و قدیم شاعری دونوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے .... شروع بھی احساس سے ہورہی ہے اک سوال لیے اور ختم بھی احساس پر ہورہی ہے مگر جواب کے ساتھ. جواب نفی سے نکلتا احساس ہے. بہت اچھی نظم ہے