میں کہیں، ٹائی کہیں، سوٹ کہیں ہے میرا

جاسمن — فروری 15، 2024 3:06 شام
ظہیراحمدظہیر بھائی کی تازہ غزل کی تازہ ترین پیروڈی
میں کہیں، ٹائی کہیں، سوٹ کہیں ہے میرا
وہ جو جوتا نظر آتا ہے، وہ نہیں ہے میرا
میرے سر پہ ہیں جو یہ بال کہیں خال خال
میری توقیر ہیں یہ، سر بھی حسیں ہے میرا
وہ جو جلتے ہیں میرے اشعار سے اعدا میرے
بنا کے تعویذ وہ پہنیں گے انہیں، یقیں ہے میرا
فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا
جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
اردو محفل جب تخلیق ہوئی تھی تو ملا تھا اُس کو
وہ جو اُستادوں کا ہے اُستاد، یہ یقیں ہے میرا
محفلیں روٹھ کے جاتے تو ہیں پر یہ کہتے بھی ہیں
مرنا جینا تو ابھی تک بھی یہیں ہے میرا
علی وقار — فروری 16، 2024 2:53 صبح
فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا
ظہیر بھائی، یہ سب کچھ بھی کرتے ہیں۔ خوب، بہت خوب۔
سیما علی — فروری 16، 2024 3:14 صبح
اردو محفل جب تخلیق ہوئی تھی تو ملا تھا اُس کو
وہ جو اُستادوں کا ہے اُستاد، یہ یقیں ہے میرا
بہت خوب
بہت خوب
جیتی رہیے ۔۔
حق ہا !!!!
صابرہ امین — فروری 17، 2024 1:47 صبح
ہاہاہا۔۔۔ زبردست!!
فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا
بارے آم چرانے کا بیان تو ہم نے بھی کہیں پڑھا ہے۔۔:D
سیما علی — فروری 17، 2024 2:17 صبح
جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
واہ واہ ۔۔
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
جاسمن — فروری 17، 2024 2:50 صبح
واہ واہ ۔۔
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
آداب!
جاسمن — فروری 17، 2024 2:50 صبح
ہاہاہا۔۔۔ زبردست!!
فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا
بارے آم چرانے کا بیان تو ہم نے بھی کہیں پڑھا ہے۔۔:D
شکریہ۔ :)
جاسمن — فروری 17، 2024 2:50 صبح
بہت خوب
بہت خوب
جیتی رہیے ۔۔
حق ہا !!!!
اور شکریہ!
جاسمن — فروری 17، 2024 2:51 صبح
ظہیر بھائی، یہ سب کچھ بھی کرتے ہیں۔ خوب، بہت خوب۔
اکثر بتاتے رہتے ہیں۔ :)
اللہ اکبر! محمد وارث بھائی یاد آ گئے۔ اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین!
سیما علی — فروری 17، 2024 3:50 صبح
اکثر بتاتے رہتے ہیں۔ :)
اللہ اکبر! محمد وارث بھائی یاد آ گئے۔ اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین!
آمین ثم آمین
الف عین — فروری 19، 2024 4:19 صبح
واہ جاسمن بہت خوب
کبھی موڈ بنا تو اس کی اصلاح ضرور کرنے کو جی چاہتا ہے!
جاسمن — فروری 19، 2024 5:03 صبح
واہ جاسمن بہت خوب
کبھی موڈ بنا تو اس کی اصلاح ضرور کرنے کو جی چاہتا ہے!
جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔
ضرور۔
نیرنگ خیال — فروری 19، 2024 7:17 صبح
جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
یہی بات میں کہہ دوں تو آپ کہنے آجاتی ہیں کہ شاعر پر الزام لگا دیا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
مزا آگیا جاسمن صاحبہ۔۔۔ کمال کر دیا۔۔۔ میں نے دیکھا کہ یہ ایک مشکل غزل ہے۔ اس کی تشریح بھی ہونی چاہیے۔
جاسمن — فروری 19، 2024 5:55 شام
اس کی تشریح بھی ہونی چاہیے
تو کریں۔ :)
ظہیراحمدظہیر — فروری 19، 2024 7:38 شام
ہائیں ! یہ پیروڈی کچھ یوں نہیں ہونی چاہیئے ؟!
میں کہیں ، ساڑھی کہیں ، سوٹ کہیں ہے میرا
جو نظر آتا ہے سینڈل وہ نہیں ہے میرا
محمداحمد — مئی 2، 2024 12:35 شام
ظہیراحمدظہیر بھائی کی تازہ غزل کی تازہ ترین پیروڈی
میں کہیں، ٹائی کہیں، سوٹ کہیں ہے میرا
وہ جو جوتا نظر آتا ہے، وہ نہیں ہے میرا
میرے سر پہ ہیں جو یہ بال کہیں خال خال
میری توقیر ہیں یہ، سر بھی حسیں ہے میرا
وہ جو جلتے ہیں میرے اشعار سے اعدا میرے
بنا کے تعویذ وہ پہنیں گے انہیں، یقیں ہے میرا
فرج میں رکھتی ہیں چھپا کر جو بھی اہلیہ میری
چھپ کے کھاتا ہوں کہ میری ہیں، یقیں ہے میرا
جس جگہ بھابھی ہے تری، میں بھی وہیں بیٹھا ہوں
یہ الگ بات کہ دل کہیں اور جگر اور کہیں ہے میرا
اردو محفل جب تخلیق ہوئی تھی تو ملا تھا اُس کو
وہ جو اُستادوں کا ہے اُستاد، یہ یقیں ہے میرا
محفلیں روٹھ کے جاتے تو ہیں پر یہ کہتے بھی ہیں
مرنا جینا تو ابھی تک بھی یہیں ہے میرا

بڑی دیدہ دلیری سے غزل پر ہاتھ صاف کیا ہے آپ نے۔ :)
بطورِ شاعر یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
:) :) :)
پھر بھی داد قبول فرمائیں۔ :)
اگر مناسب سمجھیں تو اس کلام کو اصلاحِ سُخن میں منتقل کروالیں تاکہ وزن کے کچھ مسائل کا حل ہو سکے۔
جاسمن — مئی 2، 2024 5:46 شام
شکریہ
جی ضرور

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D9%B9%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D8%B3%D9%88%D9%B9-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7.120429/