میں کیا کروں کہ مری نسبتیں علیؑ سے ہیں

ذوالفقار نقوی — جون 27، 2016 1:43 شام
عدیل و عدل کی ساری حدیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ہاتھ ہے ، سب صنعتیں علیؑ سے ہیں
یہ نصف نور کا ہے نصف نور سے رشتہ
نبیؐ کا در ہے مگر نعمتیں علیؑ سے ہیں
حسنؑ کی سبز قبا سے جلال ِ مہدیؑ تک
خدا کے نور کی سب مشعلیں علیؑ سے ہیں
علیؑ امام ، ولی ، جانشین ِ ختم ِ رُسل ؐ
پیام ِ حق کی سبھی مسندیں علیؑ سے ہیں
مشام ِ جاں میں سمایا ہے بس یہی سودا
نفَس نفَس میں نبیؐ ، دھڑکنیں علیؑ سے ہیں
نماز جاری رہی اور زکات کر دی ادا
سخا و جود کی یہ سر حدیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ذکر ہے اوج و کمال کا باعث

شعور و فکر کی سب رفعتیں علیؑ سے ہیں
میں ذوالفقار ہوں ہر ایک ناصبی کے لئے
میں کیا کروں کہ مری نسبتیں علیؑ سے ہیں

ذوالفقار نقوی ۔انڈیا
اکمل زیدی — جون 27، 2016 2:06 شام
علیؑ امام ، ولی ، جانشین ِ ختم ِ رُسل ؐ
پیام ِ حق کی سبھی مسندیں علیؑ سے ہیں
علیؑ کا ذکر ہے اوج و کمال کا باعث
شعور و فکر کی سب رفعتیں علیؑ سے ہیں
بیشک ...اور بہت اعلیٰ ...جزاک الله
اکمل زیدی — جون 27، 2016 2:07 شام
شعور و فکر کی سب رفعتیں علیؑ سے ہیں
واہ . . .
نور وجدان — جون 27، 2016 2:18 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ سبحان اللہ ! خوب دل سے نکلی ہے داستان ، خوب لفظ بنے ہیں ۔۔
غدیر زھرا — جون 27، 2016 4:10 شام
سبحان اللہ.. بہت خوب سر ڈھیروں داد :)
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 2:51 صبح
سبحان اللہ.. بہت خوب سر ڈھیروں داد :)
بہت نوازش
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 2:51 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ سبحان اللہ ! خوب دل سے نکلی ہے داستان ، خوب لفظ بنے ہیں ۔۔
تشکر
ذوالفقار نقوی — جون 28، 2016 2:52 صبح
بیشک ...اور بہت اعلیٰ ...جزاک الله
بہت شکریہ محترم اکمل زیدی صاحب ۔۔۔جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%81-%D9%85%D8%B1%DB%8C-%D9%86%D8%B3%D8%A8%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D9%84%DB%8C%D8%91-%D8%B3%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.90677/