میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

ظہیراحمدظہیر — جنوری 20، 2016 4:58 شام
میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ
آئنہ دیکھ تو دانش کا ، مرے بعد تو دیکھ
مجھ پہ ناکامی کے عنوان ابھی سے نہ لگا
تُو نتیجہ مری کاوش کا مرے بعد تو دیکھ
تُو مرے ہاتھ میں بجھتی ہوئی مشعل پہ نہ جا
دُور تک سلسلہ تابش کا مرے بعد تو دیکھ
پیاسی مٹی مجھے پی جائے گی مانا ،لیکن
قطرہ پہلا ہوں میں بارش کا ، مرے بعد تو دیکھ
اب جو بچھڑا ہوں تو روتا ہے وہی سرد مزاج
معجزہ برف میں آتش کا مرے بعد تو دیکھ
مجھ سے کہتا ہے گزرتا ہوا ہر دن یہ ظہیر
چھوڑ دامن مری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ
ظہیر احمدظہیر ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۲۰۱۱
فاتح کاشف اختر محمد تابش صدیقی سید عاطف علی
فاتح — جنوری 20، 2016 5:01 شام
بہت خوب جناب۔
ایک منفرد ردیف کو کس خوبی سے نبھایا ہے۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 20، 2016 5:03 شام
بہت اعلیٰ ظہیر بھائی، کیا کہنے
مجھ پہ ناکامی کے عنوان ابھی سے نہ لگا
تُو نتیجہ مری کاوش کا مرے بعد تو دیکھ

تُو مرے ہاتھ میں بجھتی ہوئی مشعل پہ نہ جا
دُور تک سلسلہ تابش کا مرے بعد تو دیکھ

پیاسی مٹی مجھے پی جائے گی مانا ،لیکن
قطرہ پہلا ہوں میں بارش کا ، مرے بعد تو دیکھ

مجھ سے کہتا ہے گزرتا ہوا ہر دن یہ ظہیر
چھوڑ دامن مری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ
بہت خوب
محمدظہیر — جنوری 20، 2016 6:30 شام
بہت عمدہ جناب
کاشف اختر — جنوری 22، 2016 11:45 صبح
بہت خوب واہ واہ
سیما علی — اکتوبر 3، 2020 6:58 شام
بے حد کمال ظہیر بھائی۔۔۔۔۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 7، 2020 7:00 صبح
بہت خوب جناب۔
ایک منفرد ردیف کو کس خوبی سے نبھایا ہے۔
بہت اعلیٰ ظہیر بھائی، کیا کہنے
بہت خوب
بے حد کمال ظہیر بھائی۔۔۔۔۔

آپ تمام دوستوں کا تہِ دل سے ممنون ہوں ، سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے!
اور معذرت خواہ بھی ہوں کہ جواب لکھنے میں ذرا تاخیر ہوگئی ۔ :):):)
لاريب اخلاص — اکتوبر 7، 2020 11:39 صبح
پوری غزل آج پڑھی
عمدہ!
جاسمن — دسمبر 3، 2020 12:33 صبح
واہ واہ! کیا بات ہے!
کمال اشعار ہیں!
لطف آگیا۔:)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 3، 2020 5:00 صبح
پوری غزل آج پڑھی
عمدہ!
بہت بہت شکریہ بیٹا! اللہ آپ کو خوش رکھے۔
واہ واہ! کیا بات ہے!
کمال اشعار ہیں!
لطف آگیا۔:)
بہت شکریہ خواہرم! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا سایا رکھے! آمین
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 3، 2020 5:41 صبح
سلامت رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%86%DB%81%D8%B1%DB%81-%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4-%DA%A9%D8%A7-%D8%8C-%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%AA%D9%88-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE.87357/