نئی صدی کا پیغام

امجد علی راجا — جنوری 2، 2013 6:24 صبح
اس صدی کو چاہیئے اک صاحبِ کردار اُٹھ
اس صدی کی رہبری تیرے لئے تیار اُٹھ
ظلمتوں نے کردیا انسان کو لاچار اُٹھ
ظلمتوں میں پھر مثالِ حیدرِکرار اُٹھ
نعرہِ تکبیر ہے طاقت ترے ایمان کی
اے مسلماں جذبہءِ ایمان سے سرشار اُٹھ
ساری دنیا کو دکھا دے قوتِ ایمان پِھر
تیری خاطر آتشِ نمرود ہے تیار اُٹھ
ظلمتوں سے جنگ کر ہتھیار تیرے پاس ہیں
ڈھال ہے کردار کی، ایمان کی تلوار اُٹھ
اُٹھ کہ پھر تسخیر کر ہمت سے ساری کائنات
لے نہ جائیں تجھ سے بازی پھر تیرے اغیار اُٹھ
دین کی خاطر مشقت فرض ہے، اک قرض ہے
توڑ دے ہر جامِ عشرت، چھوڑ دے گلزار اُٹھ
در پہ دستک دے رہی ہے یہ صدی کچھ ہوش کر
پھر نہ کہنا ہو نہ پائے نیند سے بیدار اُٹھ
زندگی کی مشکلوں کے سامنے جھک جائے تُو
جانِ راجا! تُو نہیں ہے اس قدر لاچار اُٹھ
شمشاد — فروری 1، 2013 9:45 صبح
ماشاء اللہ
بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
شمشاد — فروری 1، 2013 9:45 صبح
وارث بھائی فاتح بھائی فرخ بھائی احمد بھائی آپ سبکو دعوت ہے۔
امجد علی راجا — فروری 1، 2013 10:44 صبح
سب حضرات کو دعوت شمشاد بھائی کی طرف سے ہے، بیشک داد مجھے دے دیں، لیکن حقِ میزبانی (چائے، پکوڑے، سموسے، بسکٹ وغیرہ) ادا کرنے کی فرمائش شمشاد بھائی سے کیجیئے گا۔ شمشاد بھیا پھنس گئے ;)
فاتح — فروری 1، 2013 12:13 شام
واہ واہ
اس خوبصورت تخلیق پر مبارکباد قبول کیجیے امجد علی راجا صاحب
محمد وارث — فروری 2، 2013 5:09 صبح
بہت خوب جناب
محمد بلال اعظم — فروری 2، 2013 5:56 صبح
واہ
ماشاء اللہ
ایک اچھا پیغام
فکری سوچ
منیب احمد فاتح — فروری 2، 2013 9:14 صبح
واہ وا، راجا صاحب۔ کیا کہنے۔ ویسے برا نہ مانیں تو یہ آخر میں جانِ راجا کی ترکیب ساری غزل کو لے کر بیٹھ گئی ہے۔
ملائکہ — فروری 2، 2013 9:31 صبح
اچھی غزل ہے
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 4:31 صبح
واہ واہ
اس خوبصورت تخلیق پر مبارکباد قبول کیجیے امجد علی راجا صاحب

خیر مبارک فاتح بھیا!
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 4:31 صبح
شکریہ، شکریہ، آداب بجا لاتا ہوں :)
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 4:32 صبح
واہ
ماشاء اللہ
ایک اچھا پیغام
فکری سوچ

شکریہ بلال بھائی
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 4:43 صبح
واہ وا، راجا صاحب۔ کیا کہنے۔ ویسے برا نہ مانیں تو یہ آخر میں جانِ راجا کی ترکیب ساری غزل کو لے کر بیٹھ گئی ہے۔

ہائے ری قسمت، ایک شعر پوری غزل لے کر بیٹھ گیا، کیا کہتے ہیں فاتح بھیا، شعر کاٹ دیا جائے یا کوئی مشورہ دینا چاہیں گے آپ؟
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 4:44 صبح
واہ جی واہ، اب تو فرشتوں کی طرف سے بھی داد ملنا شروع ہو گئی۔ شکریہ ملائکہ
سید زبیر — فروری 4، 2013 4:50 صبح
بہت خوب
ساری دنیا کو دکھا دے قوتِ ایمان پِھر​
تیری خاطر آتشِ نمرود ہے تیار اُٹھ​
ماشا اللہ​
امجد علی راجا — فروری 4، 2013 5:25 صبح
بہت خوب
ساری دنیا کو دکھا دے قوتِ ایمان پِھر​
تیری خاطر آتشِ نمرود ہے تیار اُٹھ​
ماشا اللہ​
شکریہ زبیر بھیا
منیب احمد فاتح — فروری 4، 2013 11:59 صبح
ہائے ری قسمت، ایک شعر پوری غزل لے کر بیٹھ گیا، کیا کہتے ہیں فاتح بھیا، شعر کاٹ دیا جائے یا کوئی مشورہ دینا چاہیں گے آپ؟
جی مشورہ تو ہے مگر لگتا نہیں قابلِ قبول ہو گا۔ میرے خیال میں آپ راجا تخلص ہی بدل لیں۔ آپ ما شاء اللہ اچھی شاعری کرتے ہیں، لیکن لفظ 'راجا' بحیثیتِ تخلص کم از کم مجھ سے کم ذوق کے کانوں کو تو بھلا معلوم نہیں ہوتا۔ ایک سبب شاید یہ ہے کہ یہ لفظ خالص ہندی کا ہے۔ آگے آپ کی مرضی ہے اور یہ صرف میری رائے اور مشورہ ہے۔ آپ با اختیار ہیں۔ اگر مشورہ پسند نہ آیا ہو پہلے ہی معافی بھی چاہتا ہوں۔
ملائکہ — فروری 4، 2013 2:46 شام
واہ جی واہ، اب تو فرشتوں کی طرف سے بھی داد ملنا شروع ہو گئی۔ شکریہ ملائکہ
فرشتی بلی:p
الف عین — فروری 5، 2013 9:29 صبح
راجا تخلص ہے اس لئے اس کے ساتھ اضافت لگائی جا سکتی ہے، اس ‘جانِ راجا‘ پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ ویسے یہ اصلاح سخن میں تو نہیں ہے، لیکن پھر بھی اس کے مطلع میں ردیف دونوں مصرعوں میں درست نہیں لگ رہی ہے مجھے۔
عبدالقدوس راشد — فروری 5، 2013 10:19 صبح
بہت خوبصورت تخلیق مبارکباد قبول کیجیے(حالانکہ آپ نے ہمیں دعوت نہیں دی تھی:) )
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D8%B5%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85.58164/