ناراضگئ دوست

عینی مروت — فروری 16، 2014 9:05 صبح

ناراضگئ دوست
وہ دوست،جاں سے عزیز ساتھی
شریک بچپن کی شوخیوں کا اداسیوں کا
ہم سے جب سے خفا ہوا ہے تو یوں لگے ہے
دمکتے تاروں کی کہکشاں بھی ہے روٹھی روٹھی
کہ ہم نے مل کے۔۔۔۔
اس کے ڈوبتے ہوئے ستاروں کو دیکھ کر تھیں دعائیں مانگی
سلگتی تپتی دوپہریں گرما کی
کریں نہ ہم سے کلام خاموش رہتی ہردم
یہ لمحے پرشور تھے ہماری شرارتوں سے،حماقتوں سے
وہ یار ،روتے لمحوں کا ہمدم
اب اس نے آنکھوں سے بہتے پانیوں کا بٹوارہ بھی کر لیا ہے
شریکِ رنج و طرب سدا تھا
اب اپنی خوشیوں کا لمحہ لمحہ جدا جدا ہے
اسے یہ کہنا۔۔۔
اسے یہ کہناکہ اس سے پہلے
کہ جگنو یادوں کے ٹمٹمانا ہی چھوڑ جائیں
تتلیاں گلستاں کا رستہ ہی بھول جائیں
صبح کا نکلا ہوا تھا بھولا
پلٹ کے آنا ہی بھول جائے
اسے یہ کہنا کہ لوٹ آئے
بہت دنوں سے خفا ہے ہم سے
وہ من بھی جائے۔۔۔۔!!۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 16، 2014 9:09 صبح
خوب۔۔۔۔
درست لفظ ناراضی ہے۔
عینی مروت — فروری 26، 2014 9:46 شام
خوب۔۔۔ ۔
درست لفظ ناراضی ہے۔
بہت شکریہ جناب تصحیح کے لیے، یہ میری ابتدائی نظموں میں سے ایک ہے اسلیےکلام میں ایسی کمی بیشی کا امکان زیادہ ہے
اور میں اسکی درستگی کی خواہشمند بھی ہوں
امید ہےاپنے مفید تبصروں اور رہنمائی سے نوازتے رہیں گے
سلامت رہیں
عینی مروت — فروری 26، 2014 10:02 شام
ناراضیِ دوست
وہ دوست،جاں سے عزیز ساتھی
شریک بچپن کی شوخیوں کا اداسیوں کا
ہم سے جب سے خفا ہوا ہے تو یوں لگے ہے
دمکتے تاروں کی کہکشاں بھی ہے روٹھی روٹھی
کہ ہم نے مل کے۔۔۔ ۔
اس کے ڈوبتے ہوئے ستاروں کو دیکھ کر تھیں دعائیں مانگی
سلگتی تپتی دوپہریں گرما کی
کریں نہ ہم سے کلام خاموش رہتی ہردم
یہ لمحے پرشور تھے ہماری شرارتوں سے،حماقتوں سے
وہ یار ،روتے لمحوں کا ہمدم
اب اس نے آنکھوں سے بہتے پانیوں کا بٹوارہ بھی کر لیا ہے
شریکِ رنج و طرب سدا تھا
اب اپنی خوشیوں کا لمحہ لمحہ جدا جدا ہے
اسے یہ کہنا۔۔۔
اسے یہ کہناکہ اس سے پہلے
کہ جگنو یادوں کے ٹمٹمانا ہی چھوڑ جائیں
تتلیاں گلستاں کا رستہ ہی بھول جائیں
صبح کا نکلا ہوا تھا بھولا
پلٹ کے آنا ہی بھول جائے
اسے یہ کہنا کہ لوٹ آئے
بہت دنوں سے خفا ہے ہم سے
وہ من بھی جائے۔۔۔ ۔!!۔
معاویہ منصور — فروری 27، 2014 3:48 صبح
بہت شکریہ جناب تصحیح کے لیے، یہ میری ابتدائی نظموں میں سے ایک ہے اسلیےکلام میں ایسی کمی بیشی کا امکان زیادہ ہے
اور میں اسکی درستگی کی خواہشمند بھی ہوں
امید ہےاپنے مفید تبصروں اور رہنمائی سے نوازتے رہیں گے
سلامت رہیں
صحیح لفظ درستی ہے۔
اس بارے میں ایک عمومی بات یاد کر لیں جن الفاظ کی آخر میں ہ آتا ہے وہاں گی کا اضافہ ہو گا جیسے سادہ سے سادگی، کشادہ سے کشادگی
اور جن الفاظ کے آخر میں ہ نہ ہو وہاں صرف ی کا اضافہ ہو گا جیسے درست سے درستی، ناراض سے ناراضی
عینی مروت — فروری 27، 2014 5:58 شام
صحیح لفظ درستی ہے۔
اس بارے میں ایک عمومی بات یاد کر لیں جن الفاظ کی آخر میں ہ آتا ہے وہاں گی کا اضافہ ہو گا جیسے سادہ سے سادگی، کشادہ سے کشادگی
اور جن الفاظ کے آخر میں ہ نہ ہو وہاں صرف ی کا اضافہ ہو گا جیسے درست سے درستی، ناراض سے ناراضی

:great:
آپ نےتو بڑے کام کی باتیں بتائی ہیں
ویسے اس سے پہلے اس طرف دھیان اسلیے نہیں گیا کہ عموماً یہی لفظ نظر سے گزرتے رہے ہیں
آپکا بہت شکریہ
الف عین — فروری 28، 2014 2:34 صبح
اچھی نظم ہے۔ اگرچہ اصلاح سکن میں نہیں، لیکن میں ایک شورہ ت دے ہی دوں
صبح کا نکلا ہوا تھا بھولا
درست تلفظ صُ ب ساکن ح ساکن ہے، اوع اس بحر میں نہیں آ سجتا۔ یہاں ’سحر‘ کر دو
عینی مروت — فروری 28، 2014 11:43 صبح
اچھی نظم ہے۔ اگرچہ اصلاح سکن میں نہیں، لیکن میں ایک شورہ ت دے ہی دوں
صبح کا نکلا ہوا تھا بھولا
درست تلفظ صُ ب ساکن ح ساکن ہے، اوع اس بحر میں نہیں آ سجتا۔ یہاں ’سحر‘ کر دو

سحَر کا نکلا ہوا تھا بھولا۔۔
یہ اب زیادہ اچھا لگ رہا ہے
اصلاح اور مشورے کے لیے بہت شکریہ استاد محترم ،
خوش رہیں،سلامت رہیں
سید شہزاد ناصر — فروری 28، 2014 12:37 شام
اچھی کاوش ہے :)
میرے خیال مین آزاد نظم ہے
آزاد نظم میں الفاظ کا چناؤ روانی اور نغمگی بہت اہمیت رکھتی ہے
الفاظ کا چناؤ کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی وجہ سے نظم کی روانی متاثر نہ ہو
بقول استاد جی آزاد نظم کی بنیادی چیز تلفیظ ہے
اسی طرح لکھتی رہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ
عینی مروت — فروری 28، 2014 1:25 شام
اچھی کاوش ہے :)
میرے خیال مین آزاد نظم ہے
آزاد نظم میں الفاظ کا چناؤ روانی اور نغمگی بہت اہمیت رکھتی ہے
الفاظ کا چناؤ کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی وجہ سے نظم کی روانی متاثر نہ ہو
بقول استاد جی آزاد نظم کی بنیادی چیز تلفیظ ہے
اسی طرح لکھتی رہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ

بجافرمایا آپ نے،جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ میری ابتدائی کاوش ہے تو مجھے اندازہ ہے
کہ اس میں وہ نغمگی و روانی اس حد تک موجود نہیں جو ہر آزاد نظم کا حسن ہوتی ہے
باقی آپکے مفید مشورے پلو سے باندھ لیے
:happy:
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ
سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%B6%DA%AF%D8%A6-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA.72147/