نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

ظہیراحمدظہیر — فروری 1، 2018 4:29 شام

نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا
گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 1، 2018 4:42 شام
واہ بہت زبردست،ایک ایک شعر لاجواب ہے۔
محمد تابش صدیقی — فروری 1، 2018 4:44 شام
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا
گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
سبحان اللہ
لاجواب
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 1، 2018 7:33 شام
بہت خوبصورت غزل۔ بہت سی داد ۔ نیند کے جھونکے آرہے ہیں ۔ کل صبح پھر سے اس غزل کو پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے۔
عرفان سعید — فروری 1، 2018 7:38 شام
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
کیا ہی کہنے! بہت خوبصورت۔ دل کی گہرائیوں میں اترنے والے الفاظ!
فہد اشرف — فروری 2، 2018 6:08 صبح
لاجواب غزل!
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا
گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُس کا تصور بھی با وضو کرنا​

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۵
ظہیراحمدظہیر — فروری 5، 2018 7:02 شام
واہ بہت زبردست،ایک ایک شعر لاجواب ہے۔


بہت خوبصورت غزل۔ بہت سی داد ۔ نیند کے جھونکے آرہے ہیں ۔ کل صبح پھر سے اس غزل کو پڑھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

کیا ہی کہنے! بہت خوبصورت۔ دل کی گہرائیوں میں اترنے والے الفاظ!


بہت بہت شکریہ احبابِ کرام ! قدر افزائی پر آپ سب کا بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ لوگوں کو شاد وآباد رکھے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8-%DB%81%D9%88-%D8%AC%D9%88-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7.100007/