نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

ظہیراحمدظہیر — جنوری 30، 2017 5:37 صبح
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا
گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُن کا تصور بھی با وضو کرنا
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۴​
محمد تابش صدیقی — جنوری 30، 2017 8:13 صبح
سبحان اللہ۔
بہت خوب ظہیر بھائی۔
نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا
متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا
گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے
یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُن کا تصور بھی با وضو کرنا
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۴​
سید لبید غزنوی — جنوری 30، 2017 8:32 صبح
ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات
کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا
لاجواب
کمال است
اللہ کر ے زور قلم اور زیادہ ہو
آمین
یوسف سلطان — جنوری 30، 2017 9:29 صبح
ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم
کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا
بلا شبہ
وہ ذاتِ پاک ِ گرامی ہے ماورائے خیال
ظہیر اُن کا تصور بھی با وضو کرنا
خوبصورت تخیل
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 30، 2017 10:06 صبح
بہت اعلی . ماشاللہ .​
کاشف اسرار احمد — جنوری 31، 2017 8:13 صبح
ماشا اللہ
ظہیراحمدظہیر — فروری 1، 2017 4:27 صبح
سبحان اللہ۔
بہت خوب ظہیر بھائی۔

لاجواب
کمال است
اللہ کر ے زور قلم اور زیادہ ہو
آمین

بلا شبہ
خوبصورت تخیل

بہت اعلی . ماشاللہ .​


تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ!! اللہ شاد و آباد رکھے! آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8-%DB%81%D9%88-%D8%AC%D9%88-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88-%DA%A9%D8%B1%D9%86%D8%A7.94506/