نظم: ایک مجبور مسلمان کی مناجات ٭ محمد تابش صدیقی

محمد تابش صدیقی — ستمبر 4، 2017 12:25 شام
ایک مجبور مسلمان کی مناجات
٭

یا الٰہی! ترے خام بندے ہیں ہم
نفس ہی میں مگن اپنے رہتے ہیں ہم
تیری مخلوق محکوم بنتی رہے
ظلم جابر کا برما میں سہتی رہے
پڑھ کے احوال مغموم ہو جاتے ہیں
پھر سے ہنسنے ہنسانے میں کھو جاتے ہیں
ظلم کو روکنے ہاتھ اٹھتے ہیں کب؟
بس دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے ہیں اب
حکمران اپنے، غفلت میں سوئے ہوئے
اپنی عیاشیوں ہی میں کھوئے ہوئے
ڈور اِن کی ہے اغیار کے ہاتھ میں
خیرِ امت ہے بیمار کے ہاتھ میں
کرب اتنا ہے، الفاظ پاتا نہیں
دل کی رنجش کا اظہار آتا نہیں
اے خدا! بھیج اپنے کرم کا سحاب
بند برما میں ہو اب ستم کا یہ باب
دردِ مظلوم، تابشؔ کے دل میں جگا
بے حسی کے اندھیرے ہٹا، اے خدا!

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
یوسف سلطان — ستمبر 4، 2017 12:53 شام
اے خدا! بھیج اپنے کرم کا سحاب
ختم برما سے ہو اب ستم کا یہ باب
آمین ثم آمین
کاشف اختر — ستمبر 4، 2017 2:42 شام
بہت عمدہ تابش بھائی !
atta — ستمبر 4، 2017 3:39 شام
بہت عمدہ
ام اویس — ستمبر 4، 2017 3:45 شام
ایک مجبور مسلمان کی مناجات
٭

یا الٰہی! ترے خام بندے ہیں ہم
نفس ہی میں مگن اپنے رہتے ہیں ہم
تیری مخلوق محکوم بنتی رہے
ظلم جابر کا برما میں سہتی رہے
پڑھ کے احوال مغموم ہو جاتے ہیں
پھر سے ہنسنے ہنسانے میں کھو جاتے ہیں
ظلم کو روکنے ہاتھ اٹھتے ہیں کب؟
بس دعا کے لیے ہاتھ اٹھتے ہیں اب
حکمران اپنے، غفلت میں سوئے ہوئے
اپنی عیاشیوں ہی میں کھوئے ہوئے
ڈور اِن کی ہے اغیار کے ہاتھ میں
خیرِ امت ہے بیمار کے ہاتھ میں
کرب اتنا ہے، الفاظ پاتا نہیں
دل کی رنجش کا اظہار آتا نہیں
اے خدا! بھیج اپنے کرم کا سحاب
ختم برما سے ہو اب ستم کا یہ باب

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
بہت عمدہ الفاظ میں امت کے دکھ درد کا اظہار
محمد تابش صدیقی — ستمبر 4، 2017 4:45 شام

بہت عمدہ تابش بھائی !


بہت عمدہ الفاظ میں امت کے دکھ درد کا اظہار
جزاکم اللہ
عرفان سعید — ستمبر 4، 2017 6:49 شام
احساسات کی قندیل سے پھوٹتی منظوم روشنی۔ بہت اعلی تابش بھائی !
جاسمن — ستمبر 5، 2017 2:11 صبح
آمین!ثم آمین!
بہت خوب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — ستمبر 5، 2017 5:26 صبح
آمین۔۔۔۔:)
بہت عمدہ اور خوبصورت دعا ہے۔ اللہ کریم آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے۔آمین
الف عین — ستمبر 5، 2017 7:22 صبح
آمین۔ اچھی نظم ہے۔
آخری مصرعہ دیکھ لیں۔ باب ختم نہیں ہوتا، بند ہوتا ہے۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 5، 2017 7:36 صبح
آمین۔ اچھی نظم ہے۔
آخری مصرعہ دیکھ لیں۔ باب ختم نہیں ہوتا، بند ہوتا ہے۔
کتاب کا باب ختم ہونا درست نہیں؟
محمد تابش صدیقی — ستمبر 5، 2017 7:38 صبح
یوں درست رہے گا؟
بند برما میں ہو، اب ستم کا یہ باب
الف عین — ستمبر 5، 2017 8:55 صبح
یوں درست رہے گا؟
بند برما میں ہو، اب ستم کا یہ باب
کتاب کا حوالہ نہیں ہو تو باب بمعنی دروازہ ہی لیا جائے گا
الشفاء — ستمبر 6، 2017 1:12 شام
34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی یاد نے اس غم کو فزوں تر کر دیا ہے۔:(
انّا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 7، 2017 8:54 صبح
کتاب کا حوالہ نہیں ہو تو باب بمعنی دروازہ ہی لیا جائے گا
جزاک اللہ استاد محترم۔ پھر یوں ہی کر دیا ہے
بند برما میں ہو، اب ستم کا یہ باب
محمد تابش صدیقی — ستمبر 7، 2017 8:55 صبح
34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی یاد نے اس غم کو فزوں تر کر دیا ہے۔:(
انّا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
یہ حادثے سے بڑا سانحہ ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%AC%D8%A8%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%AA-%D9%AD-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B4-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82%DB%8C.98146/