نظم: فریبی

عرفان علوی — دسمبر 5، 2021 6:17 شام
احباب گرامی ، سلام عرض ہے !
میرا رجحان قدرتی طور پر غزل کی جانب ہے ، لیکن ذائقہ بدلنے كے لیے کبھی کبھار نظم میں بھی طبع آزمائی کر لیتا ہوں . :) آج ایک پرانی نظم پیش کر رہا ہوں . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
فریبی
اندھیری سرد راتوں میں
کبھی تنہائیوں کا کرب جب حد سے گزرتا ہے
تو میں تیرے خیالوں کی نئی شمعیں جلاتا ہوں
مگر افسوس صد افسوس ، اندھیرے کم نہیں ہوتے
بیابانِ دلِ ناشاد کی وحشت نہیں جاتی
نہ جانے کیوں
خیالوں سے ترے میں لطف کی امید رکھتا ہوں
نہ جانے کیوں
میں اِس سچ کو نظر انداز کرتا ہوں
کہ یہ بھی تو فریبی ہیں!
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
صابرہ امین — دسمبر 6، 2021 12:43 شام

واقعی خیالات محض دھوکا ہی تو ہیں ۔ اچھی سادہ سی نظم۔
عرفان علوی — دسمبر 9، 2021 11:16 شام
واقعی خیالات محض دھوکا ہی تو ہیں ۔ اچھی سادہ سی نظم۔
صابرہ صاحبہ ، عنایت کا بہت بہت شکریہ !
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 10، 2021 12:55 صبح
ماشاء اللہ خوبصورت
عرفان علوی — دسمبر 11، 2021 3:48 شام
ماشاء اللہ خوبصورت
راحل صاحب ، نوازش كے لیے ممنون ہوں . امید ہے مزاج بَخَیْر ہونگے .
محمد شکیل خورشید — دسمبر 21، 2021 11:39 صبح
بہت اعلیٰ
ایس ایس ساگر — دسمبر 21، 2021 1:31 شام
اندھیری سرد راتوں میں
کبھی تنہائیوں کا کرب جب حد سے گزرتا ہے
تو میں تیرے خیالوں کی نئی شمعیں جلاتا ہوں
مگر افسوس صد افسوس ، اندھیرے کم نہیں ہوتے
بیابانِ دلِ ناشاد کی وحشت نہیں جاتی
نہ جانے کیوں
خیالوں سے ترے میں لطف کی امید رکھتا ہوں
نہ جانے کیوں
میں اِس سچ کو نظر انداز کرتا ہوں
کہ یہ بھی تو فریبی ہیں!
بہت خوب۔ بہت خوبصورت نظم ۔ ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں عرفان بھائی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
عرفان علوی — دسمبر 23، 2021 5:55 شام
بہت نوازش ، شکیل صاحب ! شکریہ !
عرفان علوی — دسمبر 23، 2021 5:57 شام
بہت خوب۔ بہت خوبصورت نظم ۔ ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں عرفان بھائی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ آمین۔
ساگر صاحب ، ہمت افزائی كے لیے ممنون ہوں . بہت بہت شکریہ !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D8%A8%DB%8C.117809/