نظم: مثال عشق

مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 12:00 شام
مثال عشق
عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایذا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!
مہدی نقوی حجازؔ
نیرنگ خیال — نومبر 29، 2013 12:18 شام
بہت خوب۔۔۔ اعلیٰ
ابن رضا — نومبر 29، 2013 12:43 شام
مثال عشق
عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایضا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!
مہدی نقوی حجازؔ
بہت خوب مہدی بھائی
ایضا سےمراد َ؟؟ یہاں؟ (کہیں ایذا تو نہیں)
محمداحمد — نومبر 29، 2013 1:34 شام
زبردست مہدی بھائی۔۔۔۔!
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا۔

لاجواب ۔۔۔۔!
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 1:48 شام
شکریہ جناب۔ آداب!
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 1:49 شام
بہت خوب مہدی بھائی
ایضا سےمراد َ؟؟ یہاں؟ (کہیں ایذا تو نہیں)
جی نشاندہی کا بہت شکریہ حضور۔ تدوین کر دی گئی ہے۔ تعریف کا شکریہ! :)
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 1:49 شام
زبردست مہدی بھائی۔۔۔ ۔!
لاجواب ۔۔۔ ۔!
آداب حضور۔ بہت شکریہ!
حضور کل نئی نسل مشاعرے میں شریک نہ ہوئے آپ؟!
محمداحمد — نومبر 29، 2013 1:58 شام
آداب حضور۔ بہت شکریہ!
حضور کل نئی نسل مشاعرے میں شریک نہ ہوئے آپ؟!

شکریہ ۔۔۔۔!
بس آج کل فرصت نہیں ہے کہیں آنے جانے کی۔ ورنہ شعر کی محبت تو اپنی جگہ موجود ہے۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 2:08 شام
شکریہ ۔۔۔ ۔!
بس آج کل فرصت نہیں ہے کہیں آنے جانے کی۔ ورنہ شعر کی محبت تو اپنی جگہ موجود ہے۔
حضور بس تنگیِ وقت کے تو کیا ہی کہنے! ہم خود عاجز ہیں آج کل اس سے!
عبدالحسیب — نومبر 29، 2013 3:35 شام
عمدہ خیال :) :)
سیگریٹ کے دھویں سے دیکھو پھیپڑے جل جائیں گے
خامخاں عمر کے تھوڑے سال گل جائٰیں گے
:) :)
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 4:02 شام
عمدہ خیال :) :)
سیگریٹ کے دھویں سے دیکھو پھیپڑے جل جائیں گے
خامخاں عمر کے تھوڑے سال گل جائٰیں گے
:) :)
آداب عرض ہیں جناب۔ اس "دخان الخبیث" نے مبتلائے خود کر رکھا ہے، کیا کریں! :)
نایاب — نومبر 29، 2013 4:21 شام
سگریٹ بطور مثال عشق ۔۔
بہت خوب
سگریٹ کی طرح ہی عاشق پل پل سلگتا ہے ۔ دل دھکتا ہے ۔
اور فنا کی جانب سفر جاری رہتا ہے ۔
جیسے سگریٹ انسان کو پیتا ہے
ویسے ہی عشق عاشق کو پیتا ہے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 4:29 شام
سگریٹ بطور مثال عشق ۔۔
بہت خوب
سگریٹ کی طرح ہی عاشق پل پل سلگتا ہے ۔ دل دھکتا ہے ۔
اور فنا کی جانب سفر جاری رہتا ہے ۔
جیسے سگریٹ انسان کو پیتا ہے
ویسے ہی عشق عاشق کو پیتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
بہت آداب حضور! خدا سلامت رکھے
عبدالحسیب — نومبر 29، 2013 4:44 شام
آداب عرض ہیں جناب۔ اس "دخان الخبیث" نے مبتلائے خود کر رکھا ہے، کیا کریں! :)
عزیزم۔ وہ نصیحت 'سلگانے والے(ی)' کے لیے تھی :) :)
مہدی نقوی حجاز — نومبر 29، 2013 4:52 شام
عزیزم۔ وہ نصیحت 'سلگانے والے(ی)' کے لیے تھی :) :)
درست! :) :)
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 3:23 صبح
مثال عشق
عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایذا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!
مہدی نقوی حجازؔ
بہت خوب مہدی بھائی۔۔۔
کیا ایذا کی ی کو گرانا ٹھیک ہے؟
مہدی نقوی حجاز — نومبر 30، 2013 3:40 صبح
بہت خوب مہدی بھائی۔۔۔
کیا ایذا کی ی کو گرانا ٹھیک ہے؟
ہم نے تو طویل کیا ہے حضور!
تمہیں کو گرایا ہے!
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 3:42 صبح
ہم نے تو طویل کیا ہے حضور!
تمہیں کو گرایا ہے!
اس کا ہر کش ۔۔۔ فاعلاتن
تمھیں اِذا۔۔۔ ۔ مفاعلن
دے گا۔۔۔۔ ۔۔ فعلن
مہدی نقوی حجاز — نومبر 30، 2013 11:01 صبح
اس کا ہر کش ۔۔۔ فاعلاتن
تمھیں اِذا۔۔۔ ۔ مفاعلن
دے گا۔۔۔ ۔ ۔۔ فعلن
تُمِ ایذا
؟؟
فعِلاتن!
محمد اسامہ سَرسَری — نومبر 30، 2013 5:55 شام
تُمِ ایذا
؟؟
فعِلاتن!
مگر مقام تو مفاعلن کا ہے نا؟
(میں صرف سمجھنے کی نیت سے یہ اشکالات کر رہا ہوں۔)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%D9%85%D8%AB%D8%A7%D9%84-%D8%B9%D8%B4%D9%82.69722/