مہدی نقوی حجاز — جون 20، 2013 2:19 شام
پیغامِ آخر!
مجھے ایک بار جو وہ کہہ گیا کہ "ملوں گا تم سے میں بعد میں۔"
تو نجانے کتنے گزر گئے
شب و روز و ماہ و سال یوں
کہ ہوں اب تلک میں اسی طرح
تب و تابِ انتظار میں!
نہ وہ مڑ کہ آیا مری سمت پھر
نہ ہی میں نے اس کا گلا کیا
کہ وہ کہہ گیا تھا کہ وہ آئے گا اور ملے گا مجھ سے وہ بعد میں
کہ مجھے تھا اسکی بات پر
کل اعتبار!
تو میں یہ سمجھتا ہوں ہر گھڑی
کہ وہ آ ہی جائے گا اس گھڑی
لیکن اس کا کوئی نشاں نہیں
لیکن اسکا کوئی نشاں نہیں!
عمر سیف — جون 22، 2013 9:12 صبح
لارا لگا گیا ہے۔ لاہوریا تو نہیں ؟

بہت خوب۔
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 9:17 صبح
لارا لگا گیا ہے۔ لاہوریا تو نہیں ؟

بہت خوب۔
آپ اس جانب سے بےفکر رہیے!
عمر سیف — جون 22، 2013 9:57 صبح
آپ اس جانب سے بےفکر رہیے!
ہم سدا سے بےفکر ہیں آپ اس بارے بےفکر رہیں۔
مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 10:00 صبح
ہم سدا سے بےفکر ہیں آپ اس بارے بےفکر رہیں۔
ہم آپکو لاہوریوں کی بابت بے فکر ہونے کا نہیں کہتے۔ انکے لیے تو باقائدہ فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔

عمر سیف — جون 22، 2013 12:12 شام
ہم آپکو لاہوریوں کی بابت بے فکر ہونے کا نہیں کہتے۔ انکے لیے تو باقائدہ فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔
لاہوریوں کی فکر خود لاہوریے کریں۔

مہدی نقوی حجاز — جون 22، 2013 9:14 شام
لاہوریوں کی فکر خود لاہوریے کریں۔
ہاں یہ بھی ایک بات ہے!
الف عین — جون 23، 2013 6:35 صبح
خوب نظم ہے۔ البتہ ’متفاعلن‘ کئی جگہ ٹھوکر کھا گیا ہے
نایاب — جون 23، 2013 7:21 صبح
واہہہہہہہ
اک اچھی نظم
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2013 9:22 صبح
خوب نظم ہے۔ البتہ ’متفاعلن‘ کئی جگہ ٹھوکر کھا گیا ہے
کیا اس بحر میں لکھتے اسے "متفاعلان" میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟
الف عین — جون 24، 2013 5:15 صبح
اجازت تو درست ہے لیکن مثلاً اس کو کس طرض تقطیع کرو گے
شب و روز و ماہ و سال یوں
شب و روز و ما متفاعلن
ہ و سال یوں
؟؟؟
مہدی نقوی حجاز — جون 24، 2013 5:22 صبح
اجازت تو درست ہے لیکن مثلاً اس کو کس طرض تقطیع کرو گے
شب و روز و ماہ و سال یوں
شب و روز و ما متفاعلن
ہ و سال یوں
؟؟؟
جی درست فرماتے ہیں جناب۔ میں دیکھتا ہوں دوبارہ!