نظم : ۔۔۔۔۔ خالی ہاتھ ۔۔۔۔۔ از : محمد احمد

محمداحمد — نومبر 7، 2013 6:47 صبح
خالی ہاتھ
کل ترے جنم دن پر ، کتنے لوگ آئے تھے
کیسے کیسے تحفوں میں آس رکھ کے لائے تھے
زر نگار تحفوں سے چشم چشم خیرہ تھی
چار سو تصنُع تھا، ساری بزم خنداں تھی
اِ س نمودِ ثروت میں ، ایک نادر و نادار
خود سے بے پناہ نالاں، دل سے برسرِ پیکار
صرف تجھ سے ملنے کو ایسا بھی تو آیا تھا
جس کے زرد چہرے پر دھوپ تھی نہ سایہ تھا
لیکن اُس کے آنے سے بام و در مہکتے تھے
سنگ و خشت گلیوں کے سر بہ سر مہکتے تھے
تو بھی جانتا ہوگا، یہ ترے گلی کوچے
گو صبا سے واقف تھے، نخلِ گل نہ تھے پہلے
پر یہ بزمِ کیف آگیں کیا کسی کو سمجھائے
ملتفت جہاں تجھ پر کون تجھ کو بتلائے
وہ جو تیرے ملنے کو خالی ہاتھ آیا تھا
دامنِ دریدہ میں پھول رکھ کے لایا تھا
محمد احمدؔ

۔۔
ابن رضا — نومبر 7، 2013 7:23 صبح
بہت عمدہ مثنوی جناب محمد احمد صاحب ۔ بہت عمدہ اندازِ بیاں، صرف ایک معمولی سی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ دوسرے شعر میں شائد آپ خندہ لکھنا چاہ رہے ہونگے؟؟؟۔
محمداحمد — نومبر 7، 2013 7:29 صبح
بہت عمدہ مثنوی جناب محمد احمد صاحب ۔ بہت عمدہ اندازِ بیاں، صرف ایک معمولی سی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ دوسرے شعر میں شائد آپ خندہ لکھنا چاہ رہے ہونگے؟؟؟۔

بہت شکریہ ابنِ رضا صاحب،
آپ کی نشاندہی کا شکریہ ۔۔۔! دراصل خندہ اور خنداں دونوں ہی لفظ ٹھیک ہیں۔ خنداں کا لفظ "متبسم" کے معنی کے زیادہ قریب معلوم ہوتا ہے۔
نیرنگ خیال — نومبر 7، 2013 7:34 صبح
زر نگار تحفوں سے چشم چشم خیرہ تھی
چار سو تصنُع تھا، ساری بزم خنداں تھی
اِ س نمودِ ثروت میں ، ایک نادر و نادار
خود سے بے پناہ نالاں، دل سے برسرِ پیکار
صرف تجھ سے ملنے کو ایسا بھی تو آیا تھا
جس کے زرد چہرے پر دھوپ تھی نہ سایہ تھا
وحشی ترین نظم۔۔۔ بہت اعلیٰ سرکار۔۔۔ بہت ہی عمدہ۔۔۔۔ :)
انیس الرحمن — نومبر 7، 2013 7:40 صبح
میں تو سمجھا احمد بھائی نے کل کے میچ پر نظم کہہ ڈالی۔:grin:
عمدہ نظم احمد بھائی۔
شیزان — نومبر 7، 2013 7:50 صبح
کیا بات ہے احمد بھائی
بہت اعلیٰ ہے جی:)
ابن رضا — نومبر 7، 2013 7:52 صبح
بہت شکریہ ابنِ رضا صاحب،
آپ کی نشاندہی کا شکریہ ۔۔۔ ! دراصل خندہ اور خنداں دونوں ہی لفظ ٹھیک ہیں۔ خنداں کا لفظ "متبسم" کے معنی کے زیادہ قریب معلوم ہوتا ہے۔
جی بھائی بجا فرمایا مگر مثنوی میں قافیہ کی پابندی لازم نہ ہوتی تو مذکور جواز قابل قبول تھا :)
عائشہ عزیز — نومبر 7، 2013 7:57 صبح
واہ ۔۔عمدہ!
زبردست احمد بھائی :)
نیرنگ خیال — نومبر 7، 2013 7:57 صبح
عنوان میں نظم لکھا ہوا ہے۔۔۔ احمد بھائی اوپر نظم لکھ کر نیچے مثنوی چھاپ دی۔۔۔:eek: اتنی بےانصافی۔۔۔۔ :cautious:
محمداحمد — نومبر 7، 2013 7:58 صبح
جی بھائی بجا فرمایا مگر مثنوی میں قافیہ کی پابندی لازم نہ ہوتی تو مذکور جواز قابل قبول تھا :)

جی ساخت کے اعتبار سے آپ کی بات درست ہے۔
مقدس — نومبر 7، 2013 8:00 صبح
:)
محمداحمد — نومبر 7، 2013 8:00 صبح
زر نگار تحفوں سے چشم چشم خیرہ تھی
چار سو تصنُع تھا، ساری بزم خنداں تھی
اِ س نمودِ ثروت میں ، ایک نادر و نادار
خود سے بے پناہ نالاں، دل سے برسرِ پیکار
صرف تجھ سے ملنے کو ایسا بھی تو آیا تھا
جس کے زرد چہرے پر دھوپ تھی نہ سایہ تھا
وحشی ترین نظم۔۔۔ بہت اعلیٰ سرکار۔۔۔ بہت ہی عمدہ۔۔۔ ۔ :)

اس مکرر تحسین کا بہت شکریہ۔۔۔! :)
نیرنگ خیال — نومبر 7، 2013 8:01 صبح
اس طرح کے مراسلوں کی اجازت صرف کوچہ مقدساں اوہ معذرت کوچہ آلکساں میں ہے۔۔۔
محمداحمد — نومبر 7، 2013 8:01 صبح
میں تو سمجھا احمد بھائی نے کل کے میچ پر نظم کہہ ڈالی۔:grin:
عمدہ نظم احمد بھائی۔

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ نظم کا عنوان بھی "خالی ہاتھ" ہے ۔ کل کی صورتِ حال کے مطابق۔
بہت شکریہ انیس بھائی۔۔۔۔!
محمداحمد — نومبر 7، 2013 8:02 صبح
کیا بات ہے احمد بھائی
بہت اعلیٰ ہے جی:)

بہت شکریہ شیزان بھائی۔۔۔!
خوش رہیے۔
محمداحمد — نومبر 7، 2013 8:03 صبح
اس طرح کے مراسلوں کی اجازت صرف کوچہ مقدساں اوہ معذرت کوچہ آلکساں میں ہے۔۔۔

آج کل ہماری بول چال بند ہے۔
مقدس ۔۔۔۔ احمد ۔۔۔۔ بول چال
ناشر : اردو محفل
نیرنگ خیال — نومبر 7، 2013 8:04 صبح
آج کل ہماری بول چال بند ہے۔
مقدس ۔۔۔ ۔ احمد ۔۔۔ ۔ بول چال
ناشر : اردو محفل
چال کیوں بند ہے۔۔۔ کس نے ٹانگوں پر دھر دیں ہیں۔۔۔ :D
محمداحمد — نومبر 7، 2013 8:05 صبح
عنوان میں نظم لکھا ہوا ہے۔۔۔ احمد بھائی اوپر نظم لکھ کر نیچے مثنوی چھاپ دی۔۔۔ :eek: اتنی بےانصافی۔۔۔ ۔ :cautious:

سچی بات تو یہی ہے کہ ہمیں خود بھی پتہ نہیں تھا کہ یہ مثنوی ہے۔ :)
ابنِ رضا بھائی نے ٹھیک کہا کہ اس نظم کی ساخت مثنوی کی ہے جو ایک مسلسل نظم ہوتی ہے اور ہر شعر میں قافیے کی پابندی کی جاتی ہے۔
مہدی نقوی حجاز — نومبر 7، 2013 8:15 صبح
بھئی واہ! کیا خوب نظم ہے۔ مدت بعد آپ کا تازہ کلام پڑھا جناب۔ لیکن حیف کہ انجام، یعنی جس کی سالگرہ تھی اس کا "ری ایکشن" تشنہ چھوڑ دیا!! :) :) :)
دوسرا شعر غیر مقفی ہے! :) :)
محمداحمد — نومبر 7، 2013 9:04 صبح
:?
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%AE%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DB%81%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.69080/