نظم : ”نفرت‘‘ ۔۔ از : فاتح الدین بشیر محمود ؔ

مغزل — فروری 18، 2012 6:12 صبح
نفرت
----------​
ارے او قاتلو!
تم پر خدا کا قہر ہو
تم نے جہانِ دل کے سب کوچے محلے
سب گلی چوبارے تک ویران کر ڈالے
گلستانِ تبسم روند ڈالے
شہرِ جاں کی سب فصیلیں
ڈھا کے قبرستان کر ڈالیں
تم اپنی ذات میں خود ہی خداوندان و پیغمبر
تمہاری گفتنی و کردنی
جو تھی بزعمِ خود ہی یزدانی
جنہیں میں خضر سمجھا تھا
وہی شداد نکلے ہیں
میں جن کی ذات کا حصہ
وہی بدذات نکلے ہیں
تمہاری فتح میں تسلیم کر لوں گا ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ اگر تم یہ شکستِ دل
شکستِ عشق میں تبدیل کر پاؤ
مگر اب تک
ضمیرِ قلب کے سینے پہ گویا ایستادہ ہے
علم اک قرمزی
جو اک علامت ہے
محبت جاودانی کے جلال و فتح مندی کی
وہیں اک اور بھی
اتنا ہی اونچا اور قد آور
علم بھی ایستادہ ہے
مگر اس سرخ جھنڈے سے
سیہ رنگت جھلکتی ہے
مگر بس فرق اتنا ہے
کہ اس کے روئیں روئیں سے
فقط نفرت چھلکتی ہے
وہی نفرت علامت ہے
مرے تم سے تعلق کی
تمہارے میرے رشتے کی
مگر دکھ کیا
ابھی الفاظ باقی ہیں
قلم کا ساتھ باقی ہے
مگر جب تک
مرے سینے میں اک بھی سانس باقی ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے
---​
فاتح الدین بشیر محمود ؔ​
۔۔۔۔۔۔​
حاشیہ : یہ نظم پہلی بار فاتح بھائی کے دولت کدے پر کراچی میں سماعت و دل و چشم کو نصیب ہوئی تھی۔۔ (اس ملاقات کا احوال ۔۔۔)
محفل میں ’’ ہفتہ شعر وسخن‘‘ میں فرخ منظور بھائی کی ایما پر شامل ہے یہاں الگ سے پیش کرنے کا جی چاہا سو حاضر ہے ۔۔۔​
سلامت باشید روز بخیر​
سارہ خان — فروری 18، 2012 6:29 صبح
افففففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشفی — فروری 18، 2012 12:17 شام
عمدہ بہت ہی عمدہ!
سارہ خان — فروری 18، 2012 12:51 شام
جلالی شاعر ۔۔۔:rolleyes:
الف عین — فروری 18، 2012 6:53 شام
نظم تو اچھی ہے مگر ہم سب سے نفرت اچھی نہیں!!
فاتح — فروری 18، 2012 7:52 شام
نظم تو اچھی ہے مگر ہم سب سے نفرت اچھی نہیں!!
ان "تم سب" کا ذکر نظم کی پہلی سطر میں موجود ہے:
"ارے او قاتلو!"
جاسمن — مارچ 4، 2016 6:56 شام
کیا کہیں!!!!!
بہت ہی خووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووب
فاتح — مارچ 4، 2016 7:27 شام
کیا کہیں!!!!!
بہت ہی خووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووب
مغل بھائی نے تو یہ نظم ارسال کر کے پلٹ کے اس جانب دیکھا بھی نہیں لہٰذا ن کی جانب سے ہم شکریہ کہہ دیتے ہیں۔ آپ کا بھی اور باقی پسند کرنے والے دوستوں کا بھی :)
ظہیراحمدظہیر — مارچ 6، 2016 5:17 صبح
بہت اعلیٰ! فاتح بھائی ۔ نظم پسند آئی !! بہت خوب!
عائشہ عزیز — مارچ 6، 2016 5:47 صبح
واہ بہت خوب بھیا
مجھے بھی ان سب سے نفرت ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B8%D9%85-%E2%80%9D%D9%86%D9%81%D8%B1%D8%AA%E2%80%98%E2%80%98-%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D8%A8%D8%B4%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D9%85%D9%88%D8%AF-%D8%94.49870/