نعت

سید نصرت بخاری — نومبر 1، 2010 5:30 صبح
یا رب ! مری نگاہ کو وہ روشنائی دے
مجھ کو ہر ایک شے میں مدینہ دکھائی دے
ہونٹوں پہ گیت ہو ں تو محمد کے حسن کے
کانوں کو صرف نعتِ محمد سنائی دے
کوئی سبیل ، شہرِ مدینہ جو لے چلے
ایسا سبب جو کوئے نبی تک رسائی دے
جاگوں* تو مصطفی کا سراپا ہو روبرو
سوجائوں میں*تو خواب میں طیبہ دکھائی دے
نعمت ملے زباں کو درود وسلام کی
عشقِ رسول و نعتِ نبی کی کمائی دے
محمد وارث — نومبر 1، 2010 6:27 صبح
سبحان اللہ بخاری صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں۔
ایم اے راجا — نومبر 1، 2010 3:13 شام
سبحان اللہ بخاری صاحب، اللہ آپکی دعا کو مقبول فرمائے۔ آمین۔
سید نصرت بخاری — نومبر 2، 2010 6:15 صبح
محمد وارث صاحب اور بھائی راجا صاحب ! آپ کی محبتوں کا شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B9%D8%AA.31992/