آصف شفیع — ستمبر 2، 2009 9:04 صبح
نعت کے کچھ اشعار پیشِ خدمت ہیں۔ احباب کی آرا کا انتظار رہے گا۔
زائروں کی ہے ہر گھڑی معراج
سیرِ طیبہ ہے عشق کی معراج
کس بلندی پہ لے کے آئی ہے
آدمیت کو آپ کی معراج
میزبانی کے استعارے ہیں
روح، براق، آگہی، معراج
ان کے روضے کو دیکھ آیا ہوں
اس سے بڑھ کر نہیں کوئی معراج
مل گئی مدحتِ پیمبر سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج
سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں جو ہوئی معراج
(آصف شفیع)
الف عین — ستمبر 2، 2009 9:22 صبح
واہ آصف، بہت خوب نعت ہے۔
محمود احمد غزنوی — ستمبر 2، 2009 9:27 صبح
ماشاء اللہ۔ ۔ ۔ اللہ اور اسکا رسول قبول فرمائیں۔
الف نظامی — ستمبر 2، 2009 9:31 صبح
جزاک اللہ۔
مل گئی مدحتِ پیمبر سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج
سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں جو ہوئی معراج
شاہ حسین — ستمبر 2، 2009 10:00 صبح
بہت خوب جناب آصف شفیع صاحب بہت خوبصورت نعت ہے ۔
جزاک اللہ ۔
آصف شفیع — ستمبر 2، 2009 10:16 صبح
اعجاز صاحب، محمود غزنوی صاحب اور نظامی صاحب!
آپ تمام احباب کا بے حد شکریہ۔
آصف شفیع — ستمبر 2، 2009 10:17 صبح
شاہ جی! نوازش، شکریہ۔
عمران شناور — ستمبر 2، 2009 11:20 صبح
اچھی نعت ہے ماشاء اللہ
دوسرا شعر کمال ہے
فاتح — ستمبر 2، 2009 12:26 شام
سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیا خوب نعت ہے۔ ماشاء اللہ!
ردیف اور اس کا استعمال بھی بھایا۔
آصف شفیع — ستمبر 2، 2009 4:30 شام
عمران شناور اور فاتح صاحب، شکریہ، نوازش۔
محمد وارث — ستمبر 2، 2009 7:44 شام
بہت خوبصورت نعت ہے برادرم، بہت اچھے اشعار ہیں سبھی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں!
مغزل — ستمبر 4، 2009 5:34 صبح
بھئی سبحان اللہ سبحان اللہ ، کیا کہنے آصف بھائی ، ماشا اللہ ، بڑے عرصے بعد کسی ’’شاعر ‘‘سے نعت پڑھنے کو ملی ، وگرنہ عمومی رویہ نعت خوانی کا ہی ملتا ہے ، ماشا اللہ اللہ تبارک وتعالی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور آپ کے طفیل ہمیں بھی نعت کی سعادت نصیب فرمائے ۔ آمین ۔
محمداحمد — ستمبر 4، 2009 7:05 صبح
سبحان اللہ آصف شفیع صاحب،
بہت اچھی نعت ہے۔ بہت عمدہ!
اللہ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)
ناہید — ستمبر 23، 2009 3:09 شام
آصف، بہت ہی مدحت بھری نعت ہے۔
اور الفاظ کا چناؤ بھی اچھا کیا ہے۔ مبارکباد
ناہید