نعت رسول اکرم

عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 28، 2017 7:57 شام
بزم سادات میں کہا گیا کلام
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
نعت رسول ﷺ
لحد میں اپنی بہشتی بہار لے کے چلے
کفن میں ان کی گلی کا غبار لے کے چلے
در رسول پہ بخشش کی آرزو لے کر
ہم اپنی آنکھوں میں اک آبشار لے کے چلے
کبھی اے کاش کہ قدموں میں شاہ بطحا کے
مجھے بھی رحمت پروردگار لے کے چلے
چلے ہیں جب بھی شہا آپ کے یہ دیوانے
درود پاک کا لب پر نکھار لے کے چلے
گلے میں تیری غلامی کا ڈال کر پٹہ
چلے ہیں جو وہی عزّو وقار لے کے چلے
یزیدیوں کے قدم ہل گئے تھے میداں میں
حسین خیمے سے جب ذوالفقار لے کے چلے
نہ چھوٹے ہاتھ سے دامن ادب کا اے آسؔی
نصیب جب بھی تجھے کوئے یار لے کے چلے
عثمان غنی آسؔیْ​
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2017 2:09 صبح
سبحان اللہ۔ خوبصورت
اردو محفل میں خوش آمدید
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 29، 2017 2:57 صبح
شکریہ بھائی جان
جزاک اللہ خیرا
کاشف اختر — اکتوبر 29، 2017 4:05 شام
سبحان اللہ! بہت خوب ہر شعر عمدہ ہے
عینی مروت — اکتوبر 29، 2017 7:49 شام
سبحان اللہ۔۔۔
ہر شعر عقیدت سے لبریز ہے
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 30، 2017 2:59 صبح
ذرہ نوازی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 30، 2017 3:11 صبح
سبحان اللہ! بہت خوب ہر شعر عمدہ ہے
شکریہ بھائی جان
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 30، 2017 3:12 صبح
سبحان اللہ۔۔۔
ہر شعر عقیدت سے لبریز ہے
نوازش
عبد الرحمٰن — اکتوبر 30، 2017 3:38 صبح
سبحان اللہ
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 30، 2017 3:41 صبح
جزاک اللہ خیرا
لئیق احمد — اکتوبر 30، 2017 4:21 صبح
جزاک اللہ ۔ زبردست
عثمان غنی آسؔی — اکتوبر 30، 2017 11:45 صبح
جزاک اللہ ۔ زبردست
شکریہ بھائی جان
جزاک اللہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 30، 2017 11:51 صبح
ماشاء اللہ،
بہت خوبصورت گلہائے عقیدت،
سبحان اللہ۔
عثمان غنی آسؔی — نومبر 1، 2017 2:46 صبح
ماشاء اللہ،
بہت خوبصورت گلہائے عقیدت،
سبحان اللہ۔
ذرہ نوازی کا شکریہ
جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B9%D8%AA-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84-%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D9%85.98857/