محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 5:44 صبح
بابا جانی کی لازوال محبت اور شفقت کے طفیل ایک اور نعت۔۔۔
خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے
الحمد سے والناس تلک تیری ادا ہے
خورشیدِ جہاں تاب ترے حسن کا پرتو
یہ مہرِ منور ترا نقشِ کفِ پا ہے
منزل تری آغاز وہیں سے ہوئی آقاؐ
جبریلؑ سا نوری بھی جہاں جا کے رکا ہے
یہ وقت کے دھارے بھی تو دربان ہیں تیرے
مجبور زمانہ ترے قدموں میں پڑا ہے
ہر شخص نے اوڑھا ہے شریعت کا لبادہ
ہر شخص کی پوشاک پہ تصویرِ ریا ہے
جب حشر کا دن ہو، تری قربت ہو میسر
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
یہ خاص کرم ہے کہ تری نعت لکھی ہے
ورنہ مری اوقات، مرا ظرف ہی کیا ہے!
اعظم سا گنہگار ترے در پہ سوالی
اے رحمتِ عالمؐ! تری رحمت بھی جدا ہے
(محمد بلال اعظم)
محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 5:52 صبح
انسلاکیہ
سید شہزاد ناصر — دسمبر 8، 2013 6:04 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا انداز ہے واہ واہ

دل خوش ہو گیا پڑھ کر
اللہ آپکے قلم کو مزید برکت اور روانی عطا فرمائے آمین
خالد محمود چوہدری — دسمبر 8، 2013 6:11 صبح
جب حشر کا دن ہو، تری قربت ہو میسر
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
یہ خاص کرم ہے کہ تری نعت لکھی ہے
ورنہ مری اوقات، مرا ظرف ہی کیا ہے!
بہت شاندار
امجد علی راجا — دسمبر 8، 2013 6:49 صبح
بابا جانی کی لازوال محبت اور شفقت کے طفیل ایک اور نعت۔۔۔
خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے
الحمد سے الناس تلک تیری ادا ہے
خورشیدِ جہاں تاب ترے حسن کا پرتو
یہ مہرِ منور ترا نقشِ کفِ پا ہے
منزل تری آغاز وہیں سے ہوئی آقاؐ
جبریلؑ سا نوری بھی جہاں جا کے رکا ہے
یہ وقت کے دھارے بھی تو دربان ہیں تیرے
مجبور زمانہ ترے قدموں میں پڑا ہے
ہر شخص نے اوڑھا ہے شریعت کا لبادہ
ہر شخص کی پوشاک پہ تصویرِ ریا ہے
جب حشر کا دن ہو، تری قربت ہو میسر
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
یہ خاص کرم ہے کہ تری نعت لکھی ہے
ورنہ مری اوقات، مرا ظرف ہی کیا ہے!
اعظم سا گنہگار ترے در پہ سوالی
اے رحمتِ عالمؐ! تری رحمت بھی جدا ہے
(محمد بلال اعظم)
سبحان اللہ، ماشاءاللہ، بہت خوب نذرانہِ عقیدت پیش کیا بلال بھیا، اللہ اور اس کا محبوب صلی اللہ علیہ وسلم قبول فرمائیں (آمین)
سید ذیشان — دسمبر 8، 2013 6:54 صبح
سبحان اللہ۔ بہت خوب!
محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 8:08 صبح
سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا انداز ہے واہ واہ

دل خوش ہو گیا پڑھ کر
اللہ آپکے قلم کو مزید برکت اور روانی عطا فرمائے آمین
بہت شکریہ سید شہزاد ناصر صاحب
سیروں خون بڑھ گیا آپ سے داد پا کے۔
محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 8:09 صبح
جب حشر کا دن ہو، تری قربت ہو میسر
ہم خاک نشینوں کی بس اتنی سی دعا ہے
یہ خاص کرم ہے کہ تری نعت لکھی ہے
ورنہ مری اوقات، مرا ظرف ہی کیا ہے!
بہت شاندار
تشکر
بہت شکریہ خالد محمود صاحب
عزت افزائی پہ ممنون ہوں۔
محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 8:10 صبح
سبحان اللہ، ماشاءاللہ، بہت خوب نذرانہِ عقیدت پیش کیا بلال بھیا، اللہ اور اس کا محبوب صلی اللہ علیہ وسلم قبول فرمائیں (آمین)
ثم آمین
بہت شکریہ امجد بھائی
سلامت رہیے
محمد بلال اعظم — دسمبر 8، 2013 8:10 صبح
بہت شکریہ ذیشان بھائی
متشکرم
خالد محمود چوہدری — دسمبر 8، 2013 8:16 صبح
تشکر
بہت شکریہ خالد محمود صاحب
عزت افزائی پہ ممنون ہوں۔
جزاکَ اللہ احسن الجزا
الف نظامی — دسمبر 8، 2013 1:20 شام
سبحان اللہ!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 8، 2013 1:23 شام
سبحان اللہ! بہت خوب۔۔۔
ابن رضا — دسمبر 8، 2013 1:30 شام
سبحان اللہ بلال بھائی، بہت عمدہ کاوش اللہ پاک قبول فرمائیں، آمین
اور ایک چھوٹی سی تجویز اس شعر کی بابت
ہر شخص نے اوڑھا ہے شریعت کا لبادہ
ہر شخص کی پوشاک پہ تصویرِ ریا ہے
یہ غزل کا یا مناجات کا جزو محسوس ہوتا ہے کیوں کہ نعت میں تو صرف نبی ﷺ سے اظہارِ عقیدت ہوتا ہے ۔ جبکہ اس خوبصورت شعر میں مسلم معاشرے کی ایک برائی کی شاندار عکاسی کی ہے ۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 8، 2013 2:42 شام
خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے
الحمد سے الناس تلک تیری ادا ہے
بلال بھائی ایک مشورہ:
”الناس“ کے بجائے ”والناس“ لکھ دیں۔
دو وجہ سے:
۱۔ ”الناس“ نام اردو زبان میں غالبا آخری سورت کے لیے مانوس نہیں ہے۔ ”الحمد“ نام مانوس ہے۔
۲۔ ”والناس“ سے آخری سورت کے بجائے آخری لفظ مراد لیا جائے گا۔ جیسے ”الحمد“ قرآن کا پہلا لفظ ہے۔ بسم اللہ کی بحث الگ ہے۔
سید ذیشان — دسمبر 8، 2013 2:50 شام
بلال بھائی ایک مشورہ:
”الناس“ کے بجائے ”والناس“ لکھ دیں۔
دو وجہ سے:
۱۔ ”الناس“ نام اردو زبان میں غالبا آخری سورت کے لیے مانوس نہیں ہے۔ ”الحمد“ نام مانوس ہے۔
۲۔ ”والناس“ سے آخری سورت کے بجائے آخری لفظ مراد لیا جائے گا۔ جیسے ”الحمد“ قرآن کا پہلا لفظ ہے۔ بسم اللہ کی بحث الگ ہے۔
میں نے یہی لکھنے کے لئے یہ دھاگہ کھولا۔ آپ نے پہل کر دی۔

بھلکڑ — دسمبر 8، 2013 2:51 شام
سُبحا ن اللہ!!
بلال بھائی ! بہت خوب!!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 8، 2013 2:53 شام
میں نے یہی لکھنے کے لئے یہ دھاگہ کھولا۔ آپ نے پہل کر دی۔
منہ کی بات چھین لی کی جگہ آپ کہہ سکتے ہیں:
آپ نے میرے کی بورڈ کی ٹائپنگ چھین لی۔

محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 8، 2013 7:44 شام
سبحان اللہ
محمد بلال اعظم بھائی ۔ بہت خوبصورت نعت ہے۔
قیصرانی — دسمبر 8، 2013 8:14 شام
سبحان اللہ
