نعتِ رسولِ مقبول، بسلسلہ عیدِ میلاد

محمد شکیل خورشید — اکتوبر 18، 2021 7:49 صبح
مدحتِ مصطفیٰ ہو سینے میں
ہے سرور اس طرح سے جینے میں
ساری دنیا بھی گھوم لوں لیکن
ہو مرا دھیان بس مدینے میں
ڈوبنے دے گا کب کرم ان کا
لاکھ ہوں چھید اگر سفینے میں
رحمتیں کل جہاں پہ ہوتی ہیں
ان کے میلاد کے مہینے میں
نعت لب پر ہو، دل میں عشق ِ نبی
عمر کٹ جائے اس قرینے میں
روشنی عشقِ مصطفیٰ ہی سے ہے
دل کے بے نور سے نگینے میں
حالِ دل رو برو سناؤں شکیل
ہو اگر حاضری مدینے میں​
سید عاطف علی — اکتوبر 18، 2021 7:52 صبح
اللھم صل علی محمد
ایس ایس ساگر — اکتوبر 18، 2021 2:41 شام
ماشاءاللہ۔ جزاک اللہ۔
سیما علی — اکتوبر 18، 2021 3:23 شام
نعت لب پر ہو، دل میں عشق ِ نبی
عمر کٹ جائے اس قرینے میں
روشنی عشقِ مصطفیٰ ہی سے ہے
دل کے بے نور سے نگینے میں
سبحان اللّہ سبحان اللّہ
اللھم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابراہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ ابراہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید۔
زوجہ اظہر — اکتوبر 18، 2021 5:12 شام
صل اللہ علیہ وسلم
ماشاء اللہ خوب
اکمل زیدی — اکتوبر 18، 2021 7:17 شام
لھم صل علی محمد و آل محمد
شرمین ناز — اکتوبر 19، 2021 5:13 صبح
مدحتِ مصطفیٰ ہو سینے میں
ہے سرور اس طرح سے جینے میں
ساری دنیا بھی گھوم لوں لیکن
ہو مرا دھیان بس مدینے میں
ڈوبنے دے گا کب کرم ان کا
لاکھ ہوں چھید اگر سفینے میں
رحمتیں کل جہاں پہ ہوتی ہیں
ان کے میلاد کے مہینے میں
نعت لب پر ہو، دل میں عشق ِ نبی
عمر کٹ جائے اس قرینے میں
روشنی عشقِ مصطفیٰ ہی سے ہے
دل کے بے نور سے نگینے میں
حالِ دل رو برو سناؤں شکیل
ہو اگر حاضری مدینے میں​
سبحان اللّہ سبحان اللّہ
اللھم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابراہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید
اللھم بارک علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ ابراہیم وعلیٰ آل ابراہیم انک حمید مجید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B9%D8%AA%D9%90-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84%D9%90-%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84%D8%8C-%D8%A8%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D8%B9%DB%8C%D8%AF%D9%90-%D9%85%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%AF.117592/