نعتیہ دوہے ( از خاور چودھری)

خاورچودھری — مئی 24، 2010 3:54 صبح
من موہن دل دار وہ ، مورے سر کا تاج
کالی کملی شاہ کی ، جس کا ہر سو راج
پورب پچھم رحمتیں ، یگ یگ چمکے نام
اے مدنی*سرکار جی ، تم پر لاکھ سلام
توری بانی شہد ہے ، توری ورتا بھور
رِمتا آوے باٹ پر ، پاوے سب جگ ٹھور
دھوپ کڑی تھی آد سے ، جلتا تھا سنسار
توری میٹھی چھاوں سے چار دشا اُپکار
شیتل کومل شبد ہے ، جھرنوں جیسی بات
ہردے اپنا سالنا ، دینا سب کا سات
خاور بالم جاپتا ، دیکھو صبح و شام
نامِ محمد ورد ہے ، اور نہ کوئے کام​

*مدنی جانتے ہوئے باندھا ہے
فرخ منظور — مئی 24، 2010 7:27 صبح
واہ! کیا خوبصورت نعتیہ دوہے ہیں۔ بہت شکریہ خاور صاحب!
الف نظامی — مئی 25، 2010 5:53 صبح
جزاک اللہ۔
خاورچودھری — مئی 26، 2010 6:57 صبح
قابل قدر الف عین, الف نظامی, سخنور, محمد وارث صاحبان
میں آپ کا شکر گزار ہوں
ایس فصیح ربانی — مئی 30، 2010 8:40 شام
ماشاءاللہ! بہت ہی خوبصورت دوہے ہیں۔ داد قبول کیجیے
خاورچودھری — مئی 31، 2010 5:46 صبح
شاہین بھائی شکر گزار ہوں‘ کرم‘ محبت آپ کی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D8%B9%D8%AA%DB%8C%DB%81-%D8%AF%D9%88%DB%81%DB%92-%D8%A7%D8%B2-%D8%AE%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%86%D9%88%D8%AF%DA%BE%D8%B1%DB%8C.29997/