نمکین غزل (ہزل):لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے

محمد تابش صدیقی — اکتوبر 26، 2017 7:59 صبح
راحیل فاروق بھائی کی غزل پڑھی تو کچھ طبیعت رواں ہو گئی۔ جس کے سبب ان کی زمین پر یہ گستاخی سرزد ہوئی ہے۔ برداشت کیجیے۔ چچا غالب کے مصرع پر گستاخی کی اضافی معذرت۔ :)
لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے
تیرا خانہ خراب، ہنستا ہے؟
اک تو کھاتا ہے خود اکیلے ہی
اور کھا کر کباب، ہنستا ہے
اُس کو مرہم لگا کے بولیں "وہ"
دے کے مجھ کو جواب ہنستا ہے
ہے پریشان دیکھ کر چاندی
پھر لگا کر خضاب ہنستا ہے
"پہلے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی"
اب تو دل بے حساب ہنستا ہے
فیس بک ہی بہت ہے تابشؔ کو
دیکھ کر اب کتاب ہنستا ہے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 26، 2017 8:07 صبح
واہ بھائی ! چٹ پٹی مزے دار ۔:)
عمدہ لاجواب ۔بہترین کاوش۔(y)
سروش — اکتوبر 26، 2017 8:40 صبح
زبردست تابش بھائی ۔
یوسف سلطان — اکتوبر 26، 2017 8:50 صبح
لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے
تیرا خانہ خراب، ہنستا ہے؟
ہے پریشان دیکھ کر چاندی
پھر لگا کر خضاب ہنستا ہے
بہت عمدہ۔
محمد وارث — اکتوبر 26، 2017 11:26 صبح
خوب ہے! :)
اور ایک یہ بھی
میرا بیٹا ہے اپنی ماں جیسا
جو کہوں پڑھ کتاب، ہنستا ہے
:)
عینی مروت — اکتوبر 26، 2017 12:09 شام
پہلے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی"
اب تو دل بے حساب ہنستا ہے
مشکلیں "دل"پر پڑیں اتنی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلچسپ۔۔۔۔۔بہت دلچسپ طبع آزمائی سر :)
فرحان محمد خان — اکتوبر 26، 2017 12:18 شام
:D:LOL:
اے خان — اکتوبر 26، 2017 12:20 شام
"پہلے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی"
اب تو دل بے حساب ہنستا ہے
واہ بہت عمدہ :redheart:
عرفان سعید — اکتوبر 26، 2017 12:28 شام
بہت اعلی تابش بھائی!
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 26، 2017 1:31 شام
مزے دار مزے دار۔ بہت داد قبول فرمائیے
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 26، 2017 3:41 شام
واہ بھائی ! چٹ پٹی مزے دار ۔:)
عمدہ لاجواب ۔بہترین کاوش۔(y)
بہت شکریہ
زبردست تابش بھائی ۔
شکریہ سروش بھائی
شکریہ یوسف بھائی
خوب ہے! :)
اور ایک یہ بھی
میرا بیٹا ہے اپنی ماں جیسا
جو کہوں پڑھ کتاب، ہنستا ہے
:)
شکریہ وارث بھائی
اور سچے شعر کی تو کیا ہی بات ہے۔
مشکلیں "دل"پر پڑیں اتنی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلچسپ۔۔۔۔۔بہت دلچسپ طبع آزمائی سر :)
بہت شکریہ بہن۔
اب دل میرے حال پر ہنستا ہے۔ :)
شکریہ جناب
بہت شکریہ
بہت اعلی تابش بھائی!
آداب عرفان بھائی
مزے دار مزے دار۔ بہت داد قبول فرمائیے
آپ کی داد سند ہے خلیل بھائی، بہت شکریہ:)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 27، 2017 6:49 شام
میرے بڑے جیسے چھوٹے بھائی راحیل بھائی نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بلاگ پر میری اس جسارت کو جگہ دی ہے۔ :)
ہادیہ — اکتوبر 27، 2017 7:01 شام
اچھی طبع آزمائی کی۔۔ دلچسپ۔۔مزیدار۔۔ لاجواب
لیکن سارا قصور " بیگم" کے کھاتے میں مت ڈالا کریں بھائی لوگ۔۔ جتنی "درگت" آپ لوگ تبصروں،مزاحیہ تحریروں اور شاعری میں خود اپنی بناتے ہیں اتنی تو آپ سب کی بیگمات بھی نہیں بناتی۔۔ :)
ہادیہ — اکتوبر 27، 2017 7:04 شام
میرے بڑے جیسے چھوٹے بھائی راحیل بھائی نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بلاگ پر میری اس جسارت کو جگہ دی ہے۔ :)
بڑے جیسے چھوٹے بھائی؟؟؟ لگتا صحت کے حوالے سے ایسا فرما رہے ہیں آپ۔۔۔ اپنے بھائی کو فورم کا رستہ بھی دکھائیے شاید بھول گئے ہیں۔۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 27، 2017 7:17 شام
بڑے جیسے چھوٹے بھائی؟؟؟ لگتا صحت کے حوالے سے ایسا فرما رہے ہیں آپ۔۔۔ اپنے بھائی کو فورم کا رستہ بھی دکھائیے شاید بھول گئے ہیں۔۔
عمر میں بھی اتفاق سے چھوٹے ہیں۔ :p
ہادیہ — اکتوبر 27، 2017 7:20 شام
عمر میں بھی اتفاق سے چھوٹے ہیں۔ :p
پھر سیدھا سیدھا "چھوٹے بھائی" لکھیں سرجی۔ کیوں "بچارے شاعر "کو بوڑھا بنا رہے ہیں:ڈی
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 27، 2017 7:28 شام
پھر سیدھا سیدھا "چھوٹے بھائی" لکھیں سرجی۔ کیوں "بچارے شاعر "کو بوڑھا بنا رہے ہیں:ڈی
شاعری میں بڑے بھائی ہیں۔ :D
الف عین — اکتوبر 28، 2017 8:19 صبح
واہ واہ مزے کی ہزل ہے۔
محمد وارث — اکتوبر 28، 2017 8:31 صبح
میرے بڑے جیسے چھوٹے بھائی راحیل بھائی نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بلاگ پر میری اس جسارت کو جگہ دی ہے۔ :)
یہ چھوٹے نما بڑے بھائی نے ہدیہ بھیجا تھا یا بڑے نما چھوٹے بھائی نے یہاں سے کاپی پیسٹ کیا ہے! :)
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 28، 2017 8:44 صبح
یہ چھوٹے نما بڑے بھائی نے ہدیہ بھیجا تھا یا بڑے نما چھوٹے بھائی نے یہاں سے کاپی پیسٹ کیا ہے! :)
یہ جسارت سب سے پہلے ان کے حضور ہی پیش کی تھی۔ :p
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D9%85%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%81%D8%B2%D9%84-%D9%84%DB%92-%D8%AC%D9%88-%D8%A8%DB%8C%DA%AF%D9%85-%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D8%8C-%DB%81%D9%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92.98817/