نمکین غزل : اک غولِ بیابان ہے گویا مرے آگے : محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2012 4:58 صبح
غزل
اک غولِ بیابان ہے گویا مرے آگے
جوہی مرے پیچھے ہے تو چمپا مرے آگے
میں دل کو بچا پاؤں گا اب، یہ نہیں ممکن
قاتل مرے پیچھے ہے ، مسیحا مرے آگے
میں ڈوبنے جاتا ہوں مگر دیکھیے کیا ہو
لگتا ہے کہ پایاب ہے دریا مرے آگے
وہ آگ کا دریا تھا کہ محشر کی گھڑی تھی
اشکوں کا جو بند اسکا تھا ٹوٹا مرے آگے
ہم خستہ تنوں کی یونہی آباد ہے دنیا
’ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے‘
پہلے تو وہ خنجر سے لگاتا تھا کچوکے
اب روز ہی رکھتا ہے طمنچا مرے آگے
چاہی جو ملاقات اکیلے میں تو اس نے
عشاق کا جدول یونہی رکھا مرے آگے
محمد خلیل الرحمٰن
محمد وارث — فروری 23، 2012 6:31 صبح
خوب اشعار ہیں خلیل صاحب اور کیا نمکین مطلع ہے جناب :)
وہ آگ کا دریا تھا کہ محشر کی گھڑی تھی
اشکوں کا جو بند اسکا تھا ٹوٹا مرے آگے
واہ واہ واہ، لاجواب۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2012 6:38 صبح
آداب ۔جناب آپ نے پسند کرلیا ، ہماری عید ہوگئی۔
عین عین — فروری 23، 2012 9:11 صبح
لگتا ہے کہ پایاب ہے دریا مرے آگے
خوب۔۔۔۔۔ بہت عمدہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2012 1:51 شام
لگتا ہے کہ پایاب ہے دریا مرے آگے
خوب۔۔۔۔ ۔ بہت عمدہ۔
جزاک اللہ جناب۔ پسندیدگی کا شکریہ
مغزل — فروری 23، 2012 2:15 شام
کیا کہنے محمد خلیل الرحمٰن صاحب شیرینیء غزل میں نمکیات واہ یعنی دوہرے کیمیائی تعاملاتی مساوت :biggrin:
تغزّل چاشنی اورتفننّ کی تُرشی دونوں ہی کمال ہیں ۔۔ ویسے یہ جوہی اور زیبا کیا توازن خوب ہے ۔۔
ڈھیروں دلی داد مبارکباد :biggrin:
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2012 4:51 شام
کیا کہنے محمد خلیل الرحمٰن صاحب شیرینیء غزل میں نمکیات واہ یعنی دوہرے کیمیائی تعاملاتی مساوت :biggrin:
تغزّل چاشنی اورتفننّ کی تُرشی دونوں ہی کمال ہیں ۔۔ ویسے یہ جوہی اور زیبا کیا توازن خوب ہے ۔۔
ڈھیروں دلی داد مبارکباد :biggrin:
شکریہ جناب۔ غزل سے زیادہ خوبصورت تو آپکی نثر ہے۔ ماشاء اللہ
الف عین — فروری 23، 2012 5:54 شام
واہ واہ، کیا غزل کہی ہے، نمک کچھ زیادہ تو نہیں ہو گیا؟
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2012 7:12 شام
واہ واہ، کیا غزل کہی ہے، نمک کچھ زیادہ تو نہیں ہو گیا؟
شکریہ استادِ محترم۔
کیا مزہ ہوتا اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک
مغزل — فروری 24، 2012 5:54 صبح
شکریہ استادِ محترم۔
کیا مزہ ہوتا اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک

کیا مزہ ہوتا اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک !
اور وہ بھی خون کے آنسو سے روتا زار زار
محمداحمد — فروری 24، 2012 6:31 صبح
بہت خوب خلیل الرحمٰن صاحب،
بہت اچھی غزل ہے۔ کیا بات ہے۔ خوش رہیے۔
شاکرالقادری — فروری 24، 2012 11:36 صبح
بہت خووووووووووب
الف عین — فروری 24، 2012 3:16 شام
ایک اصلاح کر کے نمک میں اضافہ کر دوں
جوہی مرے پیچھے ہے تو چمپا مرے آگے
جوہی اور چمپا پھولوں کے نام بھی ہو سکتے ہیں اور خواتین کے نام بھی!!
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 24، 2012 4:25 شام
ایک اصلاح کر کے نمک میں اضافہ کر دوں
جوہی مرے پیچھے ہے تو چمپا مرے آگے
جوہی اور چمپا پھولوں کے نام بھی ہو سکتے ہیں اور خواتین کے نام بھی!!
واہ بہت خوب استادِ محترم۔ تبدیلی کردی ہے۔
شمشاد — فروری 24، 2012 4:49 شام
بہت خوب نمکین غزل ہے۔
فشار خون کے مریض وقفے وقفے سے پڑھیں کہ نمک زیادہ ہے۔
شاکرالقادری — فروری 24، 2012 5:02 شام
لیجئے ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر غلام جیلانی برق کی نمکین غزل بھی ملاحظہ ہو!
روندی ہیں کچل ڈالی ہیں ٹھکرائی ہیں لاکھوں
کیا چیز ہے عاشق کی تمنا مرے آگے
دیکھو تو مرا غمزۂ و رفتار و تبسم
بتلاؤ ہے کیا حشر کا فتنہ مرے آگے
یہ دیکھ کے اک درد سا اٹھتا ہے جگر میں
تھاما نہ کرو اپنا کلیجہ مرے آگے
تارے ہیں خجل مجھ سے تو نادم مہ و خورشید
ہنگامۂ یوسف ہے تماشا مرے آگے
گردش ہوں، قضا ہوں،ستم ایجاد بلا ہوں
گردوں ہے بس اک چاکر ادنیٰ مرے آگے
بہزاد حسن — مارچ 5، 2012 12:08 شام
واہ سر واہ، لطف آیا
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 6، 2012 1:54 صبح
بہت خوب خلیل الرحمٰن صاحب،
بہت اچھی غزل ہے۔ کیا بات ہے۔ خوش رہیے۔
جزاک اللہ بھائی ۔خوش رہیے
جزاک اللہ بھائی۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 6، 2012 1:55 صبح
بہت خوب نمکین غزل ہے۔
فشار خون کے مریض وقفے وقفے سے پڑھیں کہ نمک زیادہ ہے۔
شمشاد بھائی ! خوش رہیے۔ آپ نے ان غزلوں کو ایک نیا نام دے دیا۔جزاک اللہ
جاسمن — مارچ 4، 2016 6:50 شام
اک غولِ بیابان ہے گویا مرے آگےجوہی مرے پیچھے ہے تو چمپا مرے آگے
دیکھا اِس غزل میں بھی ۔۔۔اب کسے چُنیں گے پچھلی غزل کے عزائم پورے کرنے کے لئے؟
چاہی جو ملاقات اکیلے میں تو اس نےعشاق کا جدول یونہی رکھا مرے آگے
بہت ہی اچھا ہوا۔ ٹھنڈ پڑ گئی سچی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%D9%85%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DA%A9-%D8%BA%D9%88%D9%84%D9%90-%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D9%86-%DB%81%DB%92-%DA%AF%D9%88%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%A2%DA%AF%DB%92-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.49932/