نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے

امجد علی راجا — جنوری 9، 2013 9:24 صبح
نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے​
کہ دریا کو سمندر سے ملانے کی تمنا ہے​
مری جاں تجھ کو تجھ سے ہی چرانے کی تمنا ہے​
کہ چپکے سے ترے دل میں سمانے کی تمنا ہے​
بہارو راستہ چھوڑو، ستارو دور ہٹ جاؤ​
کہ اس کی راہ میں یہ دل بچھانے کی تمنا ہے​
جو میرے نام کی ہو اور ہو اس میں مری چاہت​
ترے ہاتھوں میں وہ مہندی رچانے کی تمنا ہے​
جو ممکن ہو تو آجاؤ مری ویران دنیا میں​
اسے آباد کرنے کی ، بسانے کی تمنا ہے​
اجازت ہو تو کہہ دوں میں تمہی ہو جان راجاؔ کی​
تمہی کو دھڑکنیں دل کی بنانے کی تمنا ہے​
امجد علی راجا — مارچ 18، 2013 5:41 صبح
الف عین محمد یعقوب آسی محمد خلیل الرحمٰن سید شہزاد ناصر افلاطون الشفاء امر شہزاد باباجی ذوالقرنین شمشاد شوکت پرویز شہزاد احمد شیزان عمراعظم عینی شاہ محسن وقار علی سید زبیر محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد وارث محمداحمد مقدس مہ جبین نیرنگ خیال نیلم یوسف-2 حوا کی بیٹی نایاب متلاشی مغزل
نیرنگ خیال — مارچ 18، 2013 5:48 صبح
بہت عمدہ راجہ بھائی۔ بہت سی داد قبول کیجیے مجھ ناچیز کی طرف سے :)
امجد علی راجا — مارچ 18، 2013 5:50 صبح
بہت عمدہ راجہ بھائی۔ بہت سی داد قبول کیجیے مجھ ناچیز کی طرف سے :)
شکریہ نیرنگ خیال بھیا!
یوسف-2 — مارچ 18، 2013 5:51 صبح
جو ممکن ہو تو آجائو مری ویران دنیا میں
اسے آباد کرنے کی بسانے کی تمنا ہے​
واہ کیا کہنے بھئی ! لگتا ہے کہ یہ شعر بیگم صاحب سے چھُپ کر لکھا ہے ۔ ورنہ اُن کے سامنے، اُنہی کو ”ویران دنیا“ کہنا، اب اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ :)
عینی شاہ — مارچ 18، 2013 6:19 صبح
:idontknow:آئی ایم سوری :cautious:
باباجی — مارچ 18، 2013 6:30 صبح
بہت خوب کلام واہ
مہ جبین — مارچ 18، 2013 7:00 صبح
بہت خوب غزل ہے
امجد علی راجا — مارچ 18، 2013 7:03 صبح
as usual, but why?
امجد علی راجا — مارچ 18، 2013 7:04 صبح
شکریہ بابا جی!
امجد علی راجا — مارچ 18، 2013 7:04 صبح
آداب آپی
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 18، 2013 7:35 صبح
بہت ہی خوب لکھتے ہو تم اے امجد علی راجا!
یہی اک بات بس تم کو بتانے کی تمنا ہے
شوکت پرویز — مارچ 18، 2013 9:29 صبح
جناب خوب غزل کہی ہے، ہمیں "ہمراز" کا ایک نغمہ یاد آ گیا
کسی پتھر کی مورت سے محبّت کا ارادہ ہے
پرستش کی تمنّا ہے عبادت کا ارادہ ہے
۔۔۔۔۔
اسی کے سامنے اس کی شکایت کا ارادہ ہے۔۔۔۔
ہر اک بے جا تکلف سے بغاوت کا ارادہ ہے۔۔۔۔
وہ کیا جانے کہ اپنا اک قیامت کا ارادہ ہے۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ۔۔۔
نایاب — مارچ 18، 2013 9:32 صبح
اک اچھی غزل ۔۔۔۔۔۔۔
عمراعظم — مارچ 18، 2013 2:50 شام
بہت اچھی غزل۔۔ داد قبول ہو۔
محمد بلال اعظم — مارچ 18، 2013 2:54 شام
عمدہ غزل ہے لیکن آپ کی پچھلی غزلوں کے مقابلے کی نہیں ہے:)
امجد علی راجا — مارچ 19، 2013 3:45 صبح
اک اچھی غزل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
شکریہ
امجد علی راجا — مارچ 19، 2013 3:46 صبح
بہت اچھی غزل۔۔ داد قبول ہو۔
شکریہ عمر اعظم بھیا!
امجد علی راجا — مارچ 19، 2013 3:48 صبح
عمدہ غزل ہے لیکن آپ کی پچھلی غزلوں کے مقابلے کی نہیں ہے:)
شکریہ بلال اعظم بھیا!
پہلے کی لکھی ہوئی غزل ہے، شاید اس وجہ سے پختگی کچھ کم نظر آرہی ہوگی۔ ویسے میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میرے کلام کے معیار پر بھرپور نظر رکھتے ہیں :)
محمد بلال اعظم — مارچ 19، 2013 4:04 صبح
شکریہ بلال اعظم بھیا!
پہلے کی لکھی ہوئی غزل ہے، شاید اس وجہ سے پختگی کچھ کم نظر آرہی ہوگی۔ ویسے میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میرے کلام کے معیار پر بھرپور نظر رکھتے ہیں :)

(y)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DA%AF%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%DA%88%D9%88%D8%A8-%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%85%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92.58494/