نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی

عرفان سعید — اکتوبر 1، 2018 4:50 شام
(اقبال سے معذرت کے ساتھ)
نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی
جو کھائی تھی مرغی وہ بیمار کیا تھی
تمہاری سہیلی نے سب راز کھولا
خطا اس میں شوہر کی سرکار کیا تھی
بھری بزم میں بیوی نے بھی لتاڑا
چھڑی ہاتھ میں تھی یا تلوار، کیا تھی
تو بھاگا نظرآتے ہی اس کا ابا
ذرا یہ بتا تیری رفتار کیا تھی
ملی ہے جو دفتر میں تجھ کو ترقی
کوئی ہاتھ میں آئی بھی کار کیا تھی
(عرفان)
سید عاطف علی — اکتوبر 1، 2018 5:25 شام
واہ۔۔۔۔ :):):)
یہاں آخری شعر کے پہلے مصرع کی بندش بحر میں سما نہیں رہی۔ ترتیب بدل کر دیکھیں۔
ملی ھے جو دفتر میں تجھ کو ترقی۔
عرفان سعید — اکتوبر 1، 2018 7:42 شام
واہ۔۔۔۔ :):):)
یہاں آخری شعر کے پہلے مصرع کی بندش بحر میں سما نہیں رہی۔ ترتیب بدل کر دیکھیں۔
ملی ھے جو دفتر میں تجھ کو ترقی۔
بہت شکریہ عاطف بھائی!
آپکی صلاح سے رواں ہو گیا ہے۔
جاسمن — اکتوبر 2، 2018 1:08 صبح
:D:D
واہ واہ مزیدار۔
الف عین — اکتوبر 2، 2018 6:35 صبح
خوب ۔ کہتے رہیں عزیزم
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 2، 2018 6:47 صبح
بہت عمدہ
ایک تجویز
تو بھاگا نظر پڑتے ہی اس کا ابا
پڑتے کے بجائے آتے کیسا رہے گا؟
عرفان سعید — اکتوبر 2، 2018 7:03 صبح
خوب ۔ کہتے رہیں عزیزم
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ استادِ محترم
عرفان سعید — اکتوبر 2، 2018 7:05 صبح
بہت شکریہ تابش بھائی!
پڑتے کے بجائے آتے کیسا رہے گا؟
"آتے" زیادہ رواں ہے۔ صلاح کا بہت شکریہ
عرفان سعید — اکتوبر 2، 2018 7:24 صبح
شکریہ جاسمن صاحبہ
محمداحمد — اکتوبر 2، 2018 7:32 صبح
بہت خوب دلچسپ عرفان بھائی!
لطف آ گیا۔ :)
عرفان سعید — اکتوبر 2، 2018 7:46 صبح
بہت خوب دلچسپ عرفان بھائی!
لطف آ گیا۔ :)
بہت شکریہ احمد بھائی
سردار محمد نعیم — اکتوبر 2، 2018 8:05 صبح
واہ واہ کیا کہنے ۔۔
عرفان سعید — اکتوبر 4، 2018 2:55 شام
واہ واہ کیا کہنے ۔۔
بہت شکریہ سردار صاحب
کاشف اختر — اکتوبر 5، 2018 6:46 شام
واہ واہ بہت خوب
نور وجدان — اکتوبر 6، 2018 4:49 صبح
واہ واہ واہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%81-%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%DB%8C.103478/