نہیں کہ جینے کی حسرت نہیں رہی مجھ میں-ملک عدنان احمد

ملک عدنان احمد — اگست 31، 2015 6:20 شام
نہیں کہ جینے کی حسرت نہیں رہی مجھ میں
ابھی بھی شور مچاتی ہے زندگی مجھ میں
ترے وجود سے ہوتی تھی روشنی مجھ میں
تو کیا گیا ہے کہ اک لَو سی بجھ گئی مجھ میں
خزاں رسیدہ شجر ہوں میں، تُو بہار سی آ
مبادا پھوٹ پڑیں کونپلیں نئی مجھ میں
تری نظر میں وہ شوخی بھی اب کہاں باقی
کہاں رہا ہے بھلا بانکپن وہی مجھ میں
یہ کھیل آگ کا دن رات مجھ میں جاری ہے
الاؤ جلتے ہیں بجھتے ہیں اب کئی مجھ میں
جو مسکرا کے کوئی دیکھے، ہو گیا اسکا
بس ایک بات یہی ہے بہت بری مجھ میں
کہاں نصیب تجھے پہنچوں، در کو چوم آیا
مگر یہ خوشبو سی آتی ہے کیوں تری مجھ میں
میں بے خودی میں وہاں آگیا جہاں احمد
مجھی کو کھوجتا رہتا ہے اب کوئی مجھ میں
(ملک عدنان احمد)
آوازِ دوست — اگست 31، 2015 6:39 شام
ملک صاحب آپ جیسے دوستوں سے ہمارا بھی حوصلہ بڑھا رہتا ہے سو بہت خوب۔
ملک عدنان احمد — اگست 31، 2015 6:41 شام
ملک صاحب آپ جیسے دوستوں سے ہمارا بھی حوصلہ بڑھا رہتا ہے سو بہت خوب۔
بڑی نوازش جناب۔۔۔۔ سلامت رہیئے :)
ملک عدنان احمد — ستمبر 1، 2015 5:26 صبح
محمد وارث ، لئیق احمد ، راحیل فاروق ، عبدالقیوم چوہدری ، مزمل شیخ بسمل ، نکتہ ور ، استاذ گرامی جناب الف عین نظر کیجے گا
لئیق احمد — ستمبر 1، 2015 5:57 صبح
اچھی غزل لکھی ہے آپ نے، مجھ امید ہے کہ جیسے جیسے اردو زبان کا مطالعہ اور شاعری کا تجربہ بڑھتا جائے گا شاعری میں نکھار آتا جائے گا۔ :)
ملک عدنان احمد — ستمبر 1، 2015 7:13 صبح
اچھی غزل لکھی ہے آپ نے، مجھ امید ہے کہ جیسے جیسے اردو زبان کا مطالعہ اور شاعری کا تجربہ بڑھتا جائے گا شاعری میں نکھار آتا جائے گا۔ :)
بڑی نوازش ہے لئیق بھیا۔ اور بالکل کوشش میری بھی یہی رہتی ہے کہ مطالعہ پر ہی توجہ رہے، ابھی خود قلم نہ اٹھایا جائے۔ لیکن لکھنے کو یکسر ترک کیے رہنا بھی تو مناسب نہیں۔
کسی نے کہا تھا نہ:
؎می نویس و می نویس و می نویس :)
الف عین — ستمبر 1، 2015 5:09 شام
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 1، 2015 6:40 شام
ٹیگ کرنے کا شکریہ ملک عدنان احمد صاحب
تکنیکی رائے تو صاحبان علم ہی دے پائیں گے۔ غزل اچهی ہے۔
ملک عدنان احمد — ستمبر 2، 2015 5:52 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
بہت شکریہ جناب۔۔ آپکی رائے میرے لیے گراں قدر ہے :)
ملک عدنان احمد — ستمبر 2، 2015 5:57 صبح
ٹیگ کرنے کا شکریہ ملک عدنان احمد صاحب
تکنیکی رائے تو صاحبان علم ہی دے پائیں گے۔ غزل اچهی ہے۔
داد کے لیے ممنون ہوں برادر۔ صاحبان ِ علم کی رائے کا انتظار ہے۔۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81-%D8%AC%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%B3%D8%B1%D8%AA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%B9%D8%AF%D9%86%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.84313/