نین نقشوں کی عمدگی نے مجھے

احمد علی — دسمبر 23، 2013 7:25 صبح
نین نقشوں کی عمدگی نے مجھے
رب ملایا ہے بندگی نےمجھے
جیسے معذور بن سہارے چلے
یوں گزارا ہے زندگی نے مجھے
ہائے دو لخت کرکے میرا وجود
خوں رلایا ہے بردگی نے مجھے
وہ سبق تو کبھی کہیں نہ ملا
جو سکھایا ہے دل لگی نے مجھے
ہائے مسرور ہی نہ ہونے دیا
اپنے اندر کی گندگی نے مجھے
نایاب — دسمبر 23، 2013 8:45 صبح
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
جیسے معذور بن سہارے چلے
یوں گزارا ہے زندگی نے مجھے

ہائے مسرور ہی نہ ہونے دیا
اپنے اندر کی گندگی نے مجھے
احمد علی — دسمبر 23، 2013 9:09 صبح
بہت شکریہ جناب نایاب صاحب۔۔۔۔۔۔
احمد علی — دسمبر 23، 2013 9:10 صبح
نوازش جناب قیصرانی صاحب
احمد علی — دسمبر 23، 2013 9:12 صبح
قیصرانی صاحب۔۔۔ ویسے آپ کی معلومات میں اضافہ کس شعر نے کیا ہے؟؟؟ :p
قیصرانی — دسمبر 23، 2013 9:12 صبح
قیصرانی صاحب۔۔۔ ویسے آپ کی معلومات میں اضافہ کس شعر نے کیا ہے؟؟؟ :p
معلوماتی اس لئے کہ یہ دھاگہ دو بار پوسٹ ہوا :)
احمد علی — دسمبر 23، 2013 9:20 صبح
معلوماتی اس لئے کہ یہ دھاگہ دو بار پوسٹ ہوا :)

یہ تو آپ نے میری معلومات میں بھی اضافہ کر دیا:eek:
اس سازش کے پیچھے ہمارے انٹر نیٹ کا ہاتھ ہو گا۔۔۔۔۔۔:D
قیصرانی — دسمبر 23، 2013 9:24 صبح
یہ تو آپ نے میری معلومات میں بھی اضافہ کر دیا:eek:
اس سازش کے پیچھے ہمارے انٹر نیٹ کا ہاتھ ہو گا۔۔۔ ۔۔۔ :D
دوستانہ۔ پانچ منٹ کے وقفے سے دونوں دھاگے شروع ہوئے تھے۔ پہلے پر میں نے پسند اور دوسرے پر معلوماتی کا ٹیگ کیا تھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%8C%D9%86-%D9%86%D9%82%D8%B4%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D9%85%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92.70397/