نیکی کر دریا میں ڈال

راسخ کشمیری — دسمبر 18، 2006 5:43 شام
اچھا موقع تو مت ٹال
نیکی کر دریا میں ڈال
یہ ''جگ'' حرص و غُل کی جڑ ہے
سمجھو دنیا کی یہ چال
اچھا بوکر اچھا پاؤ
سازش کے تو مت بُن جال
نفرت چھوڑو سب ہیں ایک
پاکستاں ہو یا بنگال
سارے مسلم بھائی بھائی
گورا، کالا، پیلا، لال
جوڑو ناطہ رب سے دوست
ضائع مت کر ماہ وسال
کالا دفتر چٹا کرلے
لکھوالے اچھے اعمال
راسخ تیرا، ناصح تیرا
اسکی باتیں تو مت ٹال
نوید ملک — دسمبر 18، 2006 6:01 شام
راسخ بھائی کی باتیں سوچیں بھی اور سمجھیں بھی
ایسے نہیں کہ ایک کان سے ڈال دوسرے سے نکال
عمر سیف — دسمبر 18، 2006 6:04 شام
خوب
عبدالرحمٰن — دسمبر 18، 2006 8:04 شام
راسخ بھائی بہت خوب
راسخ کشمیری — دسمبر 21، 2006 10:04 شام
کوئی تنقید بھی کرے تو اچھا لگے
دوستوں کا شکریہ
دوست — دسمبر 22، 2006 3:08 صبح
اچھی غزل ہے۔۔
arifkarim — اپریل 6، 2008 9:30 شام
واہ واہ واہ، کیا بات ہے
یونس رضا — اپریل 7، 2008 5:14 صبح
نائس تھنکنگ
مجیب — جولائی 25، 2009 1:16 شام
بہت ہی عمدہ جناب !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%86%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%D8%B1%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%88%D8%A7%D9%84.5070/