وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو

عاطف ملک — مارچ 27، 2017 9:32 صبح
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کی اصلاح اور اجازت کے بعد پیشِ نظر ہے۔
غزل
وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟
ہو دل کے ہاتھوں بھلا خونِ آرزو کیسے؟
ضیائے شمس پہ غالب سحاب کیونکر ہو؟
ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟​
لئیق احمد — مارچ 27، 2017 9:58 صبح
وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟
زبردست
ظہیر عباس ورک — مارچ 27، 2017 10:40 صبح
بہت خوب!
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
''دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچّھا ہے''
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
لاجواب!
جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟
تلخ حقیقت۔
سید لبید غزنوی — مارچ 27، 2017 10:45 صبح
لاجواب۔۔۔
کلیم گورمانی — مارچ 27، 2017 11:09 صبح
بھترین
کلیم گورمانی — مارچ 27، 2017 11:12 صبح
ترا ہی ﺫکر ہے تسبیح قلب عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو ؟
ربیع م — مارچ 27، 2017 11:18 صبح
بہت عمدہ عاطف بھائی!
محمد تابش صدیقی — مارچ 27، 2017 12:08 شام
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کی اصلاح اور اجازت کے بعد پیشِ نظر ہے۔
غزل
وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
جہاں پہ عصمتیں بکتی ہوں بھوک کے داموں
وہاں پہ فرقِ گناہ و ثواب کیونکر ہو؟
ہو دل کے ہاتھوں بھلا خونِ آرزو کیسے؟
ضیائے شمس پہ غالب سحاب کیونکر ہو؟
ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟​
بہت عمدہ جناب. لاجواب. داد قبول فرمائیے.
اور اس گستاخی پر پیشگی معذرت:
جو شادی کر لے، سدھر جائیں تیرے بھی حالات
یہ پاؤں میں ترے میلی جراب کیونکر ہو؟
یہ اور بات کہ دھونا پڑیں گی خود تجھ کو
وگرنہ دہر میں پھر کم عذاب کیونکر ہو؟
عاطف ملک — مارچ 27، 2017 12:48 شام
بہت عمدہ جناب. لاجواب. داد قبول فرمائیے.
اور اس گستاخی پر پیشگی معذرت:
جو شادی کر لے، سدھر جائیں تیرے بھی حالات
یہ پاؤں میں ترے میلی جراب کیونکر ہو؟
یہ اور بات کہ دھونا پڑیں گی خود تجھ کو
وگرنہ دہر میں پھر کم عذاب کیونکر ہو؟
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
معذرت قبول کی گئی ہے مگر
کیے ہیں ظلم غمِ عاشقی نے دل پہ بہت
مزید شادی سے خانہ خراب کیونکر ہو؟
عاطف ملک — مارچ 27، 2017 12:58 شام
نوازش جناب
بہت شکریہ۔
''دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچّھا ہے''
ہاہاہا
اب کیا کہوں سوائے اس کےکہ
"خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں۔۔۔۔۔۔۔۔"
اور افسوسناک بھی
نوازش
دعاؤں کا طلبگار ہوں لبید بھائی
شکریہ گورمانی بھائی
بہت عمدہ عاطف بھائی!
محض آپ کا حسنِ نظر اور محبت ہے بدر بھائی۔
دعاؤں کی درخواست۔
قبلہ جناب سید عاطف علی اور مرے پیارے سے محمد ریحان قریشی کا بھی خصوصی شکریہ کہ انہوں نے اس کاوش کو شرفِ پسندیدگی بخشا۔
استاد اگر شاگرد کو پیار بھری نظر سے ہی دیکھ لے تو شاگرد کا جذبہ اوجِ ثریا تک پہنج جاتا ہے۔
سید لبید غزنوی — مارچ 27، 2017 1:06 شام
نوازش
دعاؤں کا طلبگار ہوں لبید بھائی
بے فکر رہیں ساری دعائیں آپ کے لیے ہیں ۔۔
یوسف سلطان — مارچ 27، 2017 1:11 شام
وفا کا، لطف کا، غم کا حساب کیونکر ہو؟
محبتوں میں سوال و جواب کیونکر ہو؟
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟
بہت خوب !
حسن محمود جماعتی — مارچ 28، 2017 9:09 شام
بہت خوب ملک صاحب کیا کہنے. بہت عمدہ.
عاطف ملک — مارچ 28، 2017 9:16 شام
نوازش جناب!
بہت خوب ملک صاحب کیا کہنے. بہت عمدہ.
بہت شکریہ حسن بھائی!
محمداحمد — مارچ 30، 2017 2:33 شام
بہت خوب عاطف صاحب!
یہ منظوم سوالنامہ بہت اچھا لگا۔ :)
عاطف ملک — اپریل 2، 2017 12:51 شام
بہت خوب عاطف صاحب!
یہ منظوم سوالنامہ بہت اچھا لگا۔ :)

شفقت ہے آپ کی محمداحمد بھائی!
حوصلہ افزائی کیلیے بہت شکریہ۔
امان زرگر — اپریل 2، 2017 3:28 شام
واہ۔۔۔
لاریب مرزا — اپریل 2، 2017 4:23 شام
کمی نہیں ہے زمانے میں مہ جبینوں کی
بتا کہ تو ہی مرا انتخاب کیونکر ہو؟
جو ننگِ روح چھپائے نہ چھپ سکے تیرا
تو پھر بدن کا نقاب اور حجاب کیونکر ہو؟​
ترا ہی ذکر ہے تسبیح قلبِ عاطف کی
ترے خیال سے پھر اجتناب کیونکر ہو؟
واہ!! بہت عمدہ!! بہت سی داد آپ کے لیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D9%81%D8%A7-%DA%A9%D8%A7%D8%8C-%D9%84%D8%B7%D9%81-%DA%A9%D8%A7%D8%8C-%D8%BA%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%8C%D9%88%D9%86%DA%A9%D8%B1-%DB%81%D9%88.95508/