وقت بیتا محبت پرانی ہوئی

راحیل فاروق — نومبر 3، 2016 2:37 صبح
وقت بیتا محبت پرانی ہوئی
جو کہانی نہ تھی وہ کہانی ہوئی
وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی​
ہُو کا عالم ہے کیوں دل کی اقلیم میں؟
کس شہنشاہ کی حکمرانی ہوئی؟​

تھی غمِ رائگانی کی فرصت کسے؟
آرزو میں بسر زندگانی ہوئی​

سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
مفت پائی نہیں دولتِ بےخودی
کوچے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی
دے دیا تھا دلِ فتنہ گر بھی اُسے
پھر بھی راحیلؔ غارت جوانی ہوئی
راحیلؔ فاروق
۳ اکتوبر، ۲۰۱۶ء
مریم افتخار — نومبر 3، 2016 3:17 صبح
واہ !!!!!
:applause:ہر شعر کمال !!!!!!
حسن محمود جماعتی — نومبر 3، 2016 4:02 صبح
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
قبلہ منت کسی مراد کی برآوری کیلئے مانی جاتی ہے۔ اس کا دشمنی سے کیا ربط؟؟
عبد الرحمٰن — نومبر 3، 2016 4:51 صبح
سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی​
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی
واہ بہت خوب عشق مجازی کی کونسی اسٹیج پر ہیں ابھی
اکمل زیدی — نومبر 3، 2016 4:59 صبح
واہ بہت خوب عشق مجازی کی کونسی اسٹیج پر ہیں ابھی
اس سبجیکٹ کے پروفیسر ہیں . . .آپ اسٹیج کی بات کر رہے ہیں . . . :)
La Alma — نومبر 3، 2016 5:06 صبح
ہُو کا عالم ہے کیوں دل کی اقلیم میں؟
کس شہنشاہ کی حکمرانی ہوئی؟
تھی غمِ رائگانی کی فرصت کسے؟
آرزو میں بسر زندگانی ہوئی​
سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
بہت خوب .
مفت پائی نہیں دولتِ بےخودی
کوچے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی
کوچے کوچے کی خاک چھاننے کے بعد بندہ بیچارہ بےسدھ تو ہو سکتا ہے مگر بےخود...؟
یہاں "تیرے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی " شاید زیادہ بہتر ہو کہ کوچہِ جاناں میں خود فراموشی تو سمجھ میں آتی ہے .
وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی
دوسرا مصرع لاجواب ہے .
عبد الرحمٰن — نومبر 3، 2016 5:07 صبح
مطلب دو چار لیکچر لینے بنتے ہیں کچھ توفائدہ حاصل ہو غریب طالب علم کو
عبد الرحمٰن — نومبر 3، 2016 5:20 صبح
اس سبجیکٹ کے پروفیسر ہیں . . .آپ اسٹیج کی بات کر رہے ہیں . . . :)
مطلب دو چار لیکچر لینے بنتے ہیں کچھ توفائدہ حاصل ہو غریب طالب علم کو
محمد تابش صدیقی — نومبر 3، 2016 5:35 صبح
مطلب دو چار لیکچر لینے بنتے ہیں کچھ توفائدہ حاصل ہو غریب طالب علم کو
دقیانوسی استادوں کا شاگرد بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔
آپ خان صاحب کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔
فاخر رضا — نومبر 3، 2016 5:35 صبح
وقت بیتا محبت پرانی ہوئی
جو کہانی نہ تھی وہ کہانی ہوئی
وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی
ہُو کا عالم ہے کیوں دل کی اقلیم میں؟
کس شہنشاہ کی حکمرانی ہوئی؟​

تھی غمِ رائگانی کی فرصت کسے؟
آرزو میں بسر زندگانی ہوئی
سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
مفت پائی نہیں دولتِ بےخودی
کوچے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی
دے دیا تھا دلِ فتنہ گر بھی اُسے
پھر بھی راحیلؔ غارت جوانی ہوئی
راحیلؔ فاروق
۳ اکتوبر، ۲۰۱۶ء
ایک ایک شعر لاجواب . خدا آپ کو سلامت رکھے ، بہت رشک آتا ہے آپ کی صلاحیتوں پر
سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگودھڑکنوں کی زبانی ہوئی
بہت سارے لوگ اپنا دھڑکنوں سے آپ کی تعریف کرتے ہیں ، آپ تو سن ہی لیتے ہونگے
محمد تابش صدیقی — نومبر 3، 2016 5:38 صبح
کیا کہنے راحیل بھائی۔ کیا ہی عمدہ اشعار ہیں۔
وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی

تھی غمِ رائگانی کی فرصت کسے؟
آرزو میں بسر زندگانی ہوئی​

سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی
اکمل زیدی — نومبر 3، 2016 5:46 صبح
مطلب دو چار لیکچر لینے بنتے ہیں کچھ توفائدہ حاصل ہو غریب طالب علم کو
مجھے نھیں ٌلگتا آپ aptitude test میں پاس ہو سکینگے ان کے لیکچر اٹیند کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ :D
ڈاکٹرعامر شہزاد — نومبر 3، 2016 6:19 صبح
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
واہ واہ زبردست ۔۔
کیا بات ہے سر آپ کی ۔۔ ہر ایک شعرسادہ سے انداز میں گہرائی لیے ہوئے ۔۔ لاجواب
نوید ناظم — نومبر 3، 2016 6:23 صبح
خوبصورت!!
حمیرا عدنان — نومبر 3، 2016 9:17 صبح
واہ راحیل بھائی کہا کہنا آپ کا
سید عاطف علی — نومبر 3، 2016 10:06 صبح
واہ بہت خوب۔
وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی​
علی امان — نومبر 3، 2016 11:18 صبح
ہر شعر، بہت خوب، بہت داد۔
ربیع م — نومبر 3، 2016 12:10 شام
بہت عمدہ ہمیشہ کی طرح!!!
محمداحمد — نومبر 3، 2016 1:34 شام
بہت خوب !
شاندار غزل ہے بھائی!
لاریب مرزا — نومبر 3، 2016 3:33 شام
زبردست!! :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D9%82%D8%AA-%D8%A8%DB%8C%D8%AA%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C.92824/