وہ طرہءِطرار ،کیا کہیے ------- فرقان مغل

فرقان مغل — جنوری 28، 2010 12:44 شام
وہ طرہءِطرار ،کیا کہیے
گیسوئےمشکبار، کیا کہیے
اُنکی فسوں نگاہی پر
بہت تھا اعتبار، کیاکہیے
مدعا ہے طول پر
اےدلِ بیقرار،کیاکہیے
حالتِ قلب و جاں
ان سے اب باربار،کیاکہیے
اےنالہءِمرغِ سحر
وہ ہوئےاشکبار،کیاکہیے
ہے قاتلِ شمشیر بند
شوخیءنظرِیار،کیاکہیے
ذرادم بھر کواُٹھتا ہے
فرقان کو میرےیار،کیاکہیے
مغزل — جنوری 28، 2010 1:36 شام
فرقان مغل صاحب، اچھی کوشش ہے ، لیکن وزن کا خیال نہیں رکھا شاید آپ نے ، ۔ اگر مقصود اصلاح لینا ہوتو کلام کو ’’ اصلاحِ سخن ‘‘ کی لڑ ی میں پیش کیا کیجے ۔ اللہ کرے زورِ‌قلم اور زیادہ
عمران شناور — فروری 17، 2010 7:10 صبح
اچھی کوشش ہے۔ شکریہ
مغزل — فروری 18، 2010 11:42 صبح
مگر اس کوشش کے ساتھ ہی موصوف عنقا ہیں جانے کیوں ؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%D8%B7%D8%B1%DB%81%D8%A1%D9%90%D8%B7%D8%B1%D8%A7%D8%B1-%D8%8C%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DB%92-%D9%81%D8%B1%D9%82%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%BA%D9%84.28114/