وہ میری آرزو ، وہ میری جستجو ۔۔۔۔۔ از منصور

منصور — دسمبر 6، 2009 8:12 شام
وہ میری آرزو ، وہ میری جستجو
جسے ڈھونڈا میں نے کو بہ کو
جسے کھوجا میں نے نوع بہ نوع
وہ میرا ہم سہو ، وہ میرا ہم عفو
وہ مجھ سے جدا میرا ایک عضو
مگر !
مجھے ہم سبو کی تلاش ہے
اسے مے کدہ کی تھی جستجو
مغزل — دسمبر 7، 2009 6:21 صبح
منصور صاحب، بہت خوب ، ماشا اللہ کوشش جاری رکھیے ، اغلاط تو بہت سی ہیں مگر بابا جانی ، وارث صاحب اور فاتح جی کے آنے کی دیر ہے ، ٹھیک ہوجائیں گی، ممکن ہو تو اساتذہ کے کلام کا مطالعہ کیجے ، مزید یہ کہ محفل میں ہی شعر کی ماہیت کے حوالےسے اسباق موجود ہیں ، ان کا مطالعہ کیجے ، ایک بات اور کہ اپنا کلام ’” اصلاح ِ سخن ‘‘’ کی لڑی میں پیش کیا کیجے تاکہ آسانی رہے ، بہت بہت شکریہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88-%D8%8C-%D9%88%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AC%D8%B3%D8%AA%D8%AC%D9%88-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%B1.27021/